Insaf paramedics forum SGTH & Allied Health Units, Swat

Insaf paramedics forum SGTH & Allied Health Units, Swat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf paramedics forum SGTH & Allied Health Units, Swat, Medical and health, Saidu Sharif Swat, Swat.

13/12/2025
گورنمنٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ سوات میں ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار سرٹیفیکیٹ سرمنی کا انعقاد کیا گ...
13/12/2025

گورنمنٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ سوات میں ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار سرٹیفیکیٹ سرمنی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف گیسٹ فضل حکیم خان یوسفزئی اور ڈیڈیک چیئرمین اختر خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ادارے کی جانب سے معزز مہمانانِ خصوصی فضل حکیم خان یوسفزئی اور اختر خان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ انصاف پیرامیڈیکس فورم سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کے صدر طارق خان اور جائنٹ سیکرٹری برکت خان کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز دی گئیں۔

تقریب کے دوران ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلبہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ انصاف پیرامیڈیکس فورم نے انسٹیٹیوٹ میں بی ایس کلاسز کے جلد آغاز اور طلبہ کو معیاری و جدید تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر چیف گیسٹ فضل حکیم خان یوسفزئی اور ڈیڈیک چیئرمین اختر خان نے بی ایس کلاسز کے اجرا، طلبہ کے مسائل کے حل اور ادارے کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر شیراز اور ان کی ٹیم کی انتھک اور قابلِ تحسین کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

10/12/2025

انصاف پیرامیڈیکس فورم سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کے نمائندوں نے نئے تعینات میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نجیب اللہ سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور مجموعی بہتری کے لیے مثبت اور تعمیری گفتگو کی۔ یہ ملاقات باہمی تعاون اور خدمتِ خلق کے عزم کی ایک خوبصورت مثال تھی۔

ڈاکٹر وردہ مشتاق کا دل خراش قتل — وزیراعلی خیبرپختونخوا کا نوٹس، انصاف پیرامیڈیکس فورم سیدو ٹیچنگ ہسپتال و الائیڈ یونٹس ...
08/12/2025

ڈاکٹر وردہ مشتاق کا دل خراش قتل — وزیراعلی خیبرپختونخوا کا نوٹس، انصاف پیرامیڈیکس فورم سیدو ٹیچنگ ہسپتال و الائیڈ یونٹس سوات کا شدید مذمت، شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتای کا مطالبہ

انصاف پیرامیڈیکس فورم سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات، ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ مشتاق کے المناک، دل خراش اور انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والے قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

اس سانحے نے پورے صوبے کی ہیلتھ کمیونٹی کو گہرے صدمے اور غم میں مبتلا کردیا ہے۔

ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء کا معاملہ پہلے ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے نوٹس میں لایا جاچکا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے، جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں.

ہم مقتولہ کے اہلِ خانہ اور تمام ہیلتھ کیئر کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انصاف پیرامیڈیکس فورم سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات واضح کرتی ہے کہ ہم مقتولہ کے خاندان اور پوری ہیلتھ کمیونٹی کو یہ یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ نہ صرف اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات ہونی چاہیئیں بلکہ قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

اس سفاک، غیر انسانی اور شرمناک جرم میں ملوث کسی فرد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، اور انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔

انصاف پیرامیڈیکس فورم سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات

28/11/2025
09/11/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
انتقال پُرملال 🌹

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ انچارج پیتھالوجی سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور سرپرستِ اعلیٰ انصاف پیرامیڈکس فورم، جناب عبدالوہاب تاتا صاحب کی ہمشیرہ خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں

مرحومہ کی فاتحہ خوانی بمقام وتکے دلسن، ہوٹل کے سامنے، محلہ گل آباد میں جاری ہے۔
تمام احباب و عزیزان سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ مرحومہ کی مغفرت، بلندیِ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا فرمائیں، اور جناب عبدالوہاب تاتا صاحب و اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے،
اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🌷

ڈیڈیک چیئرمین آختَر خان ایڈووکیٹ نے عبد الوہاب (تاتا) سرپرستِ اعلیٰ انصاف پیرامیڈیکس فورم کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوان...
17/08/2025

ڈیڈیک چیئرمین آختَر خان ایڈووکیٹ نے عبد الوہاب (تاتا) سرپرستِ اعلیٰ انصاف پیرامیڈیکس فورم کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی میں شرکت کر کے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

انصاف پیرامیڈیکس فورم کی جانب سے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جمیل احمد اور اس کی ٹیم کو دل کی گہ...
21/06/2025

انصاف پیرامیڈیکس فورم کی جانب سے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جمیل احمد اور اس کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، جن کی انتھک محنت، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور مریض دوست اقدامات کے باعث ادارہ خیبر پختونخوا میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہسپتال کے طور پر ابھرا۔
ڈاکٹر جمیل احمد کی قیادت میں حاصل ہونے والی یہ کامیابی پورے صوبے کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معیار مستقبل میں بھی برقرار رہے گا اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری کا باعث بنے گا۔
IPF SGTH Swat.

13/06/2025
سوات کے عوام کے لیے خوشخبری:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات کی حیثیت برقرار، ایم ٹی آئی پر عملدرآمد روک دیا گیا۔
11/06/2025

سوات کے عوام کے لیے خوشخبری:
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات کی حیثیت برقرار، ایم ٹی آئی پر عملدرآمد روک دیا گیا۔

10/06/2025

طارق خان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مذمت:

مورخہ 9 جون 2025، انصاف پیرامیڈیکس فورم کے صدر جناب طارق خان کے خلاف سپین خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا من گھڑت اور بے بنیاد بیان قابلِ مذمت ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ طارق خان ایک دیانتدار، باصلاحیت اور محنتی چیف کلینیکل ٹیکنیشن (الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل) ہیں، جن کا تعلق مینگورہ کے معزز خاندان سے ہے۔

بطور الائیڈ ہیلتھ آفیسر، ان کی تقرری اور کیجولٹی انچارج بنانا ہسپتال انتظامیہ کا ایک مکمل قانونی اور اصولی فیصلہ ہے، جیسا کہ ہر یونٹ میں ایک تربیت یافتہ پیرامیڈک انچارج مقرر کیا جاتا ہے۔

چیف پیرامیڈکس کو کلاس فور سے تشبیہ دینا جھوٹ پر مبنی بیان ہے، جبکہ کلاس فور ملازمین یا سپورٹنگ سٹاف ہمارے لیے انتہائی باعزت اور قابل احترام ہیں اور وہ دن رات مریضوں کی خدمت میں کوشاں رہتے ہیں اس لیئے ان کو حقارت کی نظر سے دیکھنا قابل مزمت ہے۔ ایسے بیانات نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ہم اس جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

07/06/2025

عید الاضحیٰ مبارکباد:
انصاف پیرامیڈیکس فورم سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کی جانب سےتمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، عوام اور شعبۂ صحت سے وابستہ افراد کوعید الاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔
یہ عید ایثار، قربانی اور محبت کا پیغام ہے۔ہم اُن ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو عید کے دنوں میں اپنے خاندان سے دور، ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔
اپ سب کی خدمات کو سلام —
اپ کی قربانی بھی عبادت ہے، اور یہی اصل عید ہے۔
عید مبارک 🌙💉❤️

Address

Saidu Sharif Swat
Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf paramedics forum SGTH & Allied Health Units, Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram