Dr Asmat Ullah

Dr Asmat Ullah consultant pediatrician See a doctor for treatment of your children. your child's health is our top priority. Thank you.

انتباہ !
بچوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔ تمام ناظرین سے گزارش ہے کہ بچے کی صحت کے حوالے سے ہمارا فیس بک پیج ضرور وزٹ کریں۔ہمارے فیس بکپیج
"Dr Asmat Ullah Child Specialist "
پر شائع ہونے والا تمام مواد آپ کے بچے کی صحت کی بہتری اور عوامی معلومات کے لیے ہے، آپ کے بچے کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اگر آپ کا بچہ کسی بیماری میں مبتلا ہے تو علاج کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ہمارے پیج کو علاج کی بجائے صرف معلومات کے لیے استعمال کریں ۔ شکریہ
Warning . All viewers are requested to visit our page "Dr Asmat Ullah Child Specialist"regarding child health information only. All content published on this page is for the betterment of your child's health and for public information only and cannot be used for treatment purpose. If your child is suffering from any disease, please consult your doctor for treatment. Use our page for information only instead of treatment.

01/03/2025
آج کل سڑکوں پر گنے سے حد سے زیادہ بھرے ہوئے ٹریکٹر اور ٹرک عام نظر آتے ہیں۔ یہ نہ صرف گھنٹوں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا ...
29/12/2024

آج کل سڑکوں پر گنے سے حد سے زیادہ بھرے ہوئے ٹریکٹر اور ٹرک عام نظر آتے ہیں۔ یہ نہ صرف گھنٹوں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں بلکہ خطرناک حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یا تو اس حوالے سے کوئی قوانین موجود نہیں ہیں یا پھر ان پر عملدرآمد کروانے میں کوتاہی کی جاتی ہے۔ یہ ایک سنجیدہ اور قابل توجہ مسئلہ ہے جس کا فوری حل تلاش کرنا ضروری ہے تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔

تونسہ ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ میں OGDC کے تعاون سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص مفت ٹیسٹ مفت مشاورت مفت الٹرا ساونڈ 19 ۔20 دس...
18/12/2024

تونسہ
ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ میں OGDC کے تعاون سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص
مفت ٹیسٹ
مفت مشاورت
مفت الٹرا ساونڈ
19 ۔20 دسمبر 2024

”غلط انجکشن“پچھلے ہفتے جب میں اپنے ہسپتال کے وارڈ میں صبح راٶنڈ کر رہا تھا تو مجھے  پیچھے سےایک آواز آئی ”ڈاکٹر صاحب میر...
15/12/2024

”غلط انجکشن“
پچھلے ہفتے جب میں اپنے ہسپتال کے وارڈ میں صبح راٶنڈ کر رہا تھا تو مجھے پیچھے سےایک آواز آئی ”ڈاکٹر صاحب میرے بچے کو دیکھیں، نرس نے اسے انجکشن لگا دیا ہے“
یہ آواز ہمارے لیے ایمرجینسی کا پیغام ہوتی ہے۔
میں فورأاس بچے کے پاس پہنچا تو اس کی سانسیں رک رہی تھی،ہونٹ سیاہ ہورہے تھے اور ہاتھ پاؤں پیلے پڑ گئے تھے۔
فاٸل دیکھی توپتا چلا کہ اس مریض کو ابھی او پی ڈی سے ڈاٸریا کے مسلے سےداخل کیا گیا تھا۔
بچےکی ماں اور دادی کا فوری ردعمل یہ تھا کہ جناب ہمارا بچہ تو بالکل ٹھیک تھا، نرس نے ہمارے بچے کو غلط انجکشن لگا دیا ہے۔
انھوں نے چیخنا رونا اور پورے خاندان کو فون ملانا شروع کردیا ... مختلف کمروں سے مریض بھی وہاں جمع ہونا شروع ہو گئے اور ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔
الحمدللہ صورتحال فوری طور پر نمٹائی گئی، بچے کو تھوڑی دیر مصنوعی سانس دی گٸ کی گئی اور بچے کی حالت کے مطابق انجیکچشن لگاۓ گئے .. بچہ ٹھیک ہو گیا تو سب نے سکون کی سانس لی .

