
24/01/2025
فالج کے مریض کی علاج کے ساتھ ساتھ ضروری چیزیں جو مریض کی جلد صحتیابی میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
1: خوراک اور صفائی کا خیال رکھنا۔
2 : ایک ایک جوڑ کی ورزش اور فزیوتھراپی سب سے ضروری۔
3 :اگر مریض بستر پر ہو تو ہر دو گھنٹے کے بعد اس کی سائیڈ تبدیل کرنا۔
4 : اگر پیشاب اور خوراک کی نالی لگی ہو تو اس کا خیال رکھنا۔پیشاب کی نالی ذیادہ سے ذیادہ چار ہفتے تک استعمال کی جا سکتی ہے جبکہ خوراک کی نالی جب تک بند نہ ہو تو قابل استعمال ہے۔
5 :مریض کو جب بخار ہو ،سانس لینے میں تکلیف ہو یا اس کی حالت میں اچانک تبدیلی آتی ہو تو ایسے حالت میں مریض کو ھسپتال لے جانا ضروری ہے۔
6 :شوگر اور بلڈ پریشر والے مریض کی باقائدہ شوگر اور بلڈ پریشر چیک کرنا اور اس کو نارمل حالت میں رکھنا۔