
22/06/2024
موسم گرما میں تمام شوقین حضرات اپنے پرندوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ انہیں مٹی کے برتن میں اس طریقہ کار کے ذریعے پانی فراہم کریں، اس سے پانی انشاءاللہ ٹھنڈا بھی رہے گا اور پرندے اپنے پنجوں سے یا بیٹھوں سے پانی کو خراب بھی نہیں کر سکیں گے۔ سردیوں کے موسم میں پلاسٹک کے ڈرنگر استعمال میں لائیں جبکہ موسم گرما میں یہ طریقہ کار استعمال کریں۔ دی گئی تصویر کو بغور دیکھیں اور آری بلیڈ کی مدد سے تھوڑا کاٹ کر سوراخ بنا لیں تا کہ پانی گھڑے میں باآسانی آ سکے، پھر گھڑے کو پانی سے بھر لیں اور احتیاط کیساتھ تصویر میں دکھائی گئی کنالی کو گھڑے کے منہ پر رکھیں اور دونوں ہاتھوں کی مدد سے گھڑے کو الٹا کرلیں اور پھر اپنے پنجرے میں رکھ دیں۔ گھڑا زیادہ بڑے سائز کا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پانی کا وزن اس میں زیادہ ہو جاتا ہے اور اُٹھا کر پلٹنے میں پھر کافی دقعت پیش آتی ہے۔
پرندوں پر رحم کریں ، انہیں گرمی سے بچائیں ، سولر کولر اور سولر پلیٹ کا انتظام کریں تا کہ ان کے پنجرے ہوا دار اور ٹھنڈے رہیں، بجائے اس کے کہ پنجروں میں ریت یا مٹی ڈال کر اوپر پانی مارنے کی نوبت آئے ، کیونکہ مٹی یا ریت میں پانی ڈالنے کا مطلب پرندوں کو جووں ، لیکھوں ، چیچڑ کو دعوت دینا ہے جو آسانی سے جان نہیں چھوڑا کرتے۔ یا پھر کاکسی یا خونی پیچش، اسہال جیسے امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔ ان کا ایسے خیال رکھیں جیسے اپنے بچوں کا رکھتے ہیں۔ نبی پاک کا ایک بار ایک جگہ سے گزر ہوا ایک اونٹ اپ کو دیکھ کر بہت زیادہ بولنے لگا اپ نے اس کےمالک کو بلایا اور کہا کہ تم اس کا خیال نہیں رکھتے ؟؟؟ یہ مجھ سے تمہاری شکایت کر رہا ہے۔
برندوں کا خیال رکھیں اور یقین کریں پرندے اپ کو دعا دیں گے اور گھر میں خیر و برکت کا باعث ثابت ہوں گے۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