Dr Abid Nawaz

Official Page of Dr Abid Nawaz
(Hematologist) Deals in blood diseases diagnosis and treatment.

Operating as usual

24/02/2023

ضرور دیکھیے ۔۔
عجب ڈاکٹر کی غضب کہانی ِکہ رہا ہے کہ ساری ڈگریاں لندن سے کی ہیں ۔۔کیا آپکو لگتا ہے کہ یہ لندن گیا بھی ہوگا ؟؟

24/02/2023

ڈاکٹرز کے بارے میں عام عوام جو شائید انہیں ایک دن یا آدھا گھنٹہ دیکھتی ہے انکی منفی رائے رکھتی انہیں قصائی بلاتی ہے یا برے القابات دیتی ہے جبکہ مجھے انکے ساتھ 27 دن گزارنے پڑے۔۔۔
اور میں نے دیکھا کہ
کہ ہم لوگ بڑے بد احتیاطی کا مظاہرہ کرتے ہیں ہمیں خود کی فکر نہیں نا ہی اپنے مریضوں کی چاچو کو جب ہم لے کر گئے تھے کوئی دسیوں مسئلے تھے حالت انتہائی تشویشناک تھی مکمل بیہوشی تھی سانس کا شدید مسئلہ تھا پھر دن با دن قوم کے محسنوں کی محنت سے اور اللہ کے حکم سے بہتری آتی گئی۔۔۔۔
کہتے ہیں ہسپتال میں بڑا پروٹوکول چاہیے ہوتا سفارشیں کروانی پڑتی ہیں کہلوانا پڑتا ہے۔۔۔ میرے لیے کوئی زیادہ مشکل نہیں تھا ایم ایس سے کہلوانا ڈی سی سے کہلوانا پر نہیں کہلوایا کسی ڈاکٹر سے نہیں کہلوایا ۔۔ بغیر سفارش کے بالکل میرٹ پے :))

پہلے پندرہ دن کوئی مجھے جانتا بھی نہیں تھا لیکن انہوں نے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ یہاں پے ہم انجان ہیں اور وہ کوئی انوکھے لوگ

ایک دن سمپل لینے کو بہت مشکل پیش آرہی تھی۔ ہر طرف کلوٹنگ ہو جاتی تھی ایک فیمیل ہاوس آفیسر نے حالانکہ کہ ہم اسکے پیشنٹ نہیں تھے انہوں نے خود کہا کہ میں لے دیتی ہوں میں نے دیکھا ایک انتہائی پروفیشنل خاتون نے دستانے پہنے اور پھر وائل لے کر آئی بازو سے پریشر میں نے بلڈ کیا ہوا تھا میں نے بتایا پہلے جنہوں نے ٹرائی کی تھی انہوں نے چار جگہ سے پنچ کیا تھا کہنے لگی ہم ایک بار کریں گے لیکن پھر وہی کلوٹنگ پہلی ٹرائی یوں مس ہوئی ۔۔ اب بار بار بلیڈنگ سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنے دستانے اتار دیے۔۔ حالانکہ وہ کہہ بھی سکتی تھی کہ نہیں ہو گا مجھ سے ۔۔۔ آپ کسی اور کو بلا لیں۔۔ خون روکتے ہوئے جو رکتا نہیں تھا ان کے ہاتھ پے بھی لگ گیا انہوں نے احساس نا ہونے دیا جیسے انکے ہاتھ میں گلوز نہیں ہے اور ناگوار گزرا ہوا۔۔۔۔

ایک دن رات کو بلڈ لگانا تھا اب تھوڑے تھوڑے لوگ مجھے جانتے تھے پر رات کی شفٹ کو نہیں پتہ تھا میں پریشان تھا کس سے کہونگا رات بارہ بجے کون لگائے گا ۔۔ پھر ایک فیمیل ہاوس آفیسر نے چار دفعہ بلڈ لگایا بند کیا کیا چینج کیا۔۔۔ اس سے پہلے مجھے لگتا تھا کہ خواتین اتنی پروفیشنل نہیں ہوتی لیکن اس کے بعد مجھے لگا کہ اگر خواتین کو پیچھے کردیا جائے اس فیلڈ میں تو یہ میڈیکل کی فیلڈ بالکل ناکارہ ہے ۔۔
ہاؤس آفیسرز کا ایک پاوں وارڈ میں رہا اور ایک ڈیوٹی روم میں اٹھارہ گھنٹے کی ڈیوٹی میں بھی کسی کو اکتائے ہوئے نہیں دیکھا ۔۔

