09/04/2025
مریض کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہو یا کسی دوسری پیچیدہ بیماریوں میں ...
ہمیشہ ایک بات یاد رکھیں
مریض کو پرہیز ضرور کرائیں ...لیکن اسکی بھوک ختم نہ ہونے دیں ...
کوشش کریں کہ خوراک تبدیل کر کر کے دیتے رہیں ...
تاکہ آنتوں کی اخراجی قوت بحال رہے ..
اگر یہ دو کام کرنے میں آپ کامیاب رہتے ہیں تو امید رکھیں
مریض جلد سنبھل جائے گا ...
جب بھوک ختم ہو جائے .آنتیں خشک ہو جائیں ..اخراجی قوت ختم یا انتہائی کم ہو جائے ..
تو پھر قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے یا ایک وقت آتا ہے کہ بالکل ختم ہو جاتی ہے ..
پھر مریض کا سنبھلنا مشکل ہوتا ہے
کینسر کے مریض جو خوراک کھا یا پی سکتے ہوں ..
انہیں پپیتے کا پانی میں بنا جوس دیجئے لیکن اتنا جتنا ہضم ہو جائے ..تھوڑی دیر کے بعد پھر دے دیں
ایک 250 ملی لیٹر جوس کیلئے ..
پپیتہ .100 گرام
کھجور ..3 سے 5 عدد
ایلو ویرا جیل دو انچ کا ٹکڑا
ایک گلاس ایک بار میں نہ پیا جا سکے تو وقفے سے تھوڑا تھوڑا دے دیجئے
میٹھا کرنے کیلئے چینی کا استعمال نہ کیجئے ..کھجور کافی رہے گی ..
یہ مختصر سا مرکب ..
مریض کی آنتوں اور قوت ہاضمہ کو بحال رکھے گا ..
اینٹی فنگس اور جراثیم کش ثابت ہوگا
قوت جسمانی کو بحال رکھے گا
گیسز سے بچائے گا ...
اجازت دیجئے
دعاؤں میں یاد رکھیے