02/10/2025
جب ادارے کا انتظامی سربراہ ادارے میں کرپشن کرنے والے سے
رقم نکلوانے کی کوشش کر ے اور کرپشن کے خلاف کام کرے۔۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر رانا وسیم حیات نے عوام کی بہتری کے لئے سول ہسپتال کے مفاد میں کرپشن کرنے والے کے خلاف آنٹی کرپشن کو درخواست دی
سابقہ آئی ٹی افسر پر سرکاری فنڈز میں خردبرد کا الزام، گرفتار
گوجرہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل اسپتال گوجرہ کے سابقہ آئی ٹی اور فنانس اینڈ بجٹ افسر ہارون ارشد کو مبینہ طور پر سرکاری فنڈز میں خردبرد کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
مذکورہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دورانِ تعیناتی 9 لاکھ 9 ہزار 323 روپے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے اور یہ رقم خوردبرد کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اس حوالے سے ایف آئی آر نمبر 06/25 بجرم دفعہ 409 تعزیراتِ پاکستان اور 5(2)47 پی سی اے کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج کی گئی تھی۔
شکایت کنندہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل اسپتال گوجرہ ہیں، جبکہ چھاپہ مار کارروائی سرکل آفیسر محمد سعید فاروق اور ان کی ٹیم نے کی۔
ذرائع کے مطابق معاملے میں عدالتی کارروائی کی منظوری بھی متعلقہ اتھارٹی سے حاصل کی جا چکی ہے اور ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے