25/08/2025
بغیر کسی بدلے کے دینا… یہی اصل زندگی ہے۔
ایک ڈاکٹر کا کمال صرف دوا لکھ دینا یا آپریشن کامیاب کر دینا نہیں، بلکہ مریض کے دل تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ "آپ اکیلے نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔" مریض کے زخم پر مرہم صرف میڈیسن نہیں لگاتی، بلکہ ڈاکٹر کا لہجہ، اس کا خلوص، اور اس کا صبر بھی زخم بھر دیتا ہے۔
یاد رکھیے، اصل آزمائش یہ ہے کہ آپ کتنے خاموشی سے خیر بانٹ سکتے ہیں۔ کیونکہ خیر کو اعلان کی ضرورت نہیں، وقت خود بولتا ہے۔ آپ نے مریض کے ساتھ کیسا سلوک کیا، آپ نے اس کے دکھ کو کیسے بانٹا، کل یہ سب بلند آواز سے آپ کے حق میں گواہی دے گا۔
ڈاکٹری کا پیشہ اگر صرف روزگار سمجھ کر کیا جائے تو یہ ایک خدمت گاہ ہے، لیکن اگر اسے خلوص اور ایثار کے ساتھ کیا جائے تو یہ عبادت گاہ بن جاتی ہے۔ اور یہی عبادت کل ہماری شفاعت بھی بنے گی..پروفیسر ڈاکٹر فواد فاروق۔