ایک بار مجھے ایک میسج لکھنا تھا جس میں بنیادی مسئلہ کسی اور ڈاکٹر سے شئیر کرنا تھا اس نوجوان نے دس منٹ لگا کر میرے ہی موبائل سے مسیج لکھا وگرنہ انکار کر سکتا تھا کہ اسکی کیا ضرورت۔۔۔
ایک ہاؤس آفیسر تقریباً تین گھنٹے کال اٹینڈٹ کروانے مشورہ کرنے دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں سنئیر ڈاکٹرز سے میٹنگ کرتا رہا ۔۔
اور ایک بار تو کاونسلنگ کی ضرورت پڑی تین سے چار ہاوس آفیسرز محض درخواست پے پندرہ منٹ مریض کی کاونسلنگ کر کے آئے کہہ سکتے تھے کہ یہ سائیکولوجی والوں کا کام ہے انکو بلائے دیتے ہیں ۔۔۔۔

میں نے بیٹھ کے حساب لگایا ہے کہ یہ ینگ ڈاکٹرز ہی یہ ایچ اوز ہی وارڈ کی رونق ہیں یہی شفاء کے دروازے ہیں یہی ہیں جو روز بہت سی جانیں بچانے کا زریعہ بنتے وگرنہ کوئی مشکل نہیں ہے ایک دوسرے کے اوپر کام ڈالنا کہ یہ انکی ذمہ داری یہ انکی ذمے داری۔۔یہ سٹاف کی یہ سنئیر ڈاکٹرز کی لیکن میں نے انہیں ہمیشہ اون کرتے پایا ہے

میں انجنئیرنگ یونیورسٹی میں لیکچرر کے ساتھ ایک سوشل ورکر بھی ہوں اور ابھی ایک ہفتہ قبل تیس سال ہوئی ہے اور ان تیس سالوں میں بڑی اچیومنٹ ہیں الحمدللہ مثلاً میرے سینکڑوں میں سٹوڈنٹس ہیں جو کالجز میں لیکچرار واپڈا میں ایس ڈی اوز میڈیکل ہسپتال میں بائیو میڈیکل انجنیئر میڈیکل کالجز میں پڑھنے والے سٹوڈنٹس انجنئیرنگ یونیورسٹی و دیگر یونیورسٹی میں پڑھنے والے یہاں تک کہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی اس فہرست میں شامل ہیں والدین بہت پیار کرتے ہیں رشتوں کے حوالے سے فکر مند والدین مجھ سے بات کر کے سمجھتے ہیں جیسے یہ کوئی انکی اچیومنٹس ہوں یونیورسٹی کے وائس چانسلرز بھی مجھ سے پیار سے بات کرتے ہیں۔۔۔۔سیلاب کورونا اور لوگوں کی پریشانی سٹوڈنٹس کی فیس و دیگر معاملات میں سیکنڑوں لوگوں کی مدد اسکے اضافی ہے لیکن میں نے دیکھا ہے۔۔۔۔۔

ان ستائیس دنوں میں میں نے حساب لگایا تو یہ محض چوبیس پچیس سال کے نوجوان ڈاکٹرز میری اچیومنٹس تو انکے سامنے بالکل زیرو ہیں میری کیا اس پوری قوم کی اس سوسائٹی کے لیے کیے گئے سارے کام کچھ بھی نہیں انکے ایک فیصد بھی نہیں ہیں جتنی جانفشانی سے جتنی محنت اور لگن سے یہ کام کرتے اس میں میں تو کیا پوری قوم بھی انکے سامنے کچھ نہیں ۔۔۔۔۔۔ :')))

ہم ان کے احسان مند ہیں۔۔۔۔ ہماری زندگیوں میں ہونے کا شکریہ تمام ہسپتال انتظامیہ کا تمام ڈاکٹرز کا تمام سٹاف کا ہر محنت کرنے والے میڈیکل سے وابستہ فرد کا شکریہ 🦋💕💕 بالخصوص وکٹویہ ہسپتال کا MW-4 کے ہر فرد کا شکریہ 💓💓

یہ شکریہ کے الفاظ شائید بہت کم ہیں ۔ آپ لوگ زیادہ ڈیزروو کرتے ہیں اس سے تو بہت زیادہ کہیں زیادہ۔۔ :)))
Copied

