Dr. Nauman Chauhan

Dr. Nauman Chauhan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Nauman Chauhan, Hospital, Chauhan Veterinary Clinic, Uch.

جانور بول نہیں سکتے مگر درد محسوس کرتے ہیں
میں ایک ویٹرنری ڈاکٹر ہوں، جو ان کے درد کو سمجھتا اور ان کا علاج کرتا ہے
فارمنگ صرف پیشہ نہیں، ذمہ داری ہے
ڈاکٹر حیوانیات نعمان چوہان
DVM, RVMP
Mphil CMS
Vet Physician & Surgeon
0308-8684888

28/02/2026

Mm11 Bull
Hope for the best 👌 👍

28/02/2026

Breeding season ✌️ ✌️

سروس کے بعد سرسوں کا تیل دینا — حقیقت کیا ہے؟کافی بھائی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ سروس کے بعد ہم تیل کیوں دیتے ہیں؟میں آج آپ ...
27/02/2026

سروس کے بعد سرسوں کا تیل دینا — حقیقت کیا ہے؟
کافی بھائی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ سروس کے بعد ہم تیل کیوں دیتے ہیں؟
میں آج آپ کو صاف بات بتا دوں
ہم تیل اس لیے دیتے ہیں کہ:
✔️ جانور کو قبض نہ ہو
✔️ معدہ نرم رہے
✔️ جانور پرسکون رہے
✔️ اندرونی دباؤ نہ بنے
لیکن یہ سمجھ لیں
حمل تیل سے کنفرم نہیں ہوتا
پریگننسی ہارمون اور صحیح ٹائمنگ سے ٹھہرتی ہے
اگر سروس صحیح وقت پر ہو اور جانور کی باڈی کنڈیشن اچھی ہو تو حمل ویسے ہی ٹھہر جاتا ہے۔
تیل ایک سپورٹ ہے — اصل دوا نہیں۔
میں آج بھی کہتا ہوں کہ اگر جانور کو قبض ہو یا سختی ہو تو 100 گرام دینا نقصان نہیں کرتا،
لیکن یہ نہ سمجھیں کہ صرف تیل سے حمل چپک جاتا ہے۔
اصل چیزیں کیا ہیں؟
✔️ صحیح وقت پر سروس
✔️ منرل مکسچر
✔️ صاف پانی
✔️ متوازن خوراک
یہ بات میں اس لیے واضح کر رہا ہوں تاکہ آپ کو مکمل اور سچی معلومات دوں۔

25/02/2026

بکری کے بچے نے غلطی سے Shahzad Hakeem Loha Paar کا معجون کھا لیا تھا 🤣

24/02/2026

اکثر فارمر جانور کو کراس کروانے کے بعد تاریخ نوٹ نہیں کرتے، جس کی وجہ سے بعد میں شدید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ حال ہی میں ایک کیس میں فارمر کبھی کہتا تھا کہ 9 مہینے ہو گئے ہیں اور کبھی 11 مہینے۔ وہ انتظار کرتا رہا کہ گائے خود بچہ دے دے گی، لیکن مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی ڈیلیوری نہ ہوئی۔ جب آپریشن کیا گیا تو اندر سے بچہ مردہ اور سوجا ہوا نکلا۔
گائے کی حمل کی اوسط مدت تقریباً 280 دن (تقریباً 9 ماہ 10 دن) ہوتی ہے۔ اگر کراس کی صحیح تاریخ لکھی ہو تو متوقع ڈیلیوری کی تاریخ معلوم رہتی ہے اور بروقت چیک اپ یا مداخلت کی جا سکتی ہے۔
لہٰذا تمام فارمر حضرات سے گزارش ہے کہ جب بھی جانور کو کراس کروائیں تو تاریخ ضرور لکھیں۔ ایک چھوٹی سی احتیاط جانور کی جان بچا سکتی ہے اور آپ کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
ڈاکٹر حیوانیات نعمان چوہان
0308-8684888

اگر آپ کے پاس قابل اسسٹنٹ ہو تو آپ آپریشن کے دوران بھی روزہ کھول سکتے ہیں 23th C-SectionAllahmdolilah
24/02/2026

اگر آپ کے پاس قابل اسسٹنٹ ہو تو آپ آپریشن کے دوران بھی روزہ کھول سکتے ہیں
23th C-Section
Allahmdolilah

