16/09/2025
“آنکھیں میری , باقی ان کا "
ڈاکٹر مدثر حسین بھٹی جھاٹلہ
روٹی=موٹاپا اور شوگر
چاول = مزید موٹاپا اور شوگر
روٹی، چاول ، آلو ،کولڈ ڈرنک ، سوڈا والی بوتل، ڈبے والے جوس غذا کا اہم حصہ نہیں ہیں بلکے موٹاپا اور شوگر کو بگاڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
روٹی چاول آلو ،کولڈ ڈرنک ، سوڈا بوتل ، ڈبے والے جوس، سادہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتے ہیں یعنی کہ ایسے کاربوہائیڈریٹس جو صحت مند نہیں سمجھے جاتے
کاربوہائیڈریٹس دو طرح کے ہوتے ہیں
• ریفاینڈ کاربوہائیڈریٹس یعنی کہ سادہ
• کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس یعنی کہ پیچیدہ
روٹی، چاول آلو ،کولڈ ڈرنک ، سوڈا بوتل، ڈبے والے جوس میں ریفاینڈ کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں بلکے اگر یہ کہا جائے کہ روٹی ،چاول آلو ،کولڈ ڈرنک ، سوڈا بوتل جوس میں ریفاینڈ کاربوہائیڈریٹس کی سونامی ہوتی ہے تو زیادہ بہتر ہو گا
ریفاینڈ کاربوہائیڈریٹس جسم میں جلدی ہضم ہوتے ہیں، فوری شوگر بڑھاتے ہیں
خون میں شوگر کی زیادہ مقدار اور موٹاپا آپ کے جسم کے ایک ایک اعضاء کے لیے ایٹم بم ہے
موٹاپا اور بلڈ شوگر زیادہ رہنے سے بلڈ پریشر بڑھے گا، کولیسٹرول بڑھے گا، یورک ایسڈ بڑھے گا اور موٹاپا اور شوگر مزید پیچیدگیاں لاحق ہوں گی
جس شخص کو بھی موٹاپا اور شوگر ہو گئی ہے اگر وہ روٹی چاول آلو ،کولڈ ڈرنک ، سوڈا بوتل ڈبے والے جوس سے پرہیز نہیں کرتا تو اس کی شوگر کبھی کنٹرول نہیں ہو گی ۔ دوائیوں کے پیسے خوراک پر لگائیں ۔ روٹی چاول آلو ،کولڈ ڈرنک ، سوڈا بوتل ڈبے والے جوس کے علاؤہ اللہ کی تمام نعمتیں کھائیں
شوگر اور موٹاپے کے مریض سبزیاں جو زمین سے باہر اگتی وہ کھائیں ، دال چھلکے والی ، چنے ،لوبیا اور گوشت شوربے والا ۔ دیسی گھی ، انڈے دیسی ، پھل جس کا ذائقہ ترش، دہی، پستہ کاجو بادم اخروٹ مونگ پھلی سب کچھ کھائیں اور موٹاپا اور شوگر کی پیچیدگیوں سے بچے رہیں ۔