Qaswer Saeed Qaisrani

Qaswer Saeed Qaisrani "Passionate Nephrologist in Lahore, , dedicated to kidney health and public awareness.

14/09/2025

INSHA ALLAH kul taunsa men gurdy aor medicine patients kaleay clinic hoga

30/08/2025

دو ماہ بعد بالآخر کل تونسہ شریف میں گردے کے مریضوں کا معائنہ ہوگا

26/08/2025

31
اگست بروز اتوار تونسہ شریف کلینک ہوگا انشاء اللہ

نیفرولوجی میں ہمیشہ سپورٹ کرنے والے دو بڑے بھائی ۔۔۔۔شکریہ اسد بھائی اینڈ کاشف بھائی 💕💕
25/06/2025

نیفرولوجی میں ہمیشہ سپورٹ کرنے والے دو بڑے بھائی ۔۔۔۔شکریہ اسد بھائی اینڈ کاشف بھائی 💕💕

22/06/2025

انشاءاللہ کل بروز سوموار 8 سے 2 بجے تونسہ شریف پنجاب ہسپتال میں کلینک کریں گے ۔۔۔۔

20/06/2025

لاہور کلینک :گردوں سے پروٹین اخراج، Membraneous nephropathy کا چوتھا مریض الحمدللہ مکمل شفایاب ہوگیا۔۔۔۔۔

پورے پاکستان کے نیفرولوجی کے عظیم پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن چیمہ صاحب ایف سی پی ایس ٹرینینگ سے فارغ التحصیل ہونے پر الود...
20/06/2025

پورے پاکستان کے نیفرولوجی کے عظیم پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن چیمہ صاحب ایف سی پی ایس ٹرینینگ سے فارغ التحصیل ہونے پر الوداعی تحائف اور نیک خواہشات بخشتے ہوئے ۔الحمد للہ

