21/09/2024
ڈاکٹر زبیر مغل، حسن ابدال
03000590352
سانپ،بھڑ،شھد کی مکھی کے کاٹے کا ہومیوپیتھک علاج
کل جب میں سوا ایک بجے نماز کے لیے نکلنے لگا تو کلینک کے باہر ایک نوجوان نے اپنا موٹر سائکل روکا اور کلینک کے اندر داخل ہوا،ہیلمٹ میں بھڑ داخل ہو کر ہونٹ پر کاٹ گیا تھا جس کی وجہ سے اسے شدید درد ہو رہا تھا۔
درد کی وجہ سے اس کے اوسان خطا تھے مجھے کہنے لگا کہ مجھے کوئی انجیکشن لگائیں۔ میں نے اسے کہا انجیکشن سے بھی جلدی آرام آئے گا۔
اسے میں نے لیڈم 10Mکے دو قطرے زبان پر ڈالے، دو منٹ بعد ہائی پیریکم 10Mکے دو قطرے اس کی زبان پر ڈالے۔ اکینیشیا 30اس کے ہونٹ پر لگائی۔
پانچ منٹ کے اندر درد ختم اور مریض مسکرا رہا تھا۔ ہم ڈاکٹروں کی عادت ہے کہ ہم مریضوں کو یہ ضرور کہتے ہیں کہ ہم ہر طرح کے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔تو اس نے کہا کہ مجھے اپنا کارڈ دے دیں۔
1:28 منٹ پر میں مسجد میں تھا۔
دو دن پہلے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر ہوئی تھی جس میں ہری پور یونیورسٹی کے استاد ثاقب شاہ صاحب کو سانپ نے کاٹ لیا تھا۔ رات بھر علاج معالجہ کی کوشش کے باوجود فوت ہو گئے۔
میں سوچ رہا تھا کہ اگر ہومیوپیتھی کو موقع دیا جاتا تو کیا ہومیوپیتھی بچا پاتی؟
میرے پاس بیس سال پہلے ایک نوجوان دوبجے کے قریب میرے کلینک پر آیا تھا۔اس نے مجھے کہا تھا کہ مجھے سرخ رنگ کے بڑے بھڑ نے کاٹا ہے۔
میں نے اسے سیڈران 30کی پانچ منٹ کے وقفہ سے تین ڈوزز دیں، جس سے مریض کی حالت کچھ بہتر ہوئی۔سیڈران اس لیے دی کہ میں نے بورک مٹیریا میڈیکا میں پڑھا تھا کہ یہ سانپ اور حشرات الارض کے کاٹے میں تریاق کا کام کرتی ہے۔
بھڑ کے کاٹے پر پیاز کو مسل کر اس میں نمک ملا کر کاٹی ہوئی جگہ پر باندھنے سے بھی زہر کٹ جاتا ہے۔
میں نے پیاز میں نمک ملا کر کاٹی ہوئی جگہ پر باندھا۔
مریض گھر میں مکئی کے سوکھے ہوئے ٹانڈے ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ رہا تھا۔ اور ان ٹانڈوں میں بھڑوں نے چھتہ بنایا ہوا تھا۔ اس لیے مریض کا بدن میلا کچیلا مٹی سے بھرا ہوا تھا۔
میں نے مریض سے کہا کہ اب تم پندرہ بیس منٹ میرے کلینک پر ہی ٹھرو میں بچوں کو سکول سے چھوڑ کر آتا ہوں۔
جب میں واپس کلینک پر پہنچا تو مریض کی حالت دوبارہ سے خراب ہو رہی تھی۔
میں نے کاٹے ہوئی جگہ پر سے پیاز اور نمک کے ملغوبہ ہو ہٹایا تا دیکھا کہ بازو پر کاٹی ہوئی جگہ پر سانپ کے کاٹے کا نشان ہے۔یعنی دو دانت لگے ہوئے ہیں۔
میں