06/08/2022
چینی، مٹھائی کیک بسکٹ کولڈ ڈرنکس، جوسز خریدنا چھوڑ دیں۔
یقین کریں آپ پیسے خرچ کر کے بیماری کو خود گھر لے کر آتے ہیں
اکثر لوگ میری ان پوسٹس کے کمنٹس میں آکر کہتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب اللہ کی حلال کردو چیزوں سے کچھ نہیں ہوتا۔ لوگوں کو غلط مشورے نہ دیں
میں ان سب افراد کو کہنا چاہوں گا کہ آپ کے ہاتھ میں اس وقت موبائل فون موجود ہے گوگل پر جائیں میٹھے اور چینی کھانے سے ذیابطیس اور وزن بڑھنے کی شرح پر نظر ڈالیں
اس کے بعد بڑھی ہوئی توند کی وجہ سے ذیابطیس ، دل کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے چانسز کی شرح سرچ کریں
اگر پھر بھی یقین نہ آئے تو پاکستان میں سالانہ ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیل ، ڈائیلسز، ذیابطیس کی پیچیدگیوں سے وفات پانے والوں کی تعداد کا بغور معائنہ کریں۔
پراسسڈ فوڈ کو زندگیوں سے نکال دیں۔ حتی کہ اپنے بچوں کو چینی سے دور رکھیں۔ ان میں کھانے پینے کی صحتمند عادات متعارف کروائیں۔
بچوں کو چاکلیٹس کی جگہ کھجور یا فروٹس دیں
بازاری چپس کی جگہ ابلے ہوئے آلو دیں۔
کیکس کی بجائے خشک میوہ جات دیں۔
بازاری جوس کی بجائے سموتھی دیں۔
اپنے کچن سے چینی اور اپنے فریج سے کیکس پیسٹری نکال دیں۔
پاکستان میں ذیابطیس کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ اپنے کھانے کی عادات کو بدلیں۔
صحت مند زندگی اپنائیں
اگر آپ ذیابطیس میں مبتلا ہو چکے ہیں تو کسی مستند ڈاکٹر سے آج ہی غذا کے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کریں۔
اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کریں۔ اپنی ادویات کو کسی ماہر ڈاکٹر سے ایڈجسٹ کروائیں