Bilamik Youth Welfare Organization

  • Home
  • Bilamik Youth Welfare Organization

Bilamik Youth Welfare Organization bilamik Youth Welfare Organization is a dedicated student-led organization established with a singular,

اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی، شعبہء اردو کے ممتاز استاذ اور نامور و مستند محقق و مدون پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی نے ۲...
23/05/2026

اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی، شعبہء اردو کے ممتاز استاذ اور نامور و مستند محقق و مدون پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی نے ۲۱ مئی ۲۰۲۶ء کو "مرکزی لائبریری بلامک سکردو" کے لیے ۹ گراں قدر ادبی تصانیف بطور تحفہ عنایت فرمائیں۔ ان نفیس کتب میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کلیات بھی شامل ہے۔
بلامک اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام ممبران اور اہلیانِ بلامک محترم پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی صاحب کی اس علم پروری اور دست گیری پر دل کی گہرائیوں سے ممنون و شکر گزار ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی صاحب کو صحت و سلامتی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے اور ان کا سایۂ شفقت تشنگانِ علم و ادب پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین۔
منجانب ؛ بلامک یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن بلامک سکردو گلگت بلتستان ❤️

Congratulations, Saif Ali Khan! I’m truly proud and happy to share that our vice chairman and brother, Saif Ali Khan, ha...
22/05/2026

Congratulations, Saif Ali Khan! I’m truly proud and happy to share that our vice chairman and brother, Saif Ali Khan, has successfully completed his Bachelor’s in Urdu from *The University of Punjab, Lahore* .This achievement is more than just a degree. It’s a testament to your hard work, patience, and love for knowledge, language, and culture. You’ve shown that with dedication and a strong will, no goal is too far.
This moment is a proud one not just for you, but for your parents, teachers, and all of us who believe in you. May this be the first of many milestones ahead. Keep striving, keep growing, and keep making Urdu literature proud. Heartiest congratulations, Saif! Wishing you even greater success in the journey ahead. May Allah bless you with more knowledge, honor, and success. Ameen!
To all friends, let’s join together in congratulating Saif and making this moment special for him. Your support and duas mean a lot!

الحمدللہ 🌸ہماری لائبریری کے لیے Baltistan Noori Flats کی جانب سے قیمتی کتابوں کا عطیہ موصول ہوا۔علم دوستی اور کتابوں سے ...
13/05/2026

الحمدللہ 🌸
ہماری لائبریری کے لیے Baltistan Noori Flats کی جانب سے قیمتی کتابوں کا عطیہ موصول ہوا۔
علم دوستی اور کتابوں سے محبت کا یہ خوبصورت جذبہ یقیناً قابلِ تعریف ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری لائبریری کو مزید بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

"کتاب ایک ایسا تحفہ ہے جو نسلوں تک روشنی بانٹتا ہے۔"

اللہ تعالیٰ انہیں اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
آمین
Bilamik Youth Welfare Organization

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن (BYWO) کی جانب سے میزن بوائز ہاسٹل کراچی میں منتخب ہونے والے بلامک کے تمام طلبہ کو دل کی گ...
12/05/2026

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن (BYWO) کی جانب سے میزن بوائز ہاسٹل کراچی میں منتخب ہونے والے بلامک کے تمام طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ کی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد نے آپ کو اس کامیابی تک پہنچایا۔ یہ کامیابی نہ صرف آپ اور آپ کے خاندان کے لیے بلکہ پورے بلامک کے لیے فخر کا باعث ہے۔

ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ آپ اپنی تعلیم، کردار اور مثبت سوچ کے ذریعے دوسروں کے لیے ایک بہترین مثال قائم کریں گے۔ آپ کی کامیابی علاقے کے دوسرے طلبہ کے لیے بھی حوصلہ، امید اور رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن ہمیشہ اپنے طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر م9ثبت قدم میں اپنی بھرپور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو اپنے والدین، علاقے اور قوم کا نام روشن کرنے کی توفیق دے۔
BYWO کی جانب سے ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد اور نیک
خواہشات۔

اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی(شعبہء اردو)کے ممتاز استاد، محقق اور نامور شاعر پروفیسر مشتاق احمد خان صاحب نے علم دوستی کا ...
07/05/2026

اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی(شعبہء اردو)کے ممتاز استاد، محقق اور نامور شاعر پروفیسر مشتاق احمد خان صاحب نے علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے "مرکزی لائبریری بلامک اسکردو" کو اپنی دو گراں قدر تصانیف "بھگوان انسان بنانے سے ابھی نہیں تھکا" اور "رِیت اس نگر کی ہے" سمیت 31 ادبی کتب کا تحفہ عنایت کیا ہے۔
لائبریری انتظامیہ اور اہلیانِ بلامک اس علمی تعاون پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک انھیں صحت و سلامتی کے ساتھ سلامت رکھے۔

