
03/06/2025
*سوات فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل اعلامیہ*
آج دن ساڑھے دس بجے ایس پی ڈی سی جنرل باڈی میٹنگ بلائی گئی تھی۔
اجلاس کے پہلے حصے میں مرکزی شوریٰ کے چیرمین مرحوم فریدون دادا کے لیے تعزیتی ریفرنس ہوا
ان کے خدمات اور جدوجہد بیان کی گئی
اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی۔
دوسرے حصے میں ایس پی ڈی سی کے الیکشن پر بات ہوئی ، سلیکشن کو سختی سے مسترد کیا گیا ، باوجود بار بار اصرار پر صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے کسی خود کو پیش نہیں کیا
تو اجتماعی طور پر مذید وقت دیا گیا اور 20 جون 2025 کو الیکشن منعقد ہوگا 16 جون تک کاغزات نامزدگی وصول کرنے کا وقت دیا گیا
الیکشن بحرحال خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا اور اگر کاغزات نامزدگی نہیں آئے تو آئین کے مطابق شوریٰ کسی بھی فرد یا افراد کو الیکشن میں عہدوں کے لیے نامزد کرے گی اور الیکشن میں جیتنے والے امیدواروں کو ہی منتخب تصور کیا جائے گا ۔ اس وقت تک عبوری کیبنٹ کام کرے گی
تیسرے حصے میں میٹ دی پریس ہوا
پریس کے نمائندوں نے ڈرگ کنٹرول افسران سے انٹرویوز کیے اور تند و تیز سوالات کیے جن کے جوابات دئے گیے
کونسل سے سوالات کیے گیے
جس میں ان کو بتایا گیا کہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کیا ہے کس طرح وجود میں آئی کن کن ایوانوں میں درج ہے اور کہاں کہاں رجسٹرڈ ہے
سوات کے بارے بتایا گیا کہ باقی صوبے کے اضلاع کے برعکس جعلی ادویات کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ۔
حکومتی حکم پر موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سو سے زاید کیمسٹوں سے 150 کے قریب ادویات کے نمونے رینڈملی لے گیے مگر کہیں سے بھی کسی مشکوک دوائی کا سراغ نہیں ملا۔
جعلی ادویات کے ڈرپ قانون کے تحت اب تک سوات سے کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سوات کی میڈیسن مارکیٹ صاف اور شفاف ترین مارکیٹوں میں سے اول نمبر پر ہے
اگر کوئی کیس ماضی میں بھی کھبی کبھار جعلی ادویات کا آیا تھا تو اس میں یہاں کے کیمسٹ برادری کے ساتھ دھوکہ دہی کرکے بیچا گیا تھا اور جس کو پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ نے تصدیق کی اور حقیقی ملزمان گرفت میں آئے ، جس میں مقامی کیمسٹ برادری نے بھرپور تعاون کیا۔
چھوتے حصے میں ڈرگ کنٹرول افسران نے اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سوات میں تجربات کا ذکر کیا
نئے ڈرگ انسپکٹران صاحبان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کام کرتے ہوئے اعتماد حاصل ہوا کہ سوات کے لوگ قانون کا احترام کرنے والے ہیں اور اگر کوئی کمی کوتاہی ہے وہ قانون سے بے خبری اور عبور نہ رکھنے کی وجہ سے ہے ناکہ مجرمانہ غفلت ہے
ان کے مطابق نئے افسران تربیت اور تعمیری کوششوں کو اولیت دیں گے اور قانون سے آگاہی کے مشن کو اور تیزی سے بڑھائے گیے
اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے ڈاکٹر نذیر احمد صاحب ، ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر نعمت اللہ خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا
دوسرے قراداد میں نئے آنے والے افسران کو خوش آمدید کہا گیا اور قانون آئین اور رولز کی پاسداری میں ڈرگ کنٹرول کے شانہ بہ شانہ رہنے کا اعادہ کیا گیا۔
فوٹو سیشن کے بعد تین بجے اجلاس ختم ہوا
اور افسران کو شکریے کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
*سوات فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل سوات*