24/02/2023

یہ کوئی عام FIR نہیں ہے
مردان میں ایک ماں نے اپنے بچے کو ذبح کر دیا جو کہ خون کی بیماری تھیلسیمیا کا مریض تھا ۔
خدا راہ شادی سے پہلے تھیلسمیا کی اسکریننگ ضرور کرے تا کہ اس بیماری کو روکا جا سکے ۔یہ ایک بہت اذیت ناک بیماری ہے ۔اللّه ہم سب کو ایسے موزی بیماریوں سے محفوظ رکھے ۔امین

24/02/2023

آج کی بات

24/02/2023

کیسے ہمّت والا شخص ہے اس حالت میں بھی محنت کر رہا ہے اور کسی کی سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا ۔اللّه انکی زندگی آسان کرے ۔امین

24/02/2023

اللّه ہم سب کو دجال کے فتنے سے بچا ۔امین

23/02/2023

دوائی کے ساتھ زیادہ پانی کا استمعال کریں ۔

22/02/2023

اگر آ پکی عمر 50 سال سے زیادہ ہے اور آپکو سر درد ،کانوں میں شور اور گرم پانی سے نہانے کے بعد جسم پر خارش ہوتی ہے تو CBC ٹیسٹ کریں

22/02/2023

اپنے علامات کو گوگل میں دیکھ کر ایک مریض بہت افسردہ حالت میں آیا کہ ڈاکٹر صاھب کہیں مجھے کینسر تو نہیں ہے نا ؟

21/02/2023

اگر آپ G6PD بیماری کے مریض ہیں تو ان چیزوں سے پرہیز کریں ۔

21/02/2023

بچوں میں سب سے زیادہ عام کینسر Acute Lymphoblastic Leukemia ہے

20/02/2023

I've just reached 1K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉

20/02/2023

آج کی بات

20/02/2023

اگر دو Beta Thalassemia minor شادی کر لیں تو انکے بچوں میں Thalassemia major کے بچے پیدا ہونگے

20/02/2023

بچے کے پیدائش کے بعد 3 سے 5 دن ماں کا دودھ بچے کے لیے حفاظتی ٹیکے کا کام کرتی ہے۔

20/02/2023

کیا آپ اتفاق کرتے ہیں ؟

19/02/2023

تھیلاسیمیا کے بچوں کی زندگی دوسروں کے خون کی بدولت چلتی ہے اور خون فراہم کرنا والدین کے لیے سب سے مشکل کام ہوتا ہے ۔اگر آپکے بچے صحت مند ہیں تو اللّه کا شکر ادا کریں کہ اللّه نے آپکو اس آزمائش میں نہیں ڈالا ۔

19/02/2023

مستقبل کی فکر میں اپنا حال خراب نہ کریں ہر لمحہ جو آپ کو میسر ہے اس سے خوب لطف اٹھاے۔

19/02/2023

آج کی بات

18/02/2023

سوال ۔اگر بے بی کے لئے ایک دفعہ فار مو لا مکس کر یں تو کتنی دیر تک بچے کو پلا سکتے ہیں ۔

جواب ۔ اگر ایک دفعہ فا رمو لا مکس کریں۔تو کمر ے کے درجہ حرارت میں اس کو ایک گھنٹے تک رکھا جا سکتا ہے ۔اس کے بعد اس کا خراب ہو نے کا اندیشہ ہو تا ہے ۔ اگر فر یج میں رکھیں تو چو بیس گھنٹے تک استعمال کر سکتے ہیں ۔ لیکن ایک دفعہ اگر بچے کو پلا دیں یعنی بچہ منہ ک لگا دیں ۔ ۔تو بوتل میں بچا ہو ا دودھ ضا ئع کر دیں ۔اس کو دو با رہ استعمال نہ کر یں ۔

18/02/2023
18/02/2023

اگر زندگی میں خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی سے کوئی امید نہ لگاؤ

18/02/2023

آج کی بات

17/02/2023

کتنا جذباتی منظر ہے ۔۔
پیدا ہونے کے بعد بچہ سانس نہیں لے رہا تھا لیکن اللّه کی مہربانی اور ڈاکٹر ز کی محنت سے بچے کا سانس بحال ہوا یہ لمحات ہر ڈاکٹر کی زندگی میں آتے ہیں اور جب وه اپنی کوشش میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ انکی زندگی کا ایک یادگار لمحہ بن جاتا ہے ۔