آخر میں مشتاق احمد خان صاحب کے دو شعر انھیں کی نذر
دیکھا اُسے تو عشق نیا کر رہے ہیں ہم
جو جابجا تھا ایک جگہ کر رہے ہیں ہم

سب کو سناتے پھرتے ہیں اُس کی کہانیاں
دنیا کو خود ہی اُس پہ فدا کر رہے ہیں ہم
مشتاق احمد خان صاحب
منجانب: بلامک اسٹوڈنٹس فیڈریشن وادیِ بلامک سکردو

ہر مضبوط ادارے کی بنیاد ایک مضبوط وژن اور مخلص لوگوں پر قائم ہوتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے با...
05/05/2026

ہر مضبوط ادارے کی بنیاد ایک مضبوط وژن اور مخلص لوگوں پر قائم ہوتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانیان نے ایک ایسے سفر کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد اپنے گاؤں اور معاشرے کی حقیقی خدمت، ترقی اور بہتری ہے۔

یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ کیا، ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا، اور نوجوانوں کو مثبت سمت دینے کا عزم کیا۔ ان کی سوچ، محنت اور قیادت آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
ہم تمام ممبرز خصوصاََ بورڈ اف کمیٹی اور کیبنٹ ممبرز کا بے حد مشکور ممنوع کی انہوں نے ہمارے اس مقصد میں ساتھ دیا اور باقی تمام دوستوں کا بھی بہت شکریہ۔
یہ صرف ایک آغاز ہے… ایک بہتر مستقبل کی جانب۔

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن نہایت خوشی کے ساتھ اپنی بورڈ کمیٹی کا باضابطہ اعلان کرتی ہے، جو ہمارے معاشرے اور گاؤں کی ب...
05/05/2026

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن نہایت خوشی کے ساتھ اپنی بورڈ کمیٹی کا باضابطہ اعلان کرتی ہے، جو ہمارے معاشرے اور گاؤں کی بہتری کے لیے خلوص، اتحاد اور محنت کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔

ہم فخر کے ساتھ ڈاکٹر علی چو کو بطور چیئرپرسن مقرر کرتے ہیں، جن کی قیادت اور وژن تنظیم کو ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ ہم اپنے معزز بورڈ ڈائریکٹرز نوید اختر اور ڈاکٹر نبی کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں، جو اپنی رہنمائی اور تجربے سے تنظیم کو مضبوط بنائیں گے۔

اسی طرح ہم اپنے معزز بورڈ ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں:
ظہیر علی، عارف حکیمی، وزیر محمد الیاس، مختار حسین، ڈاکٹر زاہد حسین، اور محمد شریف۔

ہم تمام منتخب اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پُرامید ہیں کہ یہ ٹیم باہمی تعاون، لگن اور مشترکہ وژن کے ساتھ بلامک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گی۔

ہم سب کی کامیابی اور بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

آئیں مل کر ایک بہتر بلامک کی تعمیر کریں۔

BYWO Cabinet Meeting UpdateAssalamualaikum, this is Kashif, Information Secretary.Meeting held at 9 PM today. We discuss...
04/05/2026

BYWO Cabinet Meeting Update
Assalamualaikum, this is Kashif, Information Secretary.

Meeting held at 9 PM today. We discussed key issues facing our youth, especially in our village:
1. Lack of awareness* – many children drop out of school due to low community awareness
2. Lack of motivation*
3. Lack of education & academic support*
4. Lack of career counselling*

I extend my heartfelt thanks and duas to our President and Vice President for their guidance and leadership in organizing this meeting.

BYWO Cabinet will focus on tackling these challenges and supporting our youth. Thanks to all members who joined. More updates soon.
— Kashif, Information Secretary BYWO

چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب پر دل سے مبارکباد۔اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، لگن اور خلوص کے ساتھ ادا کرنے...
01/05/2026

چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب پر دل سے مبارکباد۔
اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، لگن اور خلوص کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق دے۔
امید ہے کہ آپ اپنی قیادت سے تنظیم کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔
اپنے کام کو اسی جذبے اور سچائی کے ساتھ جاری رکھیں۔
آپ کے کامیاب دور کے لیے نیک تمنائیں۔
بلامیک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی حتمی کابینہ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ہمیں انتہائی خوشی اور اطمینان حاصل ہو رہا ہے۔ تم...
01/05/2026

بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی حتمی کابینہ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ہمیں انتہائی خوشی اور اطمینان حاصل ہو رہا ہے۔ تمام منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری، خلوص اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ نبھائیں گے، اور اس پلیٹ فارم کو نوجوانوں کی فلاح، تعلیم، اتحاد اور ترقی کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ عہدے صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ آپ سب اپنی محنت، وژن اور ٹیم ورک کے ذریعے تنظیم کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو کامیاب کرے اور آپ کے ذریعے علاقے اور نوجوانوں کے لیے خیر و بہتری کے دروازے کھولے۔

**نیک تمناؤں کے ساتھ،**
بلامک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن

Address

THORCHAY BILAMIK

6100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilamik Youth Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share