25/10/2025
ڈاؤ یونیورسٹی کے نرسنگ طلبہ کے لیے خوشخبری خصوصی امتحان کی منظوری پر شکریہ!
نرسنگ کے شعبے سے وابستہ تمام طلبہ و طالبات کے لیے یہ ایک شاندار اور امید افزا خبر ہے کہ
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے Generic BSN اور Post RN BSN طلبہ کے لیے ری سیٹ / خصوصی امتحان کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ 🎓
یہ تاریخی فیصلہ پاکستان نرسنگ کونسل (PNMC) کی سیکریٹری میڈم یاسمین آزاد صاحبہ کی مخلصانہ کوششوں،
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی محترمہ پروفیسر ڈاکٹر نزلین صاحبہ (وائس چانسلر) اور ڈاکٹر آشر آفاق صاحب (رجسٹرار) کی مثبت سوچ و تعاون،
اور بالخصوص Private Nursing Institutes Association Pakistan کے صدر جناب قیوممروت صاحب کی دن رات کی جدوجہد
اور
Private nursing Institute Allied ION And HS
کے ڈائریکٹر شیرعالام خان کے موثر کردار کا نتیجہ ہے
یہ فیصلہ نہ صرف ڈاؤ یونیورسٹی کے نرسنگ طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن ہے،
بلکہ نرسنگ پروفیشن کے مستقبل کو مضبوط بنانے اور ملک میں نرسنگ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔ 🇵🇰💉
ہم تمام نرسنگ طلبہ، اساتذہ، اور اداروں کی جانب سے ان تمام شخصیات کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین اور شکریہ پیش کرتے ہیں۔ 🙏💐
نرسنگ طلبہ متحد رہیں کیونکہ اتحاد ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
-HS