17/02/2023

اس مریض کو کیسے ڈیل کرتے ہے جو پوری دوائی نہیں لیتا اور ہفتے بعد ہسپتال آجاتا ہے کہ ڈاکٹر صاھب میں پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا؟؟

17/02/2023

آج کی بات

17/02/2023

حلال کی برکت
ترکیہ کے 10 شہروں میں 9 لاکھ سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ جن میں بڑے نامی گرامی بلڈرز کی تعمیر کردہ اونچی بلڈنگز بھی شامل ہیں۔ ان تمام بلڈرز کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ان کی گرفتاری جاری ہے۔ یہ بزرگ آيدن دورسون بھی ایک بلڈر ہیں۔ ان کے تعمیر کردہ 50 رہائشی منصوبوں میں کسی ایک کا گرنا تو دور کی بات، انہیں زلزلے سے نقصان تک نہیں پہنچا۔ جس پر ترکیا کے سوشل میڈیا میں ان کا بڑا چرچا ہے اور لوگ انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو اللہ پاک کی مدد ہے کہ اس نے مجھے رسوا نہیں کیا۔ دوسرا رزق حلال کی طلب کہ میں نے ناجائز پیسہ کمانے یا راتوں رات ارب پتی بننے کیلئے کوئی تعمیراتی پروجیکٹ شروع نہیں کیا۔ منصوبہ شروع کرنے سے قبل میں اپنے طور پر تحقیق کرکے اسے مضبوط سے مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہا۔ میں نے تعمیرات کا کام ویسے ہی شروع نہیں کیا، یہ ہمارا خاندانی پیشہ ہے۔ آیدن کسی یونیورسٹی سے تعمیرات کی جدید تعلیم سے تہی دست ہیں۔ مگر باپ کی وصیت پر عمل پیرا کہ بیٹا! چار کے بجائے ایک پیسہ کمالو، لیکن کام پائیدار طریقے سے کرو۔ چونکہ یہ علاقہ زلزلوں کا مرکز ہے۔ آیدن نے اس بات کو مدنظر رکھ کر پروجیکٹ مکمل کئے تاکہ ان کا نفع حلال ہو۔ کہتے ہیں کہ مجھے ٹھیکیدار یا انجینئرز پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ ہر کام خود اپنی نگرانی میں کراتا ہوں۔ ان کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ ایک مثالی انسان ہیں۔ اپنے مزدوروں کا بھی بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ اب مال حرام کے رسیا بلڈرز کی جمع پونجی بھی لٹ گئی اور اوپر سے قانون کی گرفت میں آکر رسوا بھی ہوگئے۔ لیکن رزق حلال کی جستجو کی برکت سے ایک تو آیدن کا سرمایہ محفوظ رہا، دوسرا وہ قوم کے ہیرو بن گئے۔ بے شک نیکی ضائع نہیں ہوتی اور جھوٹ، فریب اور دھوکے کا انجام بہت برا ہوتا ہے۔
(الجزیرہ)

16/02/2023

شوگر کی وجہ سے وزن گرنے کی وجہ یہ ہے کہ مریض کے خون میں شوگر کی زیادہ مقدار خلیوں کو توانائی حاصل کرنے سے روکتی ہے

16/02/2023

کیا گھریلوں ٹوٹکو سے شوگر ختم ہو سکتی ہے ؟؟

16/02/2023

آج کی بات

Photos from Dr Abid Nawaz's post 15/02/2023

ڈیڑھ ماہ پہلے ایک بچی آئ تھی جس کو ITP کی بیماری تھی اس بیماری میں platelets بہت کم ہوجاتے ہیں ہمارا اپنا immune system ہمارے platelets کے خلاف ہو جاتا ہے ۔ بچی کے platelets صرف 10 ہزار تک رہ گئے تھا جو کہ اللّه کے فضل سے علاج کے بعد اب 2 لکھ 23 ہزار تک پہنچ گئے ہیں ۔ڈاکٹر کی سب سے بڑی خوشی یہی ہوتی ہے کہ اسکا مریض ٹھیک ہو جائے ۔اللّه ہم سب کو بیماریوں سے محفوظ رکھے ۔امین
ڈاکٹر عابد نواز

15/02/2023

کیا آپ نے کبھی ایسا کیا ہے ؟؟

14/02/2023

ترکی میں حالیہ زلزلے کے دوران نرس نے اپنی جان بچانے کی بجائے ،مریضوں کی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں مدد کی ۔

14/02/2023

کیا آپ اتفاق کرتے ہیں کہ PHD کرتے کرتے یہ حال ہو جاتا ہے ؟؟

14/02/2023

جو دوائی بہت زیادہ استمعال ہوتی ہے یا مشہور ہوتی ہے اسمے جعلی ادویات زیادہ بنتی ہیں

13/02/2023

شوگر لیول زیادہ ہونے پر مریض شدید غصے یا انتہائی اداسی کا شکار ہو سکتا ہے
جبکہ لو بلڈشوگر لیول میں مریض گھبراہٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔

شدید ادسی، بلاوجہ کے غصے اور گھبراہٹ میں فورا اپنا بلڈشوگر لیول چیک کریں
اگر ہائی ہے تو پانی پئیں اور تیز واک کریں
اگر شوگر لیول کم ہے تو کچھ میٹھا کھا لے ۔

13/02/2023

پاکستان میں دو طرح کے لوگ رہتے ہیں ایک انتہائی امیر اور ایک انتہائی غریب

13/02/2023

آج کی بات

13/02/2023

دل میں خون کی گردش بہت اچھی طرح اپنی ایکٹنگ سے پیش کی گیی ہے ۔سمجھنے کے لیے پورا دیکھے ۔

12/02/2023

محبت کے لحاظ سے ہر باپ " یعقوب " ہے
اور حسن کے لحاظ سے ہر بیٹا "یوسف" ہے

Videos (show all)

انسانیت کی اعلیٰ مثال پنجاب سے آئے ہوے سیاح لیڈی ڈاکٹر اور اسکے شوہر نے نلتر جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی جان بچائی.جس نے ...

Location

Category

Website

Address


Swabi

Other Doctors in Swabi (show all)
Dr. Muhammad Kashif Dr. Muhammad Kashif
Swabi

�Studying Medicine and Surgery� KHYBER MEDICAL COLLEGE PESHWR ALHAMDULILLAH � KMCITE

Homeopathic awareness and treatment Homeopathic awareness and treatment
Swabi

This page is about homeopathic treatment DOCTOR: DR QAZI RIAZ ALI SHAH CLINIC ADRESS: NEAR SHAHMANS

Dr. Muhammad Tufail Dr. Muhammad Tufail
Swabi

Dr. Muhammad Tufail MBBS (KMU) RMP (Pak) FCPS-II Medicine Resident Physician Mardan Medical Complex

Dr Zubair Clinic Shewa Dr Zubair Clinic Shewa
Ghulam Khel Chowk
Swabi

General and child Physician and ultrasound Clinic

Doctor's Medical Centre Swabi Doctor's Medical Centre Swabi
Swabi, 23430

صوابی میں ڈاکٹروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور میڈ

Dr Shahab Urology Clinic Dr Shahab Urology Clinic
Swabi, 23430

Specialist urology clinic dealing in all sorts of urological problems relating to Kidney stone Blad

Anabia homoeo clinic Anabia homoeo clinic
Mohallah Maroof Khiel Yarhussain Swabi
Swabi

"کامیاب لوگوں کی غیبت پر گزارا کرنا ناکام لوگوں کا شیوہ

Dr. Rakshanda Pir Muhammad Dr. Rakshanda Pir Muhammad
Sardar Memorial Hospital Swabi
Swabi, 23430

Clinical Physiotherapist

AHMAD Dental Clinic AHMAD Dental Clinic
Peshawar Medical Centre Karnal Sher Kalay Swabi
Swabi, 2300

Dr Muhammad Abbas Khan (Peshawar Medical Center) qualified and senior dental surgeon is the owner an

Dr Hashmat ali khan Dr Hashmat ali khan
صوابی روڈ شیوہ اڈہ
Swabi, 23420

I am homeopathic doctor and head of German homeo clinic shewa adda swabi . DHMS from National Counci

اللـي بينـا حيـاه اللـي بينـا حيـاه
Baja Village, Dist Swabi, KPK
Swabi

Specialized chiropractic and Hijama center

Said Nawab Khan Said Nawab Khan
Yar Husain
Swabi, 32324

A helpful page for medical students, For the improvement of pharmaceutical knowledge