
08/08/2025
*🌸 خون دیجئے — زندگی بچائیے 🌸*
*ترلاندی کے غیرت مند عوام اور نوجوانوں کو سلامِ عقیدت!*
آج *ترلاندی کے جنازگاہ* میں *القمر تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن* کے زیرِ اہتمام ایک باوقار *بلڈ کیمپ* کا انعقاد کیا گیا، جس میں 15 نوجوانوں نے تھیلیسیمیا کے معصوم بچوں کے لیے اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔
یہ وہ *خاموش ہیروز* ہیں، جنہوں نے نہ کسی صلے کی خواہش رکھی، نہ کسی تعریف کی تمنا…
بس انسانیت کے لیے آگے بڑھے اور زندگی کے چراغ روشن کر دیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر منیبہ زاہد (سفیر الخدمت فاؤنڈیشن) نے دلی شکریے کے ساتھ فرمایا: آپ کا ایک قطرہ خون کسی معصوم بچے کی پوری زندگی بن سکتا ہے
یہ عطیہ نہیں — یہ محبت، امید اور زندگی کی خوشبو ہے
ہم ان شاءاللہ تھیلیسیمیا کے بچوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے
ہر درد میں ان کے ہمقدم، ہر لمحے ان کے محافظ!
القمر تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے چیئرمین امتیاز قمر اور خدائی خدمت گار کمانڈر شیرزمین نے بھی ترلاندی کے باشعور اور درد دل رکھنے والے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ جذبہ صرف خون دینے کا نہیں…
بلکہ انسانیت کو جینے کا حوصلہ دینے کا جذبہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام نوجوانوں کے جذبۂ ایثار کو قبول فرمائے،