
03/08/2024
نیچے دی گئی تصاویر LRH پشاور کے ایمرجنسی کی ہیں.
جن دوست بھائیوں کو ایمرجنسی میں اپنے مریض کو لانے یا تیماداری میں مشکل پیش آتی ہو, تو ان فرش پر بنی لائنز کو فالو کرے تو آسانی سے اپنے مطلوبہ مقام پر پہنچے جائے گا.
جب آپ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوں تو چار 4 رنگ کی لائنیں آپ کو فرش پر بنی نظر آہیں گی.
1. اگر آپ نے ( زخمی وغیرہ ) یعنی سرجیکل ایمرجنسی جانا ہے تو لال رنگ 🟥
2. اگر ( دل گردے اور دیگر درد وغیرہ ) یعنی میڈیکل ایمرجنسی جانا ہے تو سفید رنگ ⬜
3۔ اگر آپ نے میڈیکل وارڈ جانا ہے کالے رنگ ⬛ اور
4۔ اگر آپ نے سرجیکل وارڈ جانا ہے تو سبز رنگ 🟩 کی لائن استعمال کریں.