24/06/2025
جمہوری اور پر امن احتجاج پر شیلنگ اور گرفتارياں ارٹیكل 17 کی کھلم خلاف ورزی ہے
محمّد طارق كدیزی
صوبائی صدر
پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسیشن 2076 بلوچستان
پپمسا 2076 بلوچستان کے صوبائی صدر نے گرینڈ الاینس کے پر امن احتجاج پر کنٹینرز رکھ کر راستوں کی بندش کرکے اور ہزاروں ملازمین کے خلاف آنسو گیس کی شیلنگ کرنا اور احتجاج میں شامل ملازمین کو گرفتار کرنا آئین پاکستان کے آرٹیكل 17 کی کھلم خلاف ورزی اور آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
حکومت وقت اور گرینڈ الاینس کے درمیاں ہونے والے مزاکرات کے حقائق عوام کے سامنے پیش کئے جائیں اور وعدہ خلاف ورزی کرنے اور ملازمین کے جذبات اور جدو جہد کو مجروح کرنے والے صاحب اختیار کا محاسبہ کیا جائے ۔
جمہوری اور پر امن احتجاج کی ضمانت آئین وہ قانون ہر شخص وہ ادارے کو حاصل ہے یہ حق چھینا امریت کی كارستانی ہے جس کی پپمسا 2076 مکمل مذمت کرتی ہے ۔
پپمسا 2076 بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان ،چیف جسٹس بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان گرینڈ الاینس کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کروانے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور گرفتار تمام ملازمین کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں ،بصورت دیگر پپمسا 2076 بلوچستان جمہوری احتجاج کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کریں جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی ۔
عبید کاکڑ
صوبائی ترجمان
پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسیشن 2076 بلوچستان ۔