یہ وہ کہانی ہے جو زیادہ تر وقت غلط انجیکشن کی صورت میں ہوتی ہےجس کی ہم خبریں سنتے ہیں۔
اب عوام کے لیے تھوڑی سی تفصیل کہ یہ انجیکشن آخر کار غلط کیوں ہو جاتا ہے ؟؟
انسانی جسم کے اندر جب بھی باہر کی کوٸ چیز داخل ہوتی ہے تو جسم اسکو رد کر سکتا ہے۔اس ردعمل کوالرجی کہتے ہیں۔ یہ چیز کچھ بھی ہو سکتی ہے جیسے خوراک (انڈا,مچھلی)، دھواں گرد، ادویات جیسے شربت گولی یا انجیکشن۔
الرجی کسی بھی دواٸ کے انجیکشن سے ہو سکتی ہے اور زیادہ تر وقت اس کا پہلے سے اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ کچھ دوائیوں سے الرجی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جیسے پینسلن اینٹی بائیوٹک یا سانپ کی ویکسین وغیرہ اس لیے انکو لگانے سے پہلے تھوڑی مقدار میں ٹیسٹ خوراک لگاٸ جاتی ہے اور پھر اسے شروع کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر دوائیوں میں چونکہ الرجی کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے تو بغیر ٹیسٹ کے لگاٸ جاتی ہیں۔ بہرحال الرجی کا خطرہ پھر بھی رہتا ہے ۔
انجیکشن سے ہونے اولی الرجی کی نوعیت ہلکی خارش,بخار سے لے کر شدید رد عمل تک سکتی ہے جس میں سے دل کا رکنا، سانس کا بند ہونا اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
عوام کے سمجھنے کے لیے اہم بات یہ ہے کہ عام طور پر ایمرجنسی یا وارڈ میں آنے والے زیادہ تر مریضوں کو وہی روٹین دوا دی جاتی ہے۔اب سب کو تو اس سے مسلہ نہیں ہورہا ہوتا ۔جسکو الرجی ہو گی اسکو مسلہ ہوگا ۔وہاں کام کرنے والے عملے کی کسی آنے والے مریض سے کوئی ذاتی دشمنی تونہیں ہوتی کہ وہ اسے غلط ٹیکہ لگا دے گا ۔ اگر وہی دوا دوسروں کے لیے ٹھیک کام کر رہی ہو اور الرجی ہو جائے تو یہ جسم کا ردعمل ہے جس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے اور اس میں ڈاکٹر یا نرس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔
اب اگر خدانخواستہ یہ صورتحال آپ کے بچے کے ساتھ پیش آتی ہے تو کبھی بھی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع نہ کریں۔ اگر آپ براہ راست طبی عملے کو مورد الزام ٹھہرانا اور ہنگامہ شروع کر دیتے ہیں تو اس کا آپکے بچے کی جان پر اسکا اثر پڑے گا ۔ پہلے چند منٹ جو آپ کے بچے کی زندگی بچانے والے ہیں ضائع ہو جائیں گے۔ آپ اس ہنگامے سے کچھ نہیں حاصل کر پائیں گے بلکہ آپ کے بچے کا نقصان ہوگا۔
ہمیشہ اس صورت حال میں فوری طور پر اپنے ڈاکٹر کو بلاٸیں، انہیں اپنے بچے کی ابتدائی طبی امداد کرنے دیں۔
اگر آپ کو پھر بھی لگتا ہے کہ طبی عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو آپ مناسب چینل کے ذریعے درخواست دائر کر سکتے ہیں اور اس کا پیروی کر سکتے ہیں، لیکن اس زندگی بچانے والے ٹاٸم کے دوران وارڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے سے مریض کی زندگی بچانے والے منٹ ہی ضائع ہوں گے جسکے دوران اس کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا شیڈول
12/12/2024

بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا شیڈول

. محکمہ صحت میں  #کمیونٹی  #ہیلتھ  #انسپکٹر کی آسامیوں پہ درخواست درکار ہیں۔۔اپنے مطلوبہ کاغذات آئن لائن جمع کرانے ھیں۔۔...
11/12/2024

. محکمہ صحت میں #کمیونٹی #ہیلتھ #انسپکٹر کی آسامیوں پہ درخواست درکار ہیں۔۔
اپنے مطلوبہ کاغذات آئن لائن جمع کرانے ھیں۔۔
تنخواہ 45000 روپے مہینہ ھوگی۔۔
ضلع ڈیرہ غازی خان میں 150 آسامیوں کیلئے درخواست درکار ہیں۔۔
ڈاکٹر تحسین احمد بلوچ
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ
ڈیرہ غازی خان

پنجاب گورنمنٹ نے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ھے، داخلے کی آخری تاریخ 23 دسمب...
06/12/2024

پنجاب گورنمنٹ نے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ھے، داخلے کی آخری تاریخ 23 دسمبر ھے۔

