Alvi Natural Care Clinicعلوی کئیر کلینک

Alvi Natural Care Clinicعلوی کئیر کلینک Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alvi Natural Care Clinicعلوی کئیر کلینک, Medical and health, Moza Dargahipur, Sandhilianwali , Tehsil Pirmahal, Toba Tek Singh.

27/10/2025

**تمام پاکستانی ہومیوپیتھز کے لیے اعلان!**
محدود مدت کے لیے، پاکستانی ہومیوپیتھز کے لیے **RadarOpus** پروگرام کا **مکمل اور مفت All-Access** کھول دیا گیا ہے!
اب آپ **تمام ریپرٹریز، مٹیریا میڈیکا، ریفرنسز اور فیچرز** تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہزاروں ہومیوپیتھز کی صف میں شامل ہوں جو روزانہ RadarOpus پر اعتماد کرتے ہیں۔
یہ مفت رسائی **31 دسمبر 2025** تک کے لیے ہے، اور **نئے اور موجودہ صارفین** دونوں کے لیے دستیاب ہے۔

**All-Access میں شامل ہیں:**
👉 سنتھیسس ایڈونِس
👉 مرْفی کی ریپرٹری
👉 جیریمی شری کی QRep
👉 شولٹن کی کتب
👉 ڈی گروٹ کی ریپرٹریز
👉 اور ہزاروں مزید!

خود تجربہ کریں کہ کیوں RadarOpus دنیا بھر میں سب سے معروف ہومیوپیتھک سافٹ ویئر ہے —
اور کیوں یہ Radar10 سے بھی بہتر ہے!
یہ پاکستانیوں کے لیے مفت موقع ہمیشہ دستیاب نہیں رہے گا،
**آج ہی سائن اپ کریں!**
کوئی کریڈٹ کارڈ درکار نہیں۔

**یہاں سائن اپ کریں:**
[https://crm.zeus-soft.com//index.php?action=registerEventPK&spCode=P4K1ST4N2025PR0M0](https://crm.zeus-soft.com//index.php?action=registerEventPK&spCode=P4K1ST4N2025PR0M0)

16/10/2025

Hdr Shabeer
کاسٹیکم
میرے استعمال میں بچوں کی کمزوری کی
بہترین دوا ہے بچوں کی ساخت دیکھ کر کلکیرریا فاس یا کلکیریا کارب ون ایم میں دے کر کاسٹیکم تیس طاقت کمزور ،ناتوں ، چلتے چلتے گرتے اورڈگمگاتے بچوں کو سیدھا چلنے اور گرنے سے بچنےکے لیے قوت فراہم کر دیتی ہے یہ کیفیت اگر بڑی عمر کے لوگوں میں کے لوگوں میں پیدا ہو جائے تو کاسٹیکم کے ساتھ ریمنس کیلیفورنکا مدر ٹنکچر بہت مفید رہتا ہے لقوہ فالج کی بہترین دوا ہے ۔ارنیکا ،کاسٹیکم، جلسیمیم اور کونیم ہر طرح کے فالج کے لیے کارآمد دوائیں ہوتی ہیں یہ اسی ترتیب سے دی جاتی ہیں ارنیکا خون کی نالیاں کھولنے اور گردش خون بہتر کرنے کے لیے کاسٹیکم متاثرہ عضو کےنیورومسکولر جنکشن کے لیے جلسیمیم فالجی عضو کےموٹر نرو کی طاقت دینے کے لیے کونیم سنسری نروکو اکسانے کے لیے ساتھ کالی فاس چھ طاقت بہترین رہتی ہے یہ آنکھ کے پٹھوں کی کمزوری کے باعث نظر کی کمزوری دھندلا پن ، بھینگا پن کی بہترین دوا ہے میں اس کے ساتھ جلسمیم اور سائکلامن دیتا ہوں وہ لوگ جو کھانا اس لیے اکیلے کھاتے ہیں کہ زیادہ لوگوں میں کھاتے وقت زبان یا گال دانتوں میں آ کر زخمی ہو جاتی ہے کاسٹیکم ان لوگوں کی دوا ہے بھگندر یعنی فسچولہ کی بہترین دوا ہے ہفتہ وار ساتھ لائکو پوڈیم دوسو ہفتہ وار کلکیریا فاس اور کلکیریا سلف چھ طاقت تین ٹائم میں مفید رہتی ہے بے اختیاری میں پیشاب نکل جانے کی بہترین دوا ہے یہ اعصابی طاقت کے علاوہ یورینری سفنکٹر کو مضبوط کرتی ہے اس کے ساتھ ایکوزیٹم جو سوزش و انفیکشن ختم کرتی ہے دونوں تیس طاقت میں مفید رہتی ہیں ساتھ فائیو فاس چھ ایکس تین ٹائم دینا چاہیےپراسٹیٹ کے اپریشن کے بعد کیتھیٹر لمبا عرصہ لگا رہنے کے بعد بے اختیاری میں جاری پیشاب کی کیفیت کو بہتر کر دیتی ہے یہ دوسو طاقت میں ہفتہ وار پلانٹیگو تیس طاقت اور فائیو فاس سکس ایکس تین ٹائم دینی چائیےبورھے افراد جن کے پھیپھڑوں کی نالیاں برونکیولز کی ساخت بدل جاتی ہے جس کے باعث بلغم نکالنے کی طاقت نہیں رہتی پھیپھڑوں کے نچلے خانوں سے بلغم نکالنا مشکل ہو اس تکلیف کی بہترین دوا ہےایسے مولانا حضرات جو جوانی میں بہترین مقرر تھے مگر اب آواز پھٹ کر بیٹھ گئی ہے ان کی بہترین دوا ہے شروع میں چھوٹی طاقت دیں ساتھ کوکا تین ایکس لازمی دیں اگر وہ تقریریں کر رہے ہوں تو ساتھ سٹرکیولیا مدر ٹنکچر بھی دیں اور سوڈا بائی کارب سے غرارے کروائیں یا سوڈا منت کی گولیاں چوسنے کے لیے دیں پرانے کمر درد اورشیٹیکا کی بہترین دوا ہے کمر درد میں کالچیکم اور کلکیریا فلور کے ساتھ کمبنیشن دیں اور شیٹیکا میں میگ فاس اور کیوپرم میٹ کے ساتھ گلائتھیریا مدر ٹنکچر مفید رہتا ہے لیکن کاسٹیکم کی کمی بیش بیشی دیکھنی ضروری ہوتی ہے ٹانگوں میں بے قراری خصوصا رات کو ہو تو کاسٹیکم بہترین دوا ہے اس دوا کا فائدہ زنکم میٹ تیز کر دیتی ہے ایسے مریض جن کے جوڑوں میں درد کے ساتھ اگلے پچھلے پٹھوں میں بے قراری بی چینی سنسناہٹ اور بے حسی ساتھ جوڑوں مین چیڑنے پھارنے والا درد ہو تو کاسٹیکم دوا اچھے نتائج دیتی ہے سوکھاپن خصوصا پہلے جسم صحت مند رہا ہو کاسٹیکم اور ارجنٹم میٹیلکم ادل بدل کر دینا بہت مفید رہتا ہے ساتھ الفلفا مدر ٹنکچر کے بیس قطرے دن میں کئی بار دینے اچھے نتائج ملتے ہیں (مستری مزدوروں سے لیے گئے نتائج)ایک لڑکی آگ سے جل گئی کچھ عرصہ پمز ہسپتال اسلام آباد میں ایڈمٹ رہی ایک دن اسے اس کی ماں اسے میرے پاس لے ائٓی بچی کے سینہ مین جلنے والی جگہ کے زخم نازک کھلے اور خون جاری رہتا تھا میں نے کاسٹیکم ون ایم دی اور بعد میں ہفتہ وار دو سو میں ساتھ کیلینڈولا مرہم بنا کر دے دی بچی ٹھیک ہو گئی کچھ عرصے بعد اس کی شادی ہوگئی اب کبھی کبھی آتی ہے اس کے بقول جلے ہوئے پرانے ذخم کی جلد کے ابھار بھی بیٹھ گئے ہیں ۔ کاسٹیکم بطور دوا ٹنڈن ایک مضبوط، لچکدار بافتوں کی ایک ڈوری یا رسی ہوتی ہے، یہ پٹھوں کو ہڈیوں سے جوڑتی ہے ٹینڈن اعضاء کو حرکت دیتے ہیں۔ دوڑنے، چھلانگ لگانے یا دوسری حرکت کرنے پر پٹھوں پر پڑنے والے اثرات میں سے کچھ کو برداشت کرکے پٹھوں کی چوٹ کو روکنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ جسم میں ہزاروں ٹنڈن ہیں۔کاسٹیکم دوا میں ٹنڈن سوکھ کر کمزور ہو جاتے ہیں یا پھول کر موٹے ہو جاتے ہیں ۔مسکیولر ٹشوزپٹھوں کے مسکیولر ٹشو ایسے خلیوں پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں جسم کے اعضاء کو حرکت پیدا کرنے کے لیے مختصر کرنے یا سکڑنے کی خصوصی صلاحیت ہوتی ہے کاسٹیکم میں یہ ٹشوز سوکھ کر کمزور ہو جاتے ہیں اور مفلوج ہو جاتے ہیں ان سے بنے اعضا کام کے قابل نہیں رہتے ۔.فائبر ٹشوزریشے دار جوڑنے والی بافتیں ہڈیوں، پٹھوں اور دیگر بافتوں اور اعضاء کی مدد کرتی ہیں، حفاظت کرتی ہیں اور اسے رکھتی ہیں۔ لیگامینٹس، ،ٹنڈن جلد کی اندرونی تہہ، اور سکلیرا (آنکھ کی سفید بیرونی تہہ) تمام قسم کے ریشے دار جوڑنے والے ٹشو ہیں۔ اسے گھنے کنیکٹیو ٹشو بھی کہا جاتا ہے۔کاسٹیکم میں یہ فائبر ٹشوز آہستہ آہستہ کمزور پرنے لگتے ہیں شکل بدلنے لگتے ہیں اور مفلوج ہونے لگتے ہیں عصبی ٹشوزاسپیسٹیٹی ایک ایسی حالت ہے جس میں پٹھوں کے ٹون یا پٹھوں کی سختی میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے، جو حر حرکت کرنے ، بولنے ،تقریر کرنے نگلنے ،آنکھ چھپکانے اور مثانہ و ریکٹم کے سفنکٹرز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت میں کمی کے باعث ان اعضا میں مقامی فالج کے ساتھ ساتھ درد و تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔۔ اسپاسٹیٹی عام طور پر دماغ یا ریڑھ کی ہڈی کے اندران اعصابی راستوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ہوتی ہے جو پٹھوں کی حرکت کو کنٹرول کرتے ہیںاگر ہم جسم کی یہ چار اناٹومیکل حالتیں سمجھ لیں تو کاسٹیکم دوا کی پوری تصویر سامنے آ جاتی ہےکاسٹیکم میں تمام جسم کے اعضاء کے ٹینڈن لگمںٹس فائبر ٹشوز مسکولر ٹشوز میں بیگاڑ سے ان اعضاء میں کمزوری بیگاڑ کھنچاو اور فالجی کیفیات پیدا ہو جاتی ہیں مثلا زبان ،گلا،نرخرہ پپوٹے،مثانہ جوڑ ،پھیپھڑےغرض سارے وہ اعضاء جن میں فائبر ٹشوز مسکولر ٹشوز پائے جاتے ہیں وہ کمزور ہوتے ہوتے شکل بیگاڑ جاتے ہیں اور سوکھ جاتے ہیں ساتھ ہی مقامی فالج پیدا ہو جاتا ہے
ڈاکٹر محمد شبیر جنجوعہ نورین ہسپتال اسلام آباد

رابطہ کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر علوی
Phone # 03478824029

12/10/2025
12/10/2025

🌿 قدرتی طاقت کا خزانہ 🌿

"قدرتی طاقت کا راز، خوشگوار زندگی کا آغاز"

---

💡 تعارف

مردانہ صحت ہمیشہ سے ایک اہم موضوع رہا ہے۔ جسمانی یا جنسی کمزوری، منی کی کمی، یا نطفوں کی کمزوری جیسے مسائل نہ صرف ازدواجی زندگی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ اعتماد اور ذہنی سکون کو بھی کمزور کر دیتے ہیں۔
اسی لیے ہم لائے ہیں ایک آزمودہ قدرتی ،ہومیو پیتھک اور ایورویدک اجزاء پر مشتمل دوا
دوا جو مردانہ قوت اور منی افزائش کے لیے بے مثال ہے۔

🌱 اجزاء کی طاقت

✔ اسگند – جسم کو طاقت اور جنسی قوت فراہم کرے
✔ ڈامیانہ – اعصاب کو سکون دے اور ازدواجی کارکردگی بڑھائے
✔ ایوینا سٹائیوا – اعصابی کمزوری کو ختم کرے
✔ الفلفا – خون کی کمی کو دور کر کے جسم کو مضبوط کرے
✔ سفرجل – جسم کو توانائی اور تازگی بخشیں
💪 فوائد

✨ منی کی مقدار اور معیار بہتر بناتی ہے
✨ مردانہ قوت اور اعتماد میں اضافہ کرتی ہے
✨ اعصابی و جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے
✨ ازدواجی زندگی کو خوشگوار اور سکون بھری بناتی ہے
🥛 طریقہ استعمال

صبح نہار منہ دودھ اور بادام کے ساتھ شیک بنا کر استعمال کریں۔
⚠️ احتیاطی تدابیر

✅ متوازن غذا، دودھ اور پھل زیادہ استعمال کریں
✅ نشہ آور اشیاء (سگریٹ، چائے، شراب وغیرہ) سے پرہیز کریں
✅ دوا کو صرف ہدایت کے مطابق استعمال کریں

🌟 نتیجہ

یہ دوا صرف طاقت ہی نہیں بلکہ اعتماد، سکون اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کی ضمانت ہے۔
قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ یہ فارمولا آپ کو وہ توانائی اور اعتماد دے گا جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

"قدرتی طاقت کا خزانہ"

"قدرتی طاقت کا راز، خوشگوار زندگی کا آغاز"
قدرت کا انمول تحفہ حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں
+923478824029

12/10/2025

✅ شوگر کے مریضوں کا منہ خشک رہنا
💊 Phosphorus 1M کے 5 قطرے روزانہ، 7 دن تک
📌 انشاءاللہ بہترین رزلٹ ملیں گے۔

✅ کولیسٹرول بڑھ جانا
💊 Pulsatilla 200 استعمال کریں۔

✅ یورک ایسڈ بڑھ جانا
💊 Colchicum 200 دیں، انشاءاللہ آرام ملے گا۔

✅ ناخنوں کے مسائل (خراب ہونا یا دیگر بیماریاں)
💊 Graphites 30 اور Silicea 30
👉 5-5 قطرے، دن میں 3 بار
📌 انشاءاللہ مکمل شفا ہوگی۔

✅ وزن بڑھانے کا نسخہ
چار مدرٹنگچرز مکس کریں:

1. Alfalfa Q

2. Glycyrrhiza Q

3. Asparagus Q

4. Ashwagandha Q
👉 10-10 قطرے، دن میں 3 بار
📌 چند ہفتوں میں وزن بڑھ جائے گا۔

✨ یہ معلومات عام رہنمائی کے لیے ہیں، دوا ہمیشہ ڈاکٹر یا ماہر ہومیوپیتھک کے مشورے سے استعمال کریں۔
For Consultation
Doctor Mohammad Tahir Alvi
Phone Number 03478824020

08/10/2025

ہر دوا کی Affinity ہوتی ہے۔ اپنا حلقہ اثر ہوتا ہے۔
جیسے ایکو نائٹ دوران خون پر، بیلاڈونا آنکھوں پر، برائی اونیا بلغمی جھلیوں پر ، جیلسی میم Motor Nerves پر،
اپی کاک معدہ پر، چیلی ڈونیم جگرپر، پلاٹینا ovaries پر ، سیپیا Pelvic Organs پر
ڈیجی ٹیلس دل پر، بربریس گردوں پر،روٹا Conective tissues پر
نائیٹرک ایسڈ Mucus membranes اورskin junction پر
برائٹا کارب Lymphatic glands پر اپنا خصوصی اثر رکھتی ہے،
آرسنک دِل کے بائیں جانب جب کہ فاسفورس دِل کے دائیں جانب اپنی Affinity رکھتا ہے۔
حوالہ امریکن انسٹیتوٹ آف ہومیوپیتھی 1844

رابطہ کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر علوی
03478824029

08/10/2025

Hdr Majid husain
سردیوں کی پہلی چوٹ: گلا، زکام اور تین بنیادی ہومیو ادویات (ہیپر سلف 200، نیٹرم میور 200، چائنا آفیشینلس 200)

دوستو! سردی باقاعدہ آ چکی ہے۔ اس موسم میں ایک ایسی دوا جسے گھر میں رکھنا لازم سمجھیں: ہیپر سلف 200۔ خاص طور پر جب ٹھنڈ لگنے کے بعد گلا بیٹھ جائے/خراب ہو اور ساتھ سردی کے آثار بھی ہوں۔ طریقۂ استعمال: 200 پوٹینسی کے دو قطرے—ایک خوراک پہلے دن اور ایک خوراک دوسرے دن۔

زکام کے لیے دو اہم اور بار بار کام آنے والی ادویات: نیٹرم میور 200 اور چائنا آفیشینلس 200۔ یہ دونوں اُس وقت مفید رہتی ہیں جب زکام پانی کی طرح پتلا ہو۔
اور اگر زکام گاڑھا ہو جائے، حلق میں سوئیاں چبھنے سا احساس، کھانسی کے ساتھ ٹھنڈی ہوا برداشت نہ ہو—تو پھر وہی ہیپر سلف 200 موزوں رہتی ہے۔

اس موسمِ سرما میں اور بھی کئی ادویات استعمال ہوتی ہیں، مگر عملی زندگی میں یہ تین زیادہ بار آزمودہ ہیں—اسی لیے آج انہی کا مختصر ذکر کردیا۔ باقی تفصیل میری کتاب “صابری مٹیریا میڈیکا” اور یوٹیوب پر میری پلی لسٹ “37 Acute Medicines” میں موجود ہے؛ وہاں سے آرام سے پڑھ بھی لیں اور سن بھی لیں۔

مختصر رہنمائی (صابری انداز):

ہیپر سلف 200: سردی لگنے کے بعد گلے کی سوزش/کھچاؤ، گاڑھا بلغم، ٹھنڈی ہوا سے حساسیت۔ دو روز، ایک ایک خوراک کافی رہتی ہے۔

نیٹرم میور 200: بار بار چھینکیں، شفاف رِساؤ، ہونٹ خشک اور نمکین چیزوں کی کشش۔

چائنا آفیشینلس 200: زکام/نزلہ یا بخار کے بعد کمزوری، بے دِلی، ماتھے کا بھاری پن—یعنی “نکل تو گیا مگر بدن ٹوٹا پڑا ہے” والی کیفیت۔

اہم ہدایات: بچوں، حاملہ خواتین یا مستقل بیماریوں والے مریض اپنی دوا علامات کے مطابق منتخب کریں؛ کوئی علامت شدید ہو (سانس میں تنگی، ہائی بخار، پانی کی کمی وغیرہ) تو براہِ راست معالج سے رابطہ کریں۔ ہومیوپیتھی میں صحیح دوا، صحیح وقت—یہی اصل کامیابی ہے۔

مزید مطالعہ: تفصیلی کیس مثالیں، کلیدی علامات اور پوٹینسی/مقدار کے نکات میری کتاب اور یوٹیوب ویڈیوز میں قدم بہ قدم موجود ہیں—تاکہ گھر میں بھی سمجھ بوجھ کے ساتھ فوری ابتدائی مدد ہو سکے۔

دعا: یا رب! ہمیں موسمِ سرما کی آزمائشوں سے عافیت عطا فرما، ہمارے بچوں اور گھروں کو صحت و سکون دے، اور علم کو ہمارے لیے باعثِ نفع اور شفا بنا۔ آمین۔
ذکرِ الٰہی و درود: اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔

ڈاکٹر ماجد حسین صابری

for consultation
Dr Mohammad Tahir
Phone number 0347 8824029

07/10/2025

Hakeem Rizwan
اعصابی غدی تحریک کی علامات و امراض
اصل مرض و علامات
مرتب حکیم و ڈاکٹر محمد رضوان الحق سعید منگول
اصل مرض

علامات اعصابی غدی امراض

(1) سنگرہنی:
مرکب علامات: ریاح شکم قراقر، غذا کے تھوڑی دیر بعد پاخانہ آنا، بھوک بند ہونا، ہاضمہ خراب، منہ اور زبان میں چھالے، معدہ تک جلن اور سوزش، مرچ والی چیز کھانے سے زبان کو آگ لگ جانا، دل کا گھبرانا اور سانس پھولنا، رغبت کھانے کی نہ ہونے کے باوجود کھانے کو للچانا، متعفن جھاگ دار دست آنا، جسم میں جلن، تھکاوٹ، بخار، غصہ زیادہ آنا، عمومی کمزوری، پیشاب سفید یا زردی مائل۔
حکیم و ڈاکٹر محمد رضوان الحق سعید منگول

(2) نزلہ و زکام:
ریاح حکم کی اشتہا لاخراب، ناک، منہ اور آنکھوں سے پانی بہنا، نزلہ میں گاڑھی بلغم کے ساتھ کبھی خون آنا اور کبھی کچی ریشہ دار سفید بلغم آنا، جسم میں ہلکا ہلکا بخار، سینہ میں درد اور بوجھ محسوس ہونا، پیشاب کبھی سفید اور کبھی سرخ ہونا۔
حکیم و ڈاکٹر محمد رضوان الحق سعید منگول

(3) بندش حیض:
جسم میں دردیں اور فربہی، نیند نہ آنا، بے چینی، گھبراہٹ، چڑچڑاپن، معمولی بات ناقابلِ برداشت ہونا، کپڑے پھاڑ کر پاگلوں کی طرح باتیں کرنا، دورہ بے ہوشی میں ہاتھ پاؤں مارنا، پریشان کن خواب آنا۔
حکیم و ڈاکٹر محمد رضوان الحق سعید منگول

(4) بانجھ پن:
موٹاپا، کمی خون، سانس پھولنا، طبیعت کا بوجھل رہنا، چڑچڑاپن، ریاح شکم، شدید قبض، خصیۃ الرحم اور قاذفین میں انجماد رطوبت کے باعث نالیاں بند ہو جانا، جس سے ماہواری بے قاعدہ ہو جاتی ہے۔ متعفن رطوبات کے باعث ریاح کا رحم سے اخراج ہونا، سیلان الرحم اور پیشاب سفید یا زردی مائل۔
حکیم و ڈاکٹر محمد رضوان الحق سعید منگول
نوٹ
جیسا کہ اعصابی عضلاتی تحریک کی امراض و علامات نمبر 1 تا 24 اور اعصابی غدی تحریک کی امراض و علامات نمبر 1 تا 4 ہیں، اسی طرح اعصابی عضلاتی اور اعصابی غدی دونوں تحریکات مادہ بلغم کو ظاہر کرتی ہیں۔
ایک مرض کے تحت دیگر علامات کا موازنہ کرنے سے مرض کے مادے کا پتہ چل جاتا ہے۔ اس طرح نبض کے علاوہ علامات بھی مرض کے مادے کو ظاہر کرتی ہیں۔

اکثر ایک مادے کی مختلف امراض میں مشترک علامات پائی جاتی ہیں۔ یہ نوٹ مادہ سودا اور مادہ صفرا کی امراض و علامات پر بھی لاگو ہوتا ہے، البتہ ہر مادے کی امراض و علامات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ علامات ایسی بھی ہیں جو تینوں مادوں کی چھ تحریکات میں مشترک طور پر پائی جاتی ہیں۔
#اعصابی

For consultation
Dr. Mohammad Tahir Alvi
Phone number 0347 88240 29

06/10/2025

🌿 Urtica Urens
(ارٹیکا یورنس)

ڈاکٹر شبیر جنجوعہ، اسلام آباد 🌿

تعریف

ارٹیکا یورنس چھپاکی، جلد پر سرخ داغ، خارش اور سوجن والی علامات میں بہترین دوا ہے۔
یہ آگ یا گرم پانی سے جھلسنے، لاکڑا کاکڑا (چکن پاکس) کے ابتدائی دنوں، اعصابی ورم، ہونٹوں کا داد، فوطوں کی خارش اور ڈنک لگنے جیسا درد دور کرنے میں بہت مؤثر ہے۔

💧 بیرونی لوشن:

Urtica Q + Menthol Q + Camphor Q + Eucalyptus Q
➡ پانی میں ملا کر جلد پر لگائیں۔
🔹 چھپاکی، جلدی الرجی اور چکن پاکس میں فوری فائدہ۔

✨ مختلف امراض میں آزمودہ نسخے اور وضاحت ✨

1️⃣ چھپاکی (Urticaria)

💊 Urtica + Apis + Rhus Tox
🔹 جلد پر سرخ داغ، خارش اور سوجن میں فوری ریلیف۔

2️⃣ لاکڑا کاکڑا / Chicken Pox

💊 Urtica + Rhus Tox +Dulcamara
🔹 چکن پاکس کے ابتدائی دنوں میں بہت مؤثر۔

3️⃣ Burns / آگ یا گرم پانی سے جلنا
💊 Urtica + Cantharis
🔹 جلن، ورم اور درد میں بہترین۔

4️⃣ Boain / Chilblains (سردیوں کی انگلیوں کی خارش)
💊 Urtica + Agaricus + Arsenicum
🔹 سردیوں میں انگلیوں کی خارش و سوجن میں فائدہ۔

5️⃣ Uric Acid / Gout

💊 Urtica + Ocimum Can + Hediona
🔹 یورک ایسڈ بڑھنے اور گاؤٹ کے مریضوں کے لیے۔

6️⃣ Lactation / دودھ کی کمی

💊 Urtica + Agnus Castus (بدل بدل کر)
🔹 دودھ کی کمی میں شاندار نتائج۔

7️⃣ Vaginitis / اندام نہانی کی خارش و جلن

💊 Urtica + Rhus Tox / Apis
🔹 اندام نہانی کی جلن، سوجن اور خارش کے لیے بہترین۔
رابطہ کے لئے

For consultation
Doctor Mohammad Tahir Alvi
Phone number 03478824029

Medical & health

Address

Moza Dargahipur, Sandhilianwali , Tehsil Pirmahal
Toba Tek Singh
36320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alvi Natural Care Clinicعلوی کئیر کلینک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share