Man key Problem Solver

  • Home
  • Man key Problem Solver

Man key Problem Solver Man key Problem Solver is a website that provides lots of information about Health, Psychology, Insurance, SEO, and Marketing.

We Daily post some Information on this website. So, keep visiting this site https://mankey.info/

08/01/2024
28/07/2023

جبرائیلؑ کربلا سے یہ کہتے ہوئے گئے
مقروض حشر تک ہے کائنات حُسین (ع) کی
😓💔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج 14 اگست کو 75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی جو ملک کی آزادی کی 75 ویں ...
14/08/2022

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج 14 اگست کو 75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی جو ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے اجراء کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس نوٹ میں قائداعظم، سرسید احمد خان، علامہ اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصویریں ہیں تاکہ تحریک پاکستان میں ان کی خدمات کو تسلیم کیا جا سکے۔ نوٹ کے الٹ پر مارخور کی تصویر ماحولیاتی پائیداری پر ہماری توجہ کو نمایاں کرتی ہے۔

16/07/2022

*آج ہر شخص کی عمر 2022 ہے*

کیا آپ جانتے ہیں کہ آج پوری دنیا ایک ہی عمر کی ہے! آج ایک بہت ہی خاص دن ہے اور ہر ہزار سال (1,000) سال بعد صرف ایک موقع ہے۔

آپ کی عمر + آپ کا سال پیدائش، ہر شخص = 2022 ہے۔

یہ اتنا عجیب ہے کہ ماہرین بھی اس کی وضاحت نہیں کر سکتے! آپ اسے معلوم کریں اور دیکھیں کہ آیا یہ 2022 ہے۔ اس کا ایک ہزار سالہ انتظار ہے!

مثال:
میری عمر 68 سال ہے۔
میں 1954 میں پیدا ہوا۔
تو 68+1954= 2022

اس سال کے دوران آپ کی عمر کا استعمال کریں۔
مثال:
میں 1949 میں پیدا ہوا اور میری عمر 73 سال ہے۔
1949 +73=2022

بہت دلچسپ. براہ کرم اسے آزمائیں۔

03/07/2022

پہلے معاملات اور تھے لیکن حالیہ مہنگائی نے اچھے اچھوں کے بھرم کھول دیے ہیں ۔ سفید پوش اور متوسط طبقہ زیادہ مشکل میں ہے ۔ میں نے ایسے کئی گھرانے دیکھے ہیں جنہوں نے ہر سال قربانی دی ، اس میں ان کی محبت ، شوق اور عقیدت شامل تھی ۔ لیکن اب حالات ایسے ہیں کہ چاہنے کے باوجود کچھ لوگ سنت ابراہیمی پر عمل نہیں کر پائیں گے ۔
سنت پوری کرنا اور اپنے ہاتھ سے گوشت بانٹنا بہت طمانیت دیتا ہے لیکن جہاں بنیادی ضرورت پوری کرنے کے لالے پڑے ہیں وہاں مہنگا جانور خریدنا سکت سے باہر ہے۔ مڈل کلاس طبقہ مٹھی میں چند ہزار لے کر مویشی منڈی جاتا ہے اور مایوس لوٹ آتا ہے ۔ جو گھرانے جانور نہیں خرید سکے وہاں خاموشی ہے، چپ ہے ، دکھ ہے۔
آپ اس سلسلے میں بس اتنا کیجیے کہ بلاوجہ دوستوں رشتہ داروں سے قربانی کے بارے میں مت پوچھتے پھریں ، جن کے کھونٹے پہ دو تین لاکھ کا جانور یا بکرا بندھا ہوتا ہے انہیں احساس نہیں ہوتا کہ دوسرے گھر کے یا ہمسایوں کے مالی حالات کیا چل رہے ہیں ۔ چھوٹتے ہی پوچھیں گے ، بھئی قربانی کے لیے کیا خرید رہے ہیں ؟ بکرا دینا پے یا گائے میں حصہ ڈالیں گے ؟
اب کے ایسا مت کیجیے گا، کسی رشتے دار سے فون پر بھی پوچھنے کی ضرورت نہیں ، گلی سے گزرتے ںچے سے بھی مت پوچھیں قربانی کے لیے کیا لیا ؟ نہ ہی یہ جتانے کی ضرورت ہے کہ آپ نے کتنے ہزار یا لاکھ کا جانور لیا ۔ سنت پوری کریں ، دکھاوا ضروری نہیں ۔
اگر ہوسکے تو خریدے گئے جانوروں کی تصویریں بھی مت لگائیں ۔ کس مسلمان کا دل نہیں چاہتا کہ وہ اپنے ہاتھ سے قربانی کرے ، اکثر کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے ، ہم دکھاوے کے لیے لگائی گئی تصویروں سے اس کو محرومی کا احساس کیوں دلائیں ۔
جانور قربان کریں ، سفید پوش طبقے کے جذبات نہیں !!

02/04/2022

❤️❤ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.
صبح بخیر. ﷽
اے اللٌٰهِ پاک ہم سب پراپنی رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھولدے، ہمیں ہر قسم کی آزمائش سےمحفوظ رکھ، ہماری تمام جائز حاجتو ں کو محض اپنے فضل کرم سے پوری فرما. ہمارے تمام گناہوں و خطاؤں کو بغیر سزا کے معاف فرما. ہم سب کو نظرِ بد سے بچا. ہم سب کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما. ہمیں صحت تندرستی ، عافیت و سلامتی، کشادہ اور بابرکت رزقِ حلال عطا فرما. اے آللہ هم سب کی غیبی مدد فرما اور ہمیں ظالم کے ظلم اور شیطان و نفس کے شر اور ہر تکلیف و آزمائش سے محفوظ رکھ. ‎یا رب العالمین ھمارا خاتمہ بل ایمان فرما۔
آمین یارب العالمین ۔
آپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنا 🤲🤲

30/03/2022

عجیب سی یہ بات ہے
عجب سا یہ خیال ہے
مگر جو سوچنے لگوں
تو اک اہم سوال ہے
کہ وقت ہی کہاں گیا
یہ عمر سب گزار دی
اور وقت ہی نہیں ملا!

کہا کسی نے آن ملو
تو وقت ہی نہیں ملا
کسی کا درد بانٹ لو
تو وقت ہی نہیں ملا
جو چاہا کچھ لکھوں کبھی
تو وقت ہی نہیں ملا
آرام کرنا چاہا جو
تو وقت ہی نہیں ملا
ماں باپ کو میں وقت دوں
تو وقت ہی نہیں ملا
بچے کہیں کہ وقت دیں
تو وقت ہی نہیں ملا
بیوی کہے خیال کرو
تو وقت ہی نہیں ملا
بہنیں کہیں کہ بس کرو
تو وقت ہی نہیں ملا

صحت گر رہی تھی جب
مجھ سے کہا بھائی نے تب
کہ سارے کام چھوڑ دو
کسی ڈاکٹر سے وقت لو
تو وقت ہی نہیں ملا
کاموں کی اک قطار ہے
جو ذہن پر سوار ہے
پچھلوں کو جب سمیٹ لوں
فہرست نئی تیار ہے
یہ کیسے سب ختم کروں
کہ وقت ہی نہیں ملا

کچی عمر کا دور تھا
دل نے کہا کہ پیار کر
پر وقت ہی نہیں ملا
پھر عشق رب سے ہو گیا
تو عشق دھر کھو گیا
یہ چاہا رب کو کھوج لوں
میں کیوں جہاں کا بوجھ لوں
پکا یہ ٹھان بھی لیا
پر وقت ہی نہیں ملا

یہ ماہ و سال سارے اب
ہیں مانگتے جواب جب
تو کیا ہوئی حیات پھر
کیسے بنے گی بات پھر
کہ عمر سب گزار دی
اور وقت ہی نہیں ملا
تو وقت یہ کہاں گیا..!!

04/12/2021

ناموس کے جھوٹے رکھوالو!
بے جرم ستم کرنے والو!
کیا سیرت نبوی جانتے ہو؟
کیا دین کو سمجھا ہے تم نے؟
کیا یاد بھی ہے پیغام نبی؟
کیا نبی کی بات بھی مانتے ہو؟
یوں جانیں لو، یوں ظلم کرو،
کیا یہ قرآن میں آیا تھا؟
اس رحمت عالم نے تم کو،
کیا یہ اسلام سکھایا تھا؟
لاشوں پہ پتھر برسانا،
کیا یہ ایمان کا حصہ ہے؟
الزام لگاؤ مار بھی دو؟
دامن سے مٹی جھاڑ بھی دو؟
مسلم بھی کہلاؤ اور پھر،
ماؤں کی گود اجاڑ بھی دو؟
تم سے نہ کوئ سوال کرے؟
نہ ظلم کو جرم خیال کرے؟
اس دیس میں جو بھی جب چاہے،
لاشوں کو یوں پامال کرے؟
لیکن تم اتنا یاد رکھو،
وہ وقت بھی آخر آنا ہے!
ہے جس کے نام پہ ظلم کیا،
اس ذات کے آگے جانا ہے!
اس خون ناحق کو پھر وہ،
میزان حشر میں تولیں گے!
وہ سرور عالم محسن جاں،
تم سے اتنا تو بولیں گے!
اے ظلم و جبر کے متوالو،
تم حق کے نام پہ باطل ہو!
تم وحشی ہو تم قاتل ہو!۔۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Man key Problem Solver posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Man key Problem Solver:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Practice
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share