
17/08/2025
جماعت اسلامی کارکن نظام الدین نے حالیہ ملاکنڈ ڈویژن میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو چاہیے کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل مالی مدد کریں، اور جو لوگ اس آفت میں جاں بحق ہوئے ہیں ان کے لواحقین کو فوری معاوضہ فراہم کیا جائے۔
نظام الدین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں بارشوں اور سیلاب سے خاص طور پر بونیر، باجوڑ، سوات اور دیر کے اضلاع میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ان متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی اور مکانات کی تعمیر نو کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
#ایڈمن