SpeechtherapyinUrdu

SpeechtherapyinUrdu SpeechTherapyForUrduSpeakingPopulation

ہماری سوسائٹی میں اکثر ہم توتلا بولنے والے یا ہکلانے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں اور اگر انکے سامنے نا اڑائیں تو انکی پیٹ پی...
07/12/2025

ہماری سوسائٹی میں اکثر ہم توتلا بولنے والے یا ہکلانے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں اور اگر انکے سامنے نا اڑائیں تو انکی پیٹ پیچھے ضرور اس طرح سے بات کرتے ہیں جو طنزیہ یا مذاق اڑانے جیسی ہو۔

اور بچے پھر اس رویے کو کاپی کرتے ہیں اور وہ اپنے ہم جماعت یا آس پاس اس طرح کے بچوں کا مذاق اڑاتے ہیں یا تھوڑے بڑے لیول جیسے کالج یونیورسٹی وغیرہ میں ہکلاہٹ یا توتلا بولنے والے بچوں کو الگ تھلگ کر دیا جاتا ہے۔

جس کی وجہ سے ان بچوں کا ذاتی اعتماد مجروح ہوتا ہے، جو بچے پہلے ہی اپنے بولنے کے انداز کی وجہ سے کم گو ہوتے ہیں وہ پھر سکول کالج کی باقی سرگرمیوں میں بھی پیچھے پیچھے رہتے ہیں اور بعض اوقات تو سرے سے ہی سکول کالج جانا چھوڑ دیتے ہیں۔

کیونکہ انکو لگتا ہے وہ باقیوں سے مختلف ہیں اور کبھی ٹھیک نہیں ہو سکیں گے۔
گھر میں الگ غصے اور چڑچڑی طبیعت کے ساتھ رہتے ہیں

ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟
ہمیں چاہیے کہ ان بچوں کا مذاق نا اڑایا جائے نا ہی انکو طنز کیا جائے اور نا ہی پیٹھ پیچھے انکے بولنے کے انداز کو زیر تبصرہ لایا جائے۔

دوسرا اگر آپ کا بچہ یا آپکے اردگرد کوئی بچہ ایسے مسئلے سے دوچار ہے تو اسکو فوراً کسی اچھے سپیچ تھراپسٹ سے رجوع کر کے اسکی سپیچ تھراپی شروع کروائی جائے تا کہ وہ بچہ بھی عملی زندگی کی دوڑ میں مکمل ذات کے اعتماد کے ساتھ شامل ہو سکے۔

Eng version 👇🏻

In our society, we often make fun of people who stutter or lisp. Even if we don’t mock them in front of them, we still tend to talk about them behind their backs in a sarcastic or humorous way.

Children then copy this behavior, and they start making fun of their classmates or other kids who speak this way. At higher levels, like in college or university, students who stutter or lisp are often isolated.

This damages their personal confidence. Children who are already quiet because of the way they speak fall further behind in school and college activities — and sometimes they stop attending altogether.

They begin to feel that they are different from others and that they will never improve. At home, they may develop anger, irritability, and frustration.

What should we do?
We should neither make fun of these children nor mock them, and we should not discuss their way of speaking behind their backs.

Secondly, if your child or any child around you is facing such a problem, you should immediately consult a good speech therapist and start speech therapy, so the child can participate in practical life with full confidence.

To book an in-person or online appointment, please leave a message in the inbox 📥

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

کیا بڑی عمر کے انسان کا توتلا پن دور ہو سکتا ہے؟؟جی ہاں، بلکل ہو سکتا ہے، چاہے آپ دس سال کے ہیں یا چوبیس۔سپیچ تھراپی سے ...
22/11/2025

کیا بڑی عمر کے انسان کا توتلا پن دور ہو سکتا ہے؟؟
جی ہاں، بلکل ہو سکتا ہے، چاہے آپ دس سال کے ہیں یا چوبیس۔
سپیچ تھراپی سے عمر کے کسی بھی حصے میں توتلا پن کا علاج کیاجا سکتا ہے۔

اگر آپ یا آپکے بچے کو بھی توتلا پن ہے یا کچھ لفظ بولنے میں دقت ہوتی ہے اور اکثر سننے کو ملتا ہے کہ لوگوں کو آپکی یا آپکے بچے کی بات سمجھ نہیں آتی تو آپ مجھے کلینک میں آ کر یا آنلائن چیک کروا سکتے ہیں ۔

کلینک یا آنلائن اپائنٹمنٹ کے لیے انباکس میں میسج کریں ، شکریہ

Can articulation errors (mispronouncing words) be treated in adults?

Yes, absolutely! Whether you are ten years old or twenty-four years old, articulation errors can be treated at any age through speech therapy.

If you or your child has articulation errors, or have difficulty pronouncing certain words, or people often say that they cannot understand you or your child, then you can visit my clinic or get checked online.

For clinic or online appointments, please leave a message in inbox.
Thank you.

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

21/11/2025

Cochlear implant and speech therapy

Here the child is being taught to produce Urdu diphthong using articulation techniques. Once the child learns to articulate the said diphthong, the focus will shift onto its comprehension, as that diphthong /ao/ can be used as a proper phrase in Urdu.

ویڈیو میں بچی کو آرٹیکیولیشں کی ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے اردو کے ڈیفتھانگ کو بولنا سکھایا جا رہا ہے۔ جب وہ "آؤ" ڈیفتھانگ کو بولنا سیکھ لے گی تو بچی کو اسکا مطلب بھی سکھایا جائے گا کیونکہ "آؤ" ڈیفتھانگ اردو زبان میں باقاعدہ جملے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

To book an appointment in person or online, please leave a msg in inbox 📥

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیرنگ ایڈ یا کاکلئیر اپملانٹ والے بچوں کی سپیچ تھراپی شروعات میں گروپس میں بالکل نہیں کروائی جانی چا...
19/11/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیرنگ ایڈ یا کاکلئیر اپملانٹ والے بچوں کی سپیچ تھراپی شروعات میں گروپس میں بالکل نہیں کروائی جانی چاہیے؟

جی ہاں، ہیرنگ ایڈ یا کاکلئیر اپملانٹ والے بچوں کی سپیچ تھراپی میں ہمیشہ ون ٹو ون سیشن یعنی ایک وقت میں ایک بچے کا سیشن کیا جاتا ہے۔

تاکہ کان میں لگے آلےکے اپنے شور اور سپیچ تھراپسٹ کے علاوہ کوئی اور تیسری آواز کان میں نا جائے۔

اگر آپکے بچے کو بھی ہیرنگ ایڈ یا کاکلئیر اپملانٹ لگا ہوا ہے اور اسکی سپیچ تھراپی گروپ سیشنز میں ہو رہی ہے تو فوراً اپنے بچے کے سپیچ تھراپسٹ سے بات کریں کہ وہ بچے کو ون ٹو ون سیشن دیں یا اپنے بچے کا تھراپسٹ تبدیل کریں انکے ساتھ جو ایک وقت میں ایک بچے کو تھراپی دیتے ہوں۔

ہیرنگ ایڈ یا کا کلئیر اپملانٹ والے بچوں کی گروپ ورک میں لرننگ متاثر ہوتی ہے۔ بچے کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔
ہاں جب بچے کے پاس ذخیرہ الفاظ زیادہ ہو جائیں اور جملوں کی بناوٹ کا کام شروع ہو جائے پھر اسکو گروپ میں کام شروع کروایا جا سکتا ہے۔

To book an appointment in person or online, please leave a msg in inbox 📥

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

عموماً ایک سوال پوچھا جاتا ہے سپیچ تھراپی کروانے سے بچہ کتنی دیر تک بول پڑے گا۔میں اکثر ماں باپ کو پھر یوں سمجھاتی ہوں ک...
18/11/2025

عموماً ایک سوال پوچھا جاتا ہے سپیچ تھراپی کروانے سے بچہ کتنی دیر تک بول پڑے گا۔

میں اکثر ماں باپ کو پھر یوں سمجھاتی ہوں کہ جیسے ماں کے پیٹ سے نکل کر ہر بچہ فوراً بولنا شروع نہیں کرتا اسی طرح سپیچ تھراپی کے نتائج بھی فوراً نہیں آتے ہاں دو سے تین ماہ میں بچہ میں فرق اور واضح تبدیلی ضرور نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔

اور بچہ سپیچ تھراپی سے کتنی عرصہ میں بولنا شروع کرے گا اسکے لیے بچے کے مسئلے کی تشخیص اور عمر پر منحصر کرتا ہے، ساتھ یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ہر بچے کی نشوونما دوسرے بچے سے منفرد ہوتی ہے۔

اگر آپکے بچے کو بھی بولنے، لکھنے، پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہے تو آپ مجھے انباکس میں رابطے کر کے کنسلٹیشن کروا سکتے ہیں۔

To book an appointment in person, or online, please leave a msg in inbox 📥

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپکے بچے کو اگر لکھنے پڑھنے میں کوئی مسئلہ آ رہا ہے تو اس کو ایک اچھے سپیچ تھراپسٹ کے پاس لے کر جانا...
17/11/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپکے بچے کو اگر لکھنے پڑھنے میں کوئی مسئلہ آ رہا ہے تو اس کو ایک اچھے سپیچ تھراپسٹ کے پاس لے کر جانا چاہیے ؟؟
جی ہاں، سپیچ تھراپی میں نا صرف بولنے بلکہ لکھنے پڑھنے پر بھی کام کیا جاتا ہے۔

To book an appointment in person or online, please leave a msg in inbox 📥

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

15/11/2025

بائے لیٹرل ہیرنگ ایڈ، سپیچ تھراپی اور ریگیولر سکول

عموماً جن بچوں کو بائے لیٹرل ہیرنگ ایڈ لگا ہوتا ہے ماں باپ ڈر جاتے ہیں کہ اب بچہ نارمل سکول نہیں جا پائے گا یا سکول والے داخلہ نہیں دیں گے۔

جبکہ یہ غلط تاثر ہے، ہیرنگ ایڈ لگوانے اور سپیچ تھراپی کا مقصد ہی بچے کی بول چال کو بڑھانا ہے تاکہ بچہ نا صرف ریگولر سکول جا سکے بلکہ اسکے جملے کے ذخائر میں نارمل ہیرنگ والے بچوں جیسے سوالات اور انکے جوابات شامل ہوں۔

باقاعدگی سے سپیچ کروانے سے بچے بڑے ہو کر اپنی اپنی صلاحیت کے حساب سے ڈاکٹر، انجینئر ، وکیل، یا تاجر سب کچھ بن سکتے ہیں۔

ویڈیو میں بچے کو بائے لیٹرل ہیرنگ ایڈ یعنی دونوں کانوں میں سننے والے آلے لگے ہوئے ہیں اور ریگیولر سکول میں داخلہ کے بعد عام سوالات کو سمجھ کر انکا جواب سکھایا جا رہا ہے۔

P.s consent was taken from parent while recording video

To book an appointment in person or online, please leave a message in inbox 📥

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

10/11/2025

کاکلئیر اپملانٹ یا ہیرنگ ایڈ والے بچے کونسے سکول جاتے ہیں ؟
کا کلئیر اپملانٹ یا ہیرنگ ایڈ والے بچے ریگولر سکولوں میں جاتے ہیں اگر اپملانٹ یا ہیرنگ ایڈ لگانے کے بعد باقاعدگی سے سپیچ تھراپی کروائی جائے اور سپیچ تھراپی کے ذریعے اچھی بیس بنا لی جائے۔

To book an appointment in person or online, please leave a msg in inbox 📥
✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

آواز کن وجوہات کی بناء پر بند یا خراب ہوتی ہے؟آواز کے خراب یا بند ہونے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سے چند ایک; زیادہ چیخ ...
05/11/2025

آواز کن وجوہات کی بناء پر بند یا خراب ہوتی ہے؟

آواز کے خراب یا بند ہونے کی مختلف وجوہات ہیں

جن میں سے چند ایک; زیادہ چیخ چلا کر بولنا، آپکے کام کا شعبہ ایسا ہو جس میں آپکو بہت زیادہ بولنا پڑے، پانی کم پینا، سیگریٹ پینا یا اگر آپ خود نہیں پیتے تو بھی اسکے دھوئیں میں لگاتار رہنا، معدے کی تزابیت، گلے میں گلٹیاں یا کسی بھی نوعیت کی کوئی میڈیکل تبدیلی، کسی نیورولوجکل کنڈیشن کا ہونا، یا ڈیپریشن/ انگزائٹی کا دیر عرصے سے شکار ہونا، یا کسی چیز سے الرجک ہو جانا۔۔۔

درج ذیل مختلف نوعیت کی وجوہات ہیں اسکے علاوہ بھی انسان کی آواز بند ہو سکتی یے اور مکمل تحقیق کے بعد ہی صحیح تشخیص ہو سکتی ہے۔

اگر آپکی آواز بیٹھ رہی ہے یا خراب ہو رہی ہے یا بند ہو چکی ہے تو ٹوٹکے کرنے کی بجائے فوراً کسی اچھے سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ کو دکھائیں تاکہ بروقت علاج شروع ہوسکے۔

To book an appointment in person or online, plz leave a msg in inbox 📥
✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

کیا سپیچ تھراپی صرف بچوں کی ہوتی ہے؟؟؟باکل نہیں، سپیچ تھراپی چھوٹے، بڑے، بزرگ غرض ہر اس انسان کی ہو سکتی ہے جسکو بولنے، ...
04/11/2025

کیا سپیچ تھراپی صرف بچوں کی ہوتی ہے؟؟؟
باکل نہیں، سپیچ تھراپی چھوٹے، بڑے، بزرگ غرض ہر اس انسان کی ہو سکتی ہے جسکو بولنے، لکھنے، پڑھنے، سمجھنے یا کمیونیکیٹ کرنے میں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو۔
میں نے اپنے کلینک میں چار ماہ کی بچی سے لیکر پچاس ساٹھ سال تک کے لوگوں کی سپیچ تھراپی کی ہے، جس میں کسی کو ہکلاہٹ کا مسئلہ، کوئی بچہ دیر سے بولا، کسی کا پڑھائی میں مسئلہ اور کسی کو آواز کا مسئلہ۔
ان سب کی عمریں مختلف تھیں۔ اور سب بچے نہیں تھے۔

To book an appointment in person or online, plz leave a msg in inbox 📥

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئیج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

02/11/2025

کیا ہیرنگ ایڈ یا کاکلیئر اپملانٹ والے بچے صرف ایک ہی زبان سیکھ سکتے ہیں ؟
نہیں، ایڈ لگنے کے بعد بچے کی اگر اچھے سپیچ پتھالوجسٹ سے لگاتار سپیچ تھراپی کروائی جائے تو بچہ یا بچی ہر وہ زبان سیکھ اور بول سکتے ہیں جو انکے اردگرد بولی جاتی ہے۔

ویڈیو میں بچی کو ہیرنگ ایڈ لگے ہیں، ساتھ اپنے سکول کا انگریزی کا سبق پڑھ کر سنا رہی ہے۔
اور وہ اردو، گھر میں بولے جانے والی پنجابی، اور سکول میں سکھائی جانے والی انگیریزی بول سکتی ہے۔

اگر آپکے بچے/بچی کو ہیرنگ ایڈ یا کاکلیئر اپملانٹ لگا ہے تو اسکی کسی اچھے سپیچ پتھالوجسٹ سے سپیچ تھراپی شروع کروائیں تا ایڈ کا فائدہ جلد از جلد بچے/ بچی کو پہنچے۔

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئیج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

To book an appointment in person or online, please leave a msg in my inbox 📥


کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی آواز آپکی سانس والی ہوا سے بنتی ہے؟جی ہاں، ہم جو سانس ناک سے اندر لے کر جاتے ہیں وہ گلے میں سا...
01/11/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی آواز آپکی سانس والی ہوا سے بنتی ہے؟
جی ہاں، ہم جو سانس ناک سے اندر لے کر جاتے ہیں وہ گلے میں سانس والی نالی سے گزرتی ہے جہاں ایک عضو جسکو وکل کارڈز کہتے ہیں اس سانس کو آواز میں بدل دیتا ہے۔

یہ سارا عمل قدرتی طور پر ہوتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے آواز نکلنی بند ہو جائے یا بھاری یا باریک ہو جائے تو پھر سپیچ تھراپی کروائی جاتی ہے

اگر آپکی آواز میں آپکو بھی کسی قسم کی تبدیلی یا کھنچاؤ محسوس ہوتا ہے تو فوراً کسی اچھے/اچھی ماہر سپیچ پتھالوجسٹ کو دکھائیں تاکہ بروقت علاج شروع کیا جا سکے۔

✍🏻 رابعہ ممتاز
سپیچ اینڈ لینگوئیج پتھالوجسٹ، سیالکوٹ

To book an appointment in person or online, plz leave a msg in inbox. 📥

Address

Sialkot, Pakistan
Sialkot

Opening Hours

Monday 11:00 - 17:00
Tuesday 11:00 - 17:00
Wednesday 11:00 - 17:00
Thursday 11:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SpeechtherapyinUrdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram