Fazi Medix Tips

  • Home
  • Fazi Medix Tips

Fazi Medix Tips I will Provided information about Health, Medical

16/12/2023
یہ سر پہ ٹوپی سفید داڑھی والا  70 سال کا شخص اپنی جوانی سے لے کر بڑھاپے تک بلکہ اپنے مرنے کے آخری ایام تک چیختا رہا کے ن...
30/09/2023

یہ سر پہ ٹوپی سفید داڑھی والا 70 سال کا شخص اپنی جوانی سے لے کر بڑھاپے تک بلکہ اپنے مرنے کے آخری ایام تک چیختا رہا کے نظام بدلو نظام بدلو...
تمہاری نسلیں تباہ ہو جائیں گی تمہارا ایمان تباہ ہو جائے گا۔یہ لوگوں کو اس وقت بتا رہا تھا جب موبائل ایجاد نہیں ہوا تھا اور نا انٹرنیٹ کا کوئی ماحول تھا 2G، 4G، PUBG بھی نہیں تھے، نا ہی سنیک ویڈیو نہ ٹک ٹاک تھی، ہاں اس وقت عورت مارچ بھی نہیں تھا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ٹی وی میں چائے صابن کے ایڈ میں عورت نہیں ناچتی تھی۔
تب یہ شخص ہمیں بتا رہا تھا کہ تمہارے ایمان اور اسلام کو ذبح کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، باہر نکلو اس نظام کو بدلو مگر مجال ہے کہ کسی مسلمان حکمران کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔🥺
دیکھو آج ہم سودی نظام، بے حیائی اور فحاشی میں جکڑے جا چکے ہیں....!!!! 😥

اس آرٹ ورک میں ایک دلخراش منظر دکھایا گیا ہے: ایک نوجوان عورت جیل کی کوٹھری کے اندر ایک بوڑھے آدمی کو دودھ پلاتی ہے۔  قا...
23/08/2023

اس آرٹ ورک میں ایک دلخراش منظر دکھایا گیا ہے: ایک نوجوان عورت جیل کی کوٹھری کے اندر ایک بوڑھے آدمی کو دودھ پلاتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پینٹنگ کی قیمت 30 ملین یورو تھی۔ اگرچہ یہ ابتدائی طور پر اشتعال انگیز دکھائی دے سکتا ہے، لیکن اصل اہمیت اس کے تاریخی بیانیے میں ہے۔

پینٹنگ میں دکھائے گئے شخص کو ایک سنگین قسمت کا سامنا کرنا پڑا - فرانس میں لوئس XIV کے دور میں محض روٹی کی چوری کے لئے "بھوک سے موت" کی سزا۔ جس عورت کو دکھایا گیا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی بیٹی تھی، جو قید کے دوران اس کی واحد ملاقاتی رہی۔ روزانہ آنے جانے کی اجازت کے باوجود، اس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تلاشی لی کہ کوئی رزق اس کے والد کے سیل تک نہ پہنچے۔

چار ماہ کے عرصے کے بعد، جس کے دوران اس شخص نے حیران کن طور پر وزن میں کمی کے کوئی آثار نہیں دکھائے، حکام حیران رہ گئے۔ ان کی سازش نے انہیں خفیہ طور پر سیل کے اندر ہونے والی بات چیت کا مشاہدہ کرنے پر مجبور کیا، جہاں ان سے واقعی ایک حیران کن انکشاف ہوا۔ بیٹی اپنے والد کو اپنے ماں کے دودھ سے پال رہی تھی، ایک ایسا انکشاف جس نے انہیں بالکل حیران کر دیا۔ شفقت اور مخلصانہ محبت کے اس غیر معمولی مظاہرے کو دیکھ کر، ججز والد کو معاف کرنے پر مجبور ہو گئے، اور انہیں ان کی آزادی دی گئی۔

یہ تاریخی واقعہ ہمدردی کی گہری گہرائیوں کی ایک پُرجوش یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے جسے خواتین ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں کثرت سے ظاہر کرتی ہیں، ایک ایسا پہلو جسے اکثر مرد نظر انداز کرتے ہیں۔

20/08/2023

Be careful

02/08/2023

چند اسباق جو گزشتہ سالوں اور زندگی سے میں نے حاصل کیے ۔

۔آپ سے بڑا کوئی وی آئی پی نہیں۔ کسی کو ضرورت سے زیادہ اہمیت نہ دیں۔ اکثر لوگ اس کو for granted لے لیتے ہیں۔

۔عزت نفس پر کبھی سودے بازی نہ کریں۔

۔وطن عزیز میں اصولی سیاست کی توقع چھوڑ دیں۔

۔طاقت ، اختیار اور پیسہ ضرور حاصل کریں پر اتنی بڑی قیمت پر نہیں کہ آپ اپنی شخصت اور اصولوں کو کمپرومائز کر دیں۔

۔اگر آپ کی عمر ، قابلیت اور حالات اجازت دیتے ہیں تو جلد از جلد جہاں سینگ سمائے اس ملک کو بھاگ لیں۔

