Dr. Shahzad Ahmad

Dr. Shahzad Ahmad Timings: Daily 9am - 6pm
Appointment no: 03408003688

MBBS, FCPS - Orthopaedics, Spine, Sports and Trauma Surgery - Khyber Teaching Hospital - MTI KTH Peshawar

Timergara Clinic: Zeb Teaching Hospital near Shaukat Khanum Laboratory Timergara Lower Dir.

30/08/2025
Sok sok pa speed rawan d? 😂
21/08/2025

Sok sok pa speed rawan d? 😂

مریضوں کو ڈبگری گارڈن  کی بجائےلیڈی ریڈنگ،خیبر یا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جائیں۔ ان ہسپتالوں میں سہ پہر 3 بجے سے رات...
29/06/2025

مریضوں کو ڈبگری گارڈن کی بجائےلیڈی ریڈنگ،خیبر یا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جائیں۔ ان ہسپتالوں میں سہ پہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک IBP سروس فراہم کی جاتی ہے، جہاں پشاور کے ماہر ترین ڈاکٹرز صرف 1500 روپے فیس پر بہترین معائنہ کرتے ہیں۔ اس سہولت کے فوائد درج ذیل ہیں:

1. شفاف نظام اور کمیشن سے پاک خدمات:
1500 روپے فیس میں سے 1000 روپے ڈاکٹر کو ملتے ہیں، 300 روپے ہسپتال کے فنڈ میں جاتے ہیں، اور 200 روپے ڈیوٹی دینے والے عملے کو دیے جاتے ہیں۔ تمام ٹیسٹ، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین، وغیرہ سرکاری نرخوں پر ہسپتال کے اندر ہی دستیاب ہیں، جس سے ڈاکٹرز کو کمیشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس لیے غیر ضروری ٹیسٹ کی سفارش نہیں کی جاتی، جیسا کہ ڈبگری گارڈن میں اکثر ہوتا ہے۔

2. داخلے کی سہولت:
خدانخواستہ اگر مریض کو داخل کرنا پڑے تو وہی ڈاکٹر آپ کے مریض کو صحت کارڈ کے تحت وارڈ میں داخل کروا کر مفت علاج فراہم کرتے ہیں۔

3. صاف ستھرا اور سستا کھانا:
ہسپتال کے کنٹینز میں صاف ستھرے کھانے پینے کی اشیاء انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔

4. معاشی بچت:
اگر ڈبگری گارڈن میں مریض پر 50,000 روپے خرچ ہوتے ہیں، تو ان ہسپتالوں میں صرف 10,000 روپے یا اس سے بھی کم میں علاج ممکن ہے۔

5. آرام دہ انتظارگاہ:
ایئرکنڈیشنڈ ہالز میں بیٹھ کر خبریں یا کھیل دیکھتے ہوئے آرام دہ طریقے سے اپنی باری کا انتظار کریں۔

6. محفوظ اور مفت پارکنگ:
ہسپتالوں میں مفت پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ مین یونیورسٹی روڈ پر شیرپاو ہسپتال کے گیٹ نمبر 4، لیڈی ریڈنگ کے گیٹ نمبر 1 اور حیات آباد کمپلیکس کے گیٹ نمبر 3 پر اپنی گاڑی پارک کریں، اور چوکیدار سے ٹوکن حاصل کریں۔
7۔عطائی ڈاکٹروں سے حفاظت۔۔
جب کوئی مریض میڈیکل سٹور والے سے کسی ڈاکٹر کے بارے میں پوچھتے ہیں تو وہ ان کو شکار سمجھ کر کسی مستند ڈاکٹر کے بجائے کسی عطائی کے پاس لے جاتے ہیں جو مریض کو غیر ضروری ٹیسٹ اور ادویات تجویز کرتے ہین جس میں اس میڈیکل سٹور والے کو 30 سے 40 فیصد کمیشن ملتا ہے ہر چیز میں,, جس کی وجہ سے مریض کا خرچہ دگنا ہو جاتا ہے اور علاج بھی اچھی جگہ سے نہیں ہو پاتا۔

اپیل:
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور ڈبگری گارڈن کے استحصالی نظام سے بچ سکیں۔

لہذا، اپنے مریضوں کے فائدے کے لیے ان سرکاری ہسپتالوں کا رخ کریں اور معیاری علاج حاصل کریں۔ شکریہ۔

میرے چچا زاد بھائی اور بہنوئی شاکر اللہ خان-جی گزشتہ 10 سال سے پارکنسن کی بیماری سے گزر رہے ہیں۔ اگلے دو دنوں میں ان کی ...
26/06/2025

میرے چچا زاد بھائی اور بہنوئی شاکر اللہ خان-جی گزشتہ 10 سال سے پارکنسن کی بیماری سے گزر رہے ہیں۔ اگلے دو دنوں میں ان کی لاہور میں ڈیپ برین سٹیمولیشن (DBS) سرجری ہونے والی ہے، جو ایک پیچیدہ عمل ہے اور مختلف مراحل میں مکمل ہوگی انشاء اللہ۔
آپ سب سے دلی درخواست ہے کہ اُن کی کامیاب سرجری اور جلد صحتیابی کے لیے دعا فرمائیں۔ اللہ انکو جلد شفا دے۔ آمین ۔

ڈاکٹر وقاص احمد نے ایف سی پی ایس (ENT) کی اسپیشلائزیشن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے، عظیم ماہرِ ناک، کان، گلا ڈاکٹر...
24/06/2025

ڈاکٹر وقاص احمد نے ایف سی پی ایس (ENT) کی اسپیشلائزیشن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے، عظیم ماہرِ ناک، کان، گلا ڈاکٹر عصمت اللہ صاحب کی نگرانی میں مکمل کی۔
ڈاکٹر وقاص ایک باصلاحیت، ہمدرد اور نیک دل انسان ہیں۔ وہ زیادہ تر مریضوں، خاص طور پر غریب افراد کا علاج بالکل مفت کرتے ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے عزیز و اقارب میں سے کوئی #کان، #ناک، #گلے کی بیماری یا الرجی میں مبتلا ہے تو ضرور ڈاکٹر وقاص احمد سے رجوع کریں۔
اللہ تعالیٰ اُن کی محنت اور خدمت کو قبول فرمائے۔

19/06/2025

Merging My Two Identical pages
Dr. Shahzad Ahmad
Dr. Shahzad Ahmad

Dear followers!
I am sharing this important update to inform you that I will soon be merging two of my pages into one unified page (Dr. Shahzad Ahmad), which will help improve how I stay connected with all of you.

As many of you know, I’ve been managing two pages that represent the same identity — Dr. Shahzad Ahmad – Orthopedic & Spine Surgeon, and my clinical services.

---

🔁 Why am I merging these pages?

This decision comes from the need for clarity, efficiency, and consistency. Both of these pages were created to serve the same purpose, and over time it has become increasingly difficult — and confusing — to manage them separately, especially when:

Both pages share the same name
The content, services, and mission are completely aligned
The audience and followers overlap
Posts are often duplicated, which can reduce reach and cause confusion

Many of my followers have asked:
"Which page is official?" or "Where should we follow for your updates?"

To address this and in accordance with Meta’s guidelines, I am now officially announcing the planned merge of these two pages into one unified page.

---

Here’s what you need to know:

I am a Meta Verified user, and my identity has been officially confirmed.

This merge is requested because both pages are identical in purpose and content, not due to a rebrand or acquisition.

Once the merge is approved, you will only need to follow one page, where all my updates, clinic news, health tips, and patient information will be shared consistently. Thank you.

18/06/2025

خواتین میں بڑھتا ہوا گھٹنوں کا درد — وجوہات، علاج اور بچاؤ کے مؤثر طریقے!

گھٹنوں کے درد (آسٹیو آرتھرائٹس) – ایک عام لیکن قابلِ روک تھام بیماری۔

آج کل کی خواتین، خاص طور پر 45 سال سے زائد عمر کی، گھٹنوں کے درد میں زیادہ مبتلا نظر آتی ہیں۔
زیادہ وزن، بڑھتی عمر، اور کم حرکتی زندگی اس بیماری کے اہم اسباب ہیں۔

گھٹنوں کے درد (Osteoarthritis) کی وجوہات:
زیادہ وزن جس سے گھٹنوں پر دباو بڑھتا ہے
بڑھتی عمر کے ساتھ جوڑوں کی قدرتی گھسائی
خاندانی یا جینیاتی اثرات
پرانی چوٹیں یا فریکچر
زیادہ وقت زمین پر بیٹھنا یا توا لگانا
کم چہل قدمی اور جسمانی سرگرمی کی کمی

علامات جو ظاہر کرتی ہیں کہ آپ Knee OA کا شکار ہو سکتے ہیں:

چلنے پھرنے یا سیڑھیاں چڑھنے میں درد
گھٹنوں میں سوجن یا اکڑاہٹ، خاص طور پر صبح کے وقت
جوڑوں سے آواز آنا یا کرکراہٹ
نماز میں بیٹھنے یا فرش پر اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف

بیماری کو بڑھنے سے کیسے روکا جائے:
وزن میں کمی کریں تاکہ گھٹنوں پر دباو کم ہو
روزانہ ہلکی واک یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق فزیوتھراپی کریں
وٹامن D اور کیلشیم کی مقدار پوری رکھیں
زمین پر بیٹھنے یا زیادہ دیر توا لگانے سے پرہیز کریں
لمبے عرصے تک درد برداشت کرنے کے بجائے وقت پر علاج کروائیں
خود سے ٹوٹکے یا غیر سائنسی علاج نہ آزمائیں

🩺علاج کے مختلف مراحل:

ابتدائی مرحلے میں فزیوتھراپی اور طرزِ زندگی میں تبدیلی
درد کم کرنے والی ادویات اور سپلیمنٹس
گھٹنوں کے اندر دیے جانے والے انجیکشنز
آخری اسٹیج پر اگر درد میں بہت زیادہ اضافہ ہو تو جوائنٹ ریپلیسمنٹ آپشن ہو سکتا ہے

یاد رکھیں! گھٹنوں کے درد کو نظر انداز کرنا مستقبل میں چلنے پھرنے کی صلاحیت کو محدود کر سکتا ہے۔
وقت پر علاج، مناسب ورزش، اور وزن کنٹرول آپ کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

---

ڈاکٹر شہزاد احمد
آرتھوپیڈک اینڈ اسپائن سرجن
📍 زیب ٹیچنگ اسپتال، تیمٙرگرہ

ایک 7–8 سالہ بچی جسے موٹر کار حادثے میں چوٹ لگی، جس کے نتیجے میں دایاں سب ٹروکینٹیرک فریکچر (Subtrochanteric fracture of...
18/06/2025

ایک 7–8 سالہ بچی جسے موٹر کار حادثے میں چوٹ لگی، جس کے نتیجے میں دایاں سب ٹروکینٹیرک فریکچر (Subtrochanteric fracture of right proximal femur) تشخیص ہوا۔ مریضہ کو 10 روز قبل Mini DHS (Dynamic Hip Screw) کے ذریعے آپریٹ کیا گیا۔

الحمدللہ سرجری کامیاب رہی، اور اب مریضہ درد سے مکمل طور پر آرام میں ہے، صحت مند محسوس کر رہی ہے
مریضہ کو باقاعدہ فالو اپ کے لیے مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ہڈی کی درست بحالی (healing) اور حرکات (mobility) کا جائزہ لیا جا سکے۔
ایکس رے تصاویر سرجری کے بعد کی حالت کو ظاہر کرتی ہیں۔
ڈاکٹر شہزاد احمد
آرتھوپیڈک اینڈ اسپائن سرجن
زیب ٹیچنگ اسپتال، تیمرگرہ، لوئر دیر

Dr. Shahzad AhmadMBBS, FCPS Orthopaedics and Spine Surgery Timergara Clinic: Zeb Teaching Hospital near Shaukat Khanum L...
18/06/2025

Dr. Shahzad Ahmad
MBBS, FCPS Orthopaedics and Spine Surgery
Timergara Clinic: Zeb Teaching Hospital near Shaukat Khanum Laboratory Timergara Lower Dir. Contact: 03418003688

Address

Dir
Timurgara
18300

Telephone

+923450999093

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Shahzad Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Shahzad Ahmad:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category