18/06/2025

آج پھر لاہور آیا ہوا ہوں تو یادیں آ رہی
//رفیق حیات////
ایک ٹک مجھے دیکھے جاتی ہیں
اپنی نظروں پہ کچھ نظر رکھیے
جانے کس وقت کوچ کرنا ہو
اپنا سامان مختصر رکھیے
ابھی کل کی ہی بات ہے جب ہماری شادی کو صرف پندرہ دن ہوئے تھے اور آپکو لینے میں رہبر ایکسپریس کے ٹرمینل پہ آیا ہوا تھا۔لاہور ساندہ میں رہتے ہوئے جب ہمیں کرائے کے گھر کی چابی ملی تو قریباً رات آٹھے بجے کا وقت تھا اور ہمیں لیٹ ہو جانے کے باعث کارپٹ نہیں ملا تھا اور یونہی اس رات گھر میں اللہ کے نام کے سوا ہمارے پاس کچھ نا تھا۔۔۔۔۔رفتہ رفتہ ہم چیزیں لیتے گئے اور گھر بنتا گیا۔۔۔۔آئو گھر بنائیں ہم ۔۔۔۔۔مل کے گھر بنائیں ہم ۔۔۔۔اپنا پیار تم لانا ۔۔۔۔۔
کیسے کیسے بچنے والی ہر ہر پائی سے ایک ایک برتن ،ایک ایک چارپائی لی گئی۔۔۔ ابھی میٹرس لے لیتے ۔۔۔۔تنخواہ پہ بیڈ لیں گے ۔۔۔۔۔اگلی تنخواہ پہ اے سی لیں گے ۔۔۔۔۔لوڈشیڈنگ کم ہے یو پی ایس رہنے دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا ڈریس رہنے دیتے ابھی گراسری لے لیتے ۔۔۔۔۔
میری کال ہوتی تو آپ 24 گھنٹے اکیلی رہتی اور اکثر محبت سے بھرپور کھانا بناتی اور تین تین روڈ کراس کر کے جناح ہسپتال کھانا لے آتی ۔۔۔۔۔۔
دن گزرتے گئے ۔۔۔۔ہم نے لاہور میں ایک جہان تراشا،رشتے بنائے،اللہ پاک نے کرم فرمایا اور ہماری جھولی ہری ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے محمد نے شروع سے یہ رینٹ والا گھر ،ایک گاڑی اور صرف ماں باپ کو ہی دیکھا۔۔۔
لاہور رہتے ہوئے ممکن نہیں کہ ایک تنخواہ سے آپ survive کر سکیں۔چنانچہ مسلسل نیگیٹو بیلنس میں جانے کے بعد محمد کی پیدائش کے بعد ہم نے ڈسپنسری شروع کی اور 50 روپیہ فیس پہ مریض دیکھنے لگے اور ہمارے گھر کا رینٹ نکلنے لگا۔۔۔۔۔
ابھی آپکا اسلام آباد اور مری کا ہنی مون کا ٹرپ ادھار ہی تھا کہ میں چپکے سے ایک لاکھ جمع کر چکا تھا ۔۔۔۔۔۔طے یہ ہوا تھا 25 فروری کو ہم نے لاہور چھوڑ جانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ادھر آپکا موبائیل چوری ہوا اور ادھر میری بائیک۔۔۔۔
آپکا داخلہ گائنی نشتر میں ہوا اور آنافانا جوائنگ کی ڈیٹ آن پہنچی۔۔۔۔۔
محمد اور آپکو ملتان کی بس پہ بٹھا کے روح میں یاس کے نشتر پروئے قبرستان نما گھر رونے آن بیٹھا ہوں جہاں ابراہیم علیہ السلام کی اسماعیل علیہ السلام اور اماں ہاجرہ کو گھاٹی کے دامن میں چھوڑنے کی قربانی یاد آ رہی
وہاں اداسی نے گھر میں خاص جگہ کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور وہ وزن گھیر رہی ہے
ہر ہر دیوار سے آپکی محبت کی خوشبو آ رہی۔۔۔۔
گلی میں گھر کو الوداع کہتی ہوئی روتی ہوئی تو برابر دکھ رہی ہے۔۔۔
کام والی اور اوپر والی باجی سے سسکیوں بھرا معانقہ فضا میں معلق ہو گیا ہے۔۔۔یہ برتن اب ان دھلے پڑے رہیں گے۔۔۔یہ بیڈ شیٹ اب چینج نہیں ہوگی۔۔۔یہ وہی گھر جسے محمد اپنا گھر سمجھتا تھا اور تھکا ہارا آتا ہی بیڈ پہ لیٹتے ہی سکون سے سو جاتا تھا آج کیوں سائیں سائیں کرنے لگا ہے۔۔۔۔محمد کی گاڑیاں بکھری پڑی ہیں۔
محمد کی بالز۔۔۔۔"بابا یہ بال ہے بال۔۔۔۔"
محمد کے الفاظ کانوں میں برابر گونج رہے۔دیوار سے ٹیک لگائے لگائے اب میں اپنے گھٹنوں پہ گر گیا ہوں۔۔۔اوہ سامنے اب مجھے جھولا دکھ رہا۔۔۔۔ہاں ہاں
چارپائی سے محمد کا بندھا ہوا خالی جھولا مجھے کھا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے
ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے

مرے ساتھ چلنے والے تجھے کیا ملا سفر میں
وہی دکھ بھری زمیں ہے وہی غم کا آسماں ہے

انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھا ترا ہم سفر کہاں ہے

17/06/2025

تین ماہ بعد کل انشاء اللہ لاہور آئیں گے۔پرانے کسی مریض نے چیک ایپ کروانا ہو تو ایک روزہ کلینک ہوگا ۔۔

14/06/2025

ملتان سے روانہ انشاءللہ آج اور کل تونسہ میں کلینک ہوگا۔

12/06/2025

کوٹ قیصرانی سے تعلق رکھنے والے سر مظہر قیوم صاحب کے خوبصورت الفاظ!

08/06/2025

کل پنجاب ہسپتال تونسہ میں کلینک کریں گے انشا اللہ ۔۔۔

Address

Taunsa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaswer Saeed Qaisrani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qaswer Saeed Qaisrani:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category