۔زندگی مختصر ہے اس کو انتہائی منظم طریقے سے گزاریں۔ اسے جھگڑوں ، ضد اور انا کی بھینٹ مت چڑھائیں۔

۔قسمت کا انتظار بے وقوفی ہے،اپنا اور زندگی کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کریں۔

۔دوستوں، عزیزوں سے کوئی توقع نہ رکھیں۔ یہ بس آپ کی خوشی میں خوش ہیں۔ رونے میں ساتھ نہیں دیں گے۔

۔کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ اپنی توانائی دوسروں کے پیچھے بھاگنے پر صرف نہ کریں۔ پیراشوٹ سے اترے لوگ کبھی عزت نہیں کما سکتے۔

۔لوگوں کے کاروباری،گھریلو یا سماجی معاملات میں بن بلائے دخل نہ دیں چاہے وہ آپ کا سگا خونی رشتہ ہی کیوں نہ ہو۔

۔غیر ضروری معاملات، غیر ضروری لوگوں اور غیر ضروری تنقید کو اگنور کرنے کی عادت ڈالیں۔ سنی سنائی باتوں پر طیش میں آنا جہالت ہے۔

۔جو شخص کسی بھی سبب آپ کے لیے ذہنی کوفت کا باعث بنے اسے اپنی زندگی سے کٹ آف کریں۔چاہے وہ رشتہ دار ہو یا اجنبی۔

۔محفل، اجتماع ، جرگے یا بیٹھک میں بولنے سے قبل ہر بات کو تول لیں اور اچھی طرح سوچ لیں کہ ان باتوں کے کیا ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں۔

۔بیوی بچوں کے ساتھ عدل سے پیش آئیں۔ عدل کا تقاضہ ہے کہ جہاں سختی کی ضرورت ہو وہاں سختی اور جہاں نرمی برتنا ہو وہاں نرمی۔

۔زندگی کا کوئی بھی بڑا اور اہم فیصلہ لینے سے پہلے اگلے دس سالوں کو ذہن میں رکھیں کہ اس فیصلے کے اچھے یا برے اثرات آنے والے دس سالوں میں کیا ہو سکتے ہیں۔
سیدمہدی بخاری

29/07/2023

*کسی دانشور نے لیکچر کے دوران کامیابی کے متعلق پڑھاتے ہوئے، ایک نظریہ بیان کیا، وہ درج ذیل ہے* :-

اگر انگریزی حروف تہجی کی ترتیب درج ذیل ہے:
A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z
ان کی عددی ترتیب حسب ذیل ہے:
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26

اگر زبان کے ہر حرف کو اس کے حروف تہجی کی ترتیب کی بنیاد پر وزن دیا جائے ، یعنی مثال کے طور پر، پہلے حرف A کا وزن 1 کے برابر ہے، اور آخری حرف Z کا وزن 26 کے برابر ہے، تو:
(H+A+R+D+W+O+R+K) = جاں فِشانی
8 + 1 + 18 + 4 + 23 + 15 + 18 + 11 = 98%

(K+N+O+W+L+E+D+G+E ) = علم
11 + 14 + 15 + 23 + 12 + 5 + 4 + 7 + 5 = 96%

(L+O+V+E) = محبت
12 + 15 + 22 + 5 = 54%

(L+U+C+K) = قسمت
12 + 21 + 3 + 11 = 47%

اس کا مطلب ہے کہ مذکورہ بالا میں سے کوئی بھی ایسا عنصر نہیں ہے جو آپ کو 100% یا من چاہا نتیجہ دے گا۔

تو کیا وہ اکلوتا عنصر پیسہ ہے؟؟؟
(M+O+N+E+Y) =
13 + 15 + 14 + 5 + 25 = 72%
بالکل نہیں!

شاید قائدانہ صلاحیت ؟
(L+E+A+D+E+R+S+H+I+P ) =
12+5+1+4+5+18+19+8+9+16 = 97%
وہ بھی نہیں!!

ہر مسئلے کا ایک حل ہوتا ہے، بعض اوقات مساوات کو الٹ کرنے سے بھی مسئلے کا حل نکل آتا ہے.

اور اگر ہم ان اعدادوشمار کو بدلنے کی بجائے اپنے رویے اور انداز کو بدل کر دیکھ لیں تو شاید نتائج مختلف ہوں!

*"ATTITUDE" رویہ*

(A+T+T+I+T+U+D+E) =
1+20+20+9+20+21+4+5 = 100%

*تو اس عددی کھیل میں ثابت ہوا کہ کامیابی کا بنیادی اور اہم عنصر رویہ ہے*۔

اگر ہم زندگی کے تئیں اپنے رویے کو بدلیں گے تو تب ہی ہم اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Prevention of Heat Stress
14/07/2023

Prevention of Heat Stress

Address


36050

Telephone

+923060644058

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazi Medix Tips posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share