Arin Plasma Donors for Crona ارائیں پلازما ڈونرز کرونا

  • Home
  • Arin Plasma Donors for Crona ارائیں پلازما ڈونرز کرونا

Arin Plasma Donors for Crona   ارائیں پلازما ڈونرز کرونا پلازما ڈونر بنیں، زندگی بچائیں۔ اور اس صدقہ جاریہ میں ہ

18/12/2022

‏‎بازار میں چلتے ہوئے زور سے آواز دیں اوئے '' رن مریدا ''
10 میں سے 8 بندے مڑ کر دیکھیں گے، پھر بھی خواتین کو حقوق نہ ملنے کی شکایت ہے ✍🏻

14/04/2022

Be a girl with mind,
a woman with attitude,
a lady with class But
the most important,
Be a great muslimah with a strong Faith.

‏جان دے دیں گے میاں صاحب مگر پاکستان نہیں چھوڑیں گے،والوں کی دماغی حالت ملاحظہ فرمائیں https://t.co/Oql2Qkl2aY‎
23/11/2021

‏جان دے دیں گے میاں صاحب مگر پاکستان نہیں چھوڑیں گے،والوں کی دماغی حالت
ملاحظہ فرمائیں https://t.co/Oql2Qkl2aY‎

“جان دے دیں گے میاں صاحب مگر پاکستان نہیں چھوڑیں گے،والوں کی دماغی حالت ملاحظہ فرمائیں https://t.co/Oql2Qkl2aY”

23/03/2021

*کرونا کی نئی لہر* اور
بھاپ کے ذریعہ کرونا سے نمٹنا

آپ جو گرم پانی پییتے ہیں وہ آپ کے گلے کیلئے اچھا ہے۔
لیکن یہ کورونا وائرس آپ کی ناک کی _پاراناسل_ ہڈیوں کے پیچھے 3 سے 4 دن تک پوشیدہ رہتا ہے۔ جو گرم پانی ہم پیتے ہیں وہ وہاں نہیں پہنچتا ہے۔ 4 سے 5 دن کے بعد یہ وائرس جو _پاراناسل_ ہڈیوں کے پیچھے چھپا ہوا تھا آپ کے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔
پھر آپ کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
اس لئے بھاپ لینا بہت ضروری ہے جو آپ کے _پاراناسل_ ہڈیوں کے پچھلے حصے تک پہنچ جاتا ہے۔
آپ کو یہ وائرس ناک میں بھاپ سے مارنا ہے۔

بھاپ یہی کام کرتا ہے۔ جو گھر پر رہتے ہیں ان کو دن میں ایک بار بھاپ لینا چاہئے۔
اگر آپ ملازمت یا
خریداری کے لئے بازار جاتے ہیں تو دن میں دو بار بھاپ لیں۔۔

*بھاپ لینے کا ہفتہ*

اگر تمام لوگوں ایک ہفتہ کے لئے بھاپ مہم شروع کر دیں تو وبائی بیماری بہت جلد ختم ہوجائے گی۔

*لہذا ایک مفید مشورہ، اور ایک قابل عمل تجویز یہ ہے کہ:*

ایک ہفتہ کے لئے صبح اور شام صرف 5 منٹ تک بھاپ میں سانس لینا شروع کریں۔
تو مہلک کوویڈ-19 مٹ جائے گا
(اس دوران دوسری تمام احتیاطی تدابیر بھی پوری طرح عمل کریں)

ان شاء اللہ۔

*اس مشق کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں

18/03/2021
04/02/2021
فرینک شمیڈٹ ایک📢💯📢💔💕  جرمن الیکٹریکل حکومتی اداروں کی ناکامی کی اصل وجہ ایک جرمن کی راے پاکستان بارے کومنٹس میں پڑھیں 25...
08/08/2020

فرینک شمیڈٹ ایک📢💯📢💔💕

جرمن الیکٹریکل حکومتی اداروں کی ناکامی کی اصل وجہ ایک جرمن کی راے پاکستان بارے کومنٹس میں پڑھیں 25 لاکھ کیسے ایک کرونا مریض پر لگے،؟ فرینک شمثڈ انجنئیر تھا جو جنرل مشرف دور میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا چئرمین بنایا گیا تھا. بجلی چوری روکنے کے لئے اسکو ٹاسک دیاگیا کہ دیکھا جائے کہ کون کون بجلی چوری میں ملوث ھیں. چھ مھینے تک پوری کراچی اور اسکے مضافات کے سروے کرکے ایک رپورٹ وفاقی حکومت کے پاس بھیجوائی گئی کہ پچاس فیصد بجلی حکومتی ادارے خود بجلی چوری میں ملوث ھیں اور چالیس فیصد صنعت کار یعنی انڈسٹریل والے چوری کر رھے ھیں اور دس فیصد کچی ابادیاں اور غریب طبقہ بجلی چوری میں ملوث ھیں.لیکن حکومت چاھتی ھے کہ ابتدا غریب اور کچی آبادیوں سے شروع کی جائے. تو فرینک شمیڈٹ نے کہا کہ یہ تو ظلم ھے کہ نوے فیصد بڑے چوروں کو چھوڑ کر دس فیصد غریب اور بنیادی سھولتوں سے محروم عوام کے خلاف کاروائی کی جائے. کم ازکم میں یہ اپریشن نھی کرسکتا ھوں. فرینک نے کہا کہ آگر نوے فیصد بجلی چوروں سے ریکوری کی جائے تو دس فیصد غریب لوگوں کو چھوڑ کر انکو مفت بجلی کی ریلیف دی جاسکتی ھے .مگر ایسا نھی ھوا اور ایک دن شیرٹن ھوٹل کے کمرے سے اپنا سامان باندھا اور اس ملک کر خیرباد کہہ کر جرمن چلا گیا اور کہا کہ ظلم حکومتی ادارے صنعت کار کرتے ھیں اور رگڑا غریب کو دیا جات ھے یہ ملک کبھی بھی نھی سدھر سکتا ھے. بوٹ کی سوچ نے ملک کا مزید نقصان کیا کہ وہ عقل کل بن بیٹھے
جو کوئی بھی، کسی نام سے ، اپنے آپ کو معصوم عن الخطا مان لیتا ہے ، حقیقت میں وہ اپنے اوپر مزید تحقیق و تجسس کے دروازے بند کر لیتا ہے ، اور یہ منزل جمود فکر و نظر کی موت کا سنگِ میل ہے ۔ ۔ طالب علم اور تحقیق کار کے لیے تو ہر صبح نئے انکشافات کے ساتھ طلوع ہوتی ہے۔ ۔

آخری ٹویٹ از ڈاکٹر عائشہ
دوستو کویڈ 19 سے طبعیت سنبھل نہیں پا رہی۔ آج مجھے وینٹیلٹر پے منتقل کر دیا جائے گا۔ مجھے اور میری مسکراہٹ کو یاد رکھنا۔ سب دوستوں کا شکریہ- سب کو بہت مس کروں گی۔ اس قاتل وائرس کو مذاق نہ سمجھیں ۔ سب کیلئے پیار۔

عائشہ
آج صبج ڈاکٹر عائشہ کو کویڈ 19 سے نجات مل گئی اور یہ خوبصورت مسکراہٹ ہمیشہ کیلیے ختم ہو گئی۔

اس قاتل وائرس کو مذاق نہ سمجھیں۔
03.08.20

 #حفصہ ٹی وی   Tvکی پہلی دھماکے دار اینٹری اب یہ معاشرہ جاگ کر رھے گا مظلوموں کو انصاف ملیگا اور اپنے  غاصب حقوق ضرور لے...
16/07/2020

#حفصہ ٹی وی Tvکی پہلی دھماکے دار اینٹری اب یہ معاشرہ جاگ کر رھے گا مظلوموں کو انصاف ملیگا اور اپنے غاصب حقوق ضرور لے گا بس آپ لایک اور شیر کرتے جایں
See Hafsa TV Like Subscribe & Share
https://youtu.be/VBuN1-IRtKk

"پاکستانی عدلیہ کا تیز تر انصاف کا نظام " https://www.facebook.com/1149316436/posts/10223025477242577/ زیر تصویر تھانے میں بیٹھا ہوا سفید ریش بزرگ اپنی تین ب...