اپلائی کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل باتوں کو جاننا ضروری ہے
گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ کے علاؤہ باقی تمام کالجز میں صرف خواتین اپلائی کر سکتی ہیں
امیدواروں کا میٹرک (سائنسی مضامین کے ساتھ) اور ایف ایسی پری میڈیکل میں 50 فیصد نمبرات کے ساتھ پاس ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنا لازمی ہے
عمر کی حد اب پچیس کی بجائے 35 سال کر دی گئی ہے اور اب امیدوار کا غیر شادی شدہ ہونا بھی شرط نہیں ہے
چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران امید وار کو ماہانہ 31470 سٹائپینڈ دیا جائے گا، جبکہ انٹرن شپ میں سیلری کا معاملہ ابھی تک زیر بحث ہے
اپلائی کرنے کےلیے ویب سائیٹ پہ شناختی کارڈ رجسٹرڈ کر کے سائن کرنا ضروری ہے۔ تاکہ داخلے کی درخواست سمیت 500 کا چالان بھی وہیں سے اپلوڈ ہو سکیں
امید وار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا بھی لازمی ہے

30/11/2024

کیا فارمولا ملک( ڈبے والے دودھ) میں بھی گائے کا دودھ ہوتا ہے؟

“روزانہ صرف 10 منٹ اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں اور ان کے روشن کل کی بنیاد رکھیں۔ چھوٹے لمحے بڑے اثرات ڈال سکتے ہیں!
29/11/2024

“روزانہ صرف 10 منٹ اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں اور ان کے روشن کل کی بنیاد رکھیں۔ چھوٹے لمحے بڑے اثرات ڈال سکتے ہیں!

23/11/2024

کیلا قبض کرتا ہے یا قبض کا علاج ہے؟

20/11/2024

World Children day Message

پاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری، سب سے زیادہ کونسی زبانیں بولی جاتی ہیں؟پاکستان میں 8 کروڑ 89 لاکھ...
18/11/2024

پاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری،
سب سے زیادہ کونسی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

پاکستان میں
8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی اور
چار کروڑ 36لاکھ آبادی کی مادری زبان پشتو ہے جبکہ
3کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق
2کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی اور
2کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے جبکہ ملک میں
81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ پاکستان میں
55 لاکھ 90 ہزار افرادکی مادری زبان ہندکو،
27 لاکھ 78 ہزار آبادی کی مادری زبان براہوی،
10 لاکھ 39ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور
دو لاکھ 74ہزار آبادی کی مادری زبان کشمیری ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ
ایک لاکھ 16ہزار افراد کی مادری زبان شینا،
52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی اور
7 ہزار 466 افرادکی مادری زبان کیلاش ہے
جبکہ ملک میں 33لاکھ 37ہزار کی دیگر مادری زبانیں ہیں۔

دانش سکول ڈیرا غازی خان میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان
25/10/2024

دانش سکول ڈیرا غازی خان میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

08/10/2024

بچوں میں ہونٹ کے کناروں پر بننے والے زخم کی وجوہات۔۔اور اس مسئلے کا حل !!!

ا
29/09/2024

ا

ایسے تمام بچے جن کے دل میں پیدائشی نقائص یا سوراخ یا والو کا مسئلہ ھے اور ان کی سرجری ھونی ھے ان کے لیے خوشخبری لاہور می...
17/09/2024

ایسے تمام بچے جن کے دل میں پیدائشی نقائص یا سوراخ یا والو کا مسئلہ ھے اور ان کی سرجری ھونی ھے ان کے لیے خوشخبری لاہور میں چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے جلد ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے تین ڈویژن میں چلڈرن ہارٹ سرجری شروع ہو جائے گی

جاپان نے اپنے سرکاری  سکولز میں انگلش ٹیچرز کے لیے پاکستان سے درخواستیں طلب کر لی۔ماہانہ تنخواہ تقریباً 4لاکھ پاکستانی ر...
26/07/2024

جاپان نے اپنے سرکاری سکولز میں انگلش ٹیچرز کے لیے پاکستان سے درخواستیں طلب کر لی۔ماہانہ تنخواہ تقریباً 4لاکھ پاکستانی روپے ہوگی مزید تفصیل کے لیے ایڈ میں متعلقہ ویب سائٹ پر جاکر تمام تفصیلات حاصل کر کے آن لائن اپلائی کر دیں۔

Address

انڈس ھائ وے بلمقابل نیو کالج روڈ تونسہ
Taunsa
32100

Telephone

+923136244866

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Asmat Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category