17/10/2025
نائمیسولائیڈ ایک خطرناک دوا ہے جو دنیا کے کئی ممالک میں جگر کو نقصان پہنچانے کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اب بھی ہر جگہ پر دستیاب ہے۔ تمام فزیشنز اور فارماسسٹ حضرات سے پرزور اپیل ہے کہ اس دوا کو مریضوں کو تجویز یا فراہم نہ کریں، کیونکہ اس کے استعمال سے مریض میں یرقان، جگر فیل ہونے، الٹی، بخار، اور حتیٰ کہ موت تک کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس دوا کا وقتی اثر ضرور محسوس ہوتا ہے مگر نقصان طویل اور جان لیوا ہو سکتا ہے۔ محفوظ متبادل جیسے پیراسیٹامول (Paracetamol) یا آئیبوپروفین (Ibuprofen) کو ترجیح دیں۔