
04/11/2017
اسموگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، طبی ماہرین
لاہور (2 نومبر 2017) لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع گرد آلود دھند یعنی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اسموگ سانس سمیت دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے جس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھائی اسموگ کی وجہ فضائی آلودگی اور دھند کا ملاپ ہے جس کے باعث شہری سانس اور پھیپھڑوں کی انفیکڈن سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق شہری گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
پانی زیادہ پیئیں جسم کو ڈھانپ کر رکھیں اور جسم پر لوشن لگائیں
اور جو لوگ درخت لگا سکتے صدقہ جاریہ سمجھ کر درخت لگائیں حکومت کی طرف سے تو نہ کچھ ہوا نہ ہونا ہے اپنے انسان اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے درخت لگائیں اپنی نسلوں کو اس عذاب سے بچانے کے لیئے ثواب سمجھ کر پودے لگائیں جتنا ممکن ہو سکے۔ اللہ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے آمین
صدقہ جاریہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ۔ لوگوں تک پہنچائیں