
02/08/2025
یقین، مہارت اور خدمتِ خلق کی ایک عظیم مثال!
بلتستان میں پہلی بار گردن کی ھڈی کے فریکچر
(C6-C7 لاکڈ فیسٹ اور سب لکسیشن) کے مریض پر کامیاب
Anterior Cervical Discectomy & Fusion (ACDF) سرجری مکمل کی گئی
وہ بھی ہمارے اپنے بلتستان سرجیکل اینڈ میڈیکل کمپلیکس سکردو میں۔
یہ کامیابی ڈاکٹر عباس علی (بلتستان کے پہلے نیوروسرجن)
اور ڈاکٹر شاکر حسین جیسے باہمت اور ماہر اینستھیٹسٹ کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے،
جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نہایت پیچیدہ8 گنٹھے کی سرجری
پہلے پوسٹیریر اوپن ریڈکشن اور پھر اینٹیریر ڈسیکٹومی و فیوژن کے ساتھ مکمل کی۔
یہ مریض اسلام آباد کے PIMS ریفر تھا، مگر انہوں نے ہمارے ڈاکٹرز پر اعتماد کیا ۔
اور الحمدللہ آج وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔
یہ صرف ایک کامیابی نہیں، یہ بلتستان میں میڈیکل سائنس کی نئی تاریخ کا آغاز ہے۔
ڈاکٹر عباس علی اور ڈاکٹر شاکر جیسے سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے،
اور BSMC Skardu پر ہمیں ناز ہے!
🌟 دعا ہے کہ بلتستان کے باسیوں کو اب اعلیٰ علاج کے لیے
دور جانے کی ضرورت نہ پڑے۔
فخر بلتستان ڈاکٹر عباس علی