23/02/2026
📢 نادرا کی نئی سہولت: شناختی کارڈ کے حصول کے لیے عارضی تبدیلیاں (برتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم)
31 دسمبر 2026 تک
نادرا نے پہلی بار درخواست دینے والوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے! اب آپ بغیر برتھ سرٹیفکیٹ کے بھی اپنا شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
📝 اہم شرائط:
غیر شادی شدہ خواتین (18+): والدین کا CNIC اور بایومیٹرک تصدیق
شادی شدہ خواتین (18+): نکاح نامہ، والدین اور شوہر کا CNIC، بایومیٹرک تصدیق
مرد حضرات (24+ سال): والدین یا بہن بھائی کا CNIC اور بایومیٹرک تصدیق
فوت شدہ والدین یا شوہر: نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر بایومیٹرک سے استثنا
💰 فیس: پہلی بار نان اسمارٹ CNIC مکمل طور پر مفت!
یاد رکھیں! یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک کے لیے ہے، اور رجسٹرڈ معلومات حتمی سمجھی جائیں گی۔
📍 اپنے شناختی کارڈ کے لیے آج ہی درخواست دیں!
#نادرا #پاکستان