23/02/2026

🐐 بکری — غریب کا اے ٹی ایم یا دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی؟
بکری صرف ایک جانور نہیں بلکہ دیہی معیشت کی مضبوط بنیاد ہے۔ ہمارے ملک میں ہزاروں خاندان ایسے ہیں جن کے لیے بکری آمدنی کا سب سے آسان اور محفوظ ذریعہ ہے۔ اسی لیے اسے اکثر “چلتی پھرتی بینک” بھی کہا جاتا ہے۔
🌿 کم خرچ، زیادہ فائدہ
بکری کو مہنگی خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ جھاڑیوں، پتے دار چارے اور کم معیار کی خوراک پر بھی گزارا کر لیتی ہے۔ اسی وجہ سے چھوٹے کسانوں کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
🍼 تیز افزائش نسل
بکری عموماً 8 سے 12 ماہ کی عمر میں بالغ ہو جاتی ہے اور اکثر جڑواں یا تین بچے دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریوڑ بہت تیزی سے بڑھتا ہے۔
🥛 دودھ — غذا بھی، شفا بھی
بکری کا دودھ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔ بچوں، بزرگوں اور کمزور نظامِ ہاضمہ رکھنے والے افراد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
💉 لیکن احتیاط ضروری ہے
اکثر فارمرز ویکسینیشن اور ڈی ورمنگ کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیل سکتی ہیں جیسے:
Peste des Petits Ruminants (پی پی آر)
اینٹروٹوکسمیا
فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز
اگر بروقت بچاؤ نہ کیا جائے تو پورا ریوڑ متاثر ہو سکتا ہے۔
📌 کامیاب بکری فارم کا فارمولا
✔ باقاعدہ ویکسینیشن شیڈول
✔ ہر 3 سے 4 ماہ بعد ڈی ورمنگ
✔ صاف پانی اور خشک جگہ
✔ متوازن خوراک
✔ نئے جانور کو شامل کرنے سے پہلے قرنطینہ
ڈاکٹر حیوانیات نعمان چوہان
0308-8684888

21/02/2026

بچھڑی کے گلے میں آلو پھنس گیا
آج کل ہر دوسرا فارمر آلو کے سستے ہونا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جانوروں کو آلو کھلا رہا ہے
آلو ہمیشہ کاٹ کر دو حصے کرکے جانور کے آگے ڈالنے چاہیے نہیں تو نتیجہ آپکے سامنے ہے
جاننے کیلئے ویڈیو کو لازمی دیکھیں
ڈاکٹر حیوانیات نعمان چوہان
0308-8684888

🐕 ریبیز اور پائیکا میں کیا فرق ہے؟ 🐄کئی دفعہ جانوروں میں عجیب علامات نظر آتی ہیں اور مالک پریشان ہو جاتا ہے کہ یہ کون سی...
17/02/2026

🐕 ریبیز اور پائیکا میں کیا فرق ہے؟ 🐄
کئی دفعہ جانوروں میں عجیب علامات نظر آتی ہیں اور مالک پریشان ہو جاتا ہے کہ یہ کون سی بیماری ہے۔
آئیے آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں۔
🦠 ریبیز (Rabies)
ریبیز ایک خطرناک وائرل بیماری ہے جو کاٹنے سے پھیلتی ہے۔
اس کا سبب بنتا ہے Rabies virus
🔴 علامات:
• اچانک غصہ یا غیر معمولی رویہ
• منہ سے جھاگ آنا
• پانی سے خوف
• لڑکھڑانا
• آخر میں فالج اور موت
⚠️ یہ بیماری انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتی ہے اور جان لیوا ہے۔
بچاؤ کا واحد طریقہ ویکسین ہے۔
🐄 پائیکا (Pica)
پائیکا کوئی وائرل بیماری نہیں بلکہ غذائی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
🔵 علامات:
• مٹی، کپڑا، پلاسٹک یا لکڑی کھانا
• کمزوری
• دودھ میں کمی
• وزن کم ہونا
یہ عموماً منرلز کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اور مناسب سپلیمنٹ دینے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔
✅ یاد رکھیں
ریبیز خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے۔
پائیکا غذائی مسئلہ ہے جس کا علاج ممکن ہے۔
اگر آپ کے جانور میں ایسی علامات ہوں تو فوراً مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

Thank you to all your team D-Company Private Limited.
17/02/2026

Thank you to all your team D-Company Private Limited.

Dr shb the great Dr.Muhammad Awais Sidhu
17/02/2026

Dr shb the great Dr.Muhammad Awais Sidhu

Thank you Sir Dr Muhammad Farooq shb CEO Al Haiwan Group for your great hospitality بہت کچھ آپ سے سیکھنے کو ملا آپ کا فا...
17/02/2026

Thank you Sir Dr Muhammad Farooq shb CEO Al Haiwan Group for your great hospitality
بہت کچھ آپ سے سیکھنے کو ملا آپ کا فارم، جانور، منیجمنٹ،مہمان نوازی اور بنا کسی تعارف کے محتاج بیل Rango اور Captain سب کچھ لا جواب تھا
اللہ آپکو مزید ترقی دے آمین

Address

Chauhan Veterinary Clinic
Uch

Opening Hours

Monday 07:00 - 20:00
Tuesday 07:00 - 20:00
Wednesday 07:00 - 20:00
Thursday 07:00 - 20:00
Friday 07:00 - 20:00
Saturday 07:00 - 20:00
Sunday 07:00 - 20:00

Telephone

+923088684888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Nauman Chauhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Nauman Chauhan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category