27/09/2023
🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️
🍚 چاول سے متعلق دلچسپ اور علمی تحریر بقلم ✍️ پروفیسر ڈاکٹر انتخاب عالم صاحب ♥️
🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️
👈کن کن امراض میں چاول 🍚 کھانے پر پابندی ❌ ہونی چاہئے؟
اس بابت، اس مضمون کے شروع ہی میں، میں آپ سب پر واضح کرتا چلوں کہ”دنیا میں ایک بھی ایسی بیماری نہیں، جس میں چاول 🍚 کھانے پر پابندی ہو“۔جی ہاں,آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا؛ شوگر ، بلڈ پریشر، دل ، جوڑوں🦵، سینے🩻 اور گردوں🫘 کے امراض میں مبتلا مریض روزانہ چاول🍚 کھا سکتے ہیں۔اس سائنٹیفک حقیقت کے باوجود پرہیز بتاتے وقت تمام لوگوں، حتیٰ کہ ڈاکٹروں کا نزلہ بھی ”چاولوں“ پر ہی گرتا ہے اوراکثر ڈاکٹر 🩺حضرات دیگر نامعقول پرہیز بتانے کے ساتھ ساتھ ہر مریض پر چاول🍚 کے استعمال پر پابندی لگانا اپنافرض سمجھتے ہیں۔ہاں، ایک ایسی بیماری موجود ہے جس میں مریض پر گندم 🌾 اور اس سے بنی ہوئی تمام اشیاء کے استعمال پرمکمل پابندی ❌ ہوتی ہیں جسے ہم Celiac disease کہتے ہیں؛ مگر ایسی کسی بیماری کا کوئی وجود نہیں، جس میں چاول 🍚 کھانے پر پابندی ہو۔ اگر چاول کا استعمال اتنا ہی خطرناک ☠️ ہوتا جتنا کہ عام لوگ اور طبیب🩺 حضرات سمجھتے ہیں تو اُن علاقوں، مثلاً چین،جاپان،انڈونیشیا اور دیگر مشرقِ بعید (Far East)ممالک میں رہنے والے لوگ جو دن رات چاول🍚 ہی کھاتے ہیں اور ان میں سے اکثر لوگ گندم🌾 اور مکئی کی روٹی سے ناواقف ہیں وہ بیچارے شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں کیا کھاتے۔
لہٰذا عمومی طور پر عوام الناس👬 اورخصوصی طور پر تمام ڈاکٹر🩺 حضرات سے میری یہی گزارش ہے کہ کسی بھی مریض پراور کسی بھی مرض میں چاول🍚 کھانے پرپابندی لگاکر مریض پرظلم نہ کریں اور غلط پرہیز بتا کر اپنی آخرت خراب نہ کریں۔
بلکہ بوڑھےیا ضعیف لوگوں کیلئے، جنکے دانت نہیں ہوتے، انکے لئے تو چاول ایک بڑی نعمت ہیں۔چارسدہ کے بڑے چاول (غٹے رجے)، دیگ کے چاول یا کابلی پلاؤ میں تھوڑی دہی ڈال کر انگلیوں سے خوب نرم کرکے انہیں کھلائیں، زیادہ چبانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔۔
تو آخر چاول🍚 کا استعمال مسئلے کیوں بناتا ہے؟۔دیکھئے،لوگ جب چاول کھانے بیٹھتےہیں تو چاول کی غوری 🍛کی غوریاں🍛 کھا جاتے ہیں اور جب بسیار خوری کی وجہ سے بد ہضمی ہوتی ہے تو الزام چاولوں کو دیتے ہیں اور اسی بسیار خوری کی وجہ سے وہ دن بدن موٹے ہوتے جاتے ہیں۔مسئلہ چاولوں میں نہیں ‘‘بسیار خوری’’ میں ہے جو شوگر، بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔موٹاپے سے بچنے کے سلسلے میں میں سب سے یہی درخواست کرتا ہوں کہ اپنے کھانے کی پلیٹوں کا سائز چھوٹا کریں۔ہماری چاول کی کھانے کی پلیٹ (Dinner plate)🍽️🍽️کا سائز اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اس میں چاول🍚 کی آدھی غوری سما جاتی ہے۔تو، دوستو کھانے کی مقدار کم رکھیں تو بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔
پرہیز کے بارے میں سب کو یہی کہتا ہوں کہ "حلال کھائیں، مزیدار کھائیں اور کم کھائیں"۔ اور ان تین باتوں کا الٹ پرہیز ہے، یعنی حرام نہ کھائیں، زیادہ نہ کھائیں اور بد ذائقہ نہ کھائیں۔
شکریہ
پروفیسر (ر)ڈاکٹرانتخاب عالم