
18/09/2025
الحمدللہ!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں سے ڈاکٹر خالد اختر خان اور ڈاکٹر عروج نعیم نے سینٹر فار بایوٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بایولوجی (CBM)، یونیورسٹی آف سوات سے اپنی ایم فل مائیکرو بایولوجی کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔
یہ کامیابی ہمارے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، اور ہم اپنے محترم سپروائزرز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حاجی خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور ڈائریکٹر CBM پروفیسر ڈاکٹر فضل اکبر خان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی رہنمائی اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔
ہم اپنے اساتذہ، والدین، اہلِ خانہ، دوستوں اور تمام محسنوں کے بھی مشکور ہیں جن کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی نے اس سفر کو آسان بنایا۔
یہ ڈگری صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ آنے والے وقت میں مریضوں کی بہتر خدمت اور سائنسی تحقیق کے میدان میں مزید آگے بڑھنے کا عزم ہے۔
ہماری یہ کامیابی ہم اپنے کلینک "UK Homeopathic Clinic" کے مخلص مریضوں اور چاہنے والوں کے نام کرتے ہیں، جو ہمیشہ ہمارے اعتماد اور دعاؤں کا ذریعہ بنتے ہیں۔