09/07/2020

*خوشی کے ہارمونس*

[4ہارمونس جو انسان میں خوشی کا تعین کرتے ہیں۔]

ایک دن صبح میں پارک میں اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا تھا اس نے باتوں باتوں میں کہا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ تو بڑا نا شکرا پن ہے کہونکہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ہماری زندگی میں سب کچھ بہتر تھا۔ میں نے پوچھا۔
"تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے؟"
"میں نہیں جانتی. ہرکوئی جانتا ہے کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں، لیکن میں خوش نہیں ہوں."

پھر میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ،
"کیا میں خوش ہوں؟"
میرےاندرون سے آواز آئی "نہیں۔۔۔!!"
اب، اس واقعہ سے میں بےچین ہوگیا۔
میں نے خوشی کی اصل وجہ کو سمجھنے کے لئے مطالعہ شروع کردیا،
لیکن مجھے کچھ خاص نہیں ملا.
میں نے اپنی تلاش تیز کی کئی مضامین پڑھ لیا، بہت سے لائف کوچ سے بات کی لیکن کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا.

آخر میں میرے ایک ڈاکٹر دوست نے مجھے خوشی کے ہارمونس کے بارے میں بتایا ان ہارمونس کے اخراج سے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔
میں نے ان پر عملدرآمد کیا اور اب میں خوش رہنے لگا ہوں.

اس نے کہا، چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:
1. Endorphins، اینڈورفنس
2. Dopamine ڈوپامائین
3. Serotonin، سیروٹونائین
and اور
4. Oxytocin آکسی ٹوسین
ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں۔

▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے :
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکےعلاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔

▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے سفر میں، ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کرتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں، یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کرکے خوش کیوں نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہیکہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے۔اور ہم خوش ہوجاتے ہیں.
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں۔

▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز، Quora اور فیس بک پر پر عوام کے سوالات کا جواب دینا اسلام یا اپنے اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔

▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے۔
واقعی یہ فلم 'منا بھائی' کی جادو کی چھپی کی طرح کام کرتا ہے۔ جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

📌 خوش رہنا بہت آسان ہے:
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے۔
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کرکے ڈوپا مائین حاصل کرنا ہے۔
دوسروں کی مدد کرکے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگاکر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے۔

اس طرح ہم خوش رہیں گے۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

*اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ بچہ اگر خراب موڈ میں ہو تو اسے فوری گلے لگانا کیوں ضروری ہے؟*

بچوں کیلئے:
1.موبائیل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں۔ (اینڈروفنس)

2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں۔(ڈوپامائین)

3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں۔اسکے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کرکے بتائیں۔(سیروٹونائین)

4. اپنے بچے کو باہوں میں بھر کر پیار کریں۔(آکسی ٹوسین)

خوش رہیں۔ خوشیاں بانٹتے رہیں۔ 😊

08/07/2020

"اگر آپ اکیلی رہ جائیں تو رک جائیں گی؟؟؟"

اگر آپ کی طلاق ہو چکی ہے،
اگر آپ بیوہ ہیں،
اگر آپ معزور ہیں،
اگر آپ کو ریجیکٹ کیا گیا ہے،
منگنی ٹوٹی یا نکاح ٹوٹا،
کچھ بھی نہیں ٹوٹا لیکن دل ٹوٹا
گھر میں ہوتے ہوئے بھی کوئی قدر نہی آپکی
تو۔۔۔۔؟؟؟؟

اگر آپ اکیلی رہ جائیں تو رک جائیں گی؟

تاریخ اٹھائیں اور پڑھیں حضرت ہاجرا علیہ السلام کا واقعہ،
اللہ کا حکم ہوا ۔۔۔شوہر چھوڑ آتا ہے صحرا میں ایک دودھ پیتے بچے کے ساتھ ۔۔۔۔صرف اللہ کے سہارے اور حکم بھی اللہ کا!!

کسی سے شکوا کیا اس عظیم ہستی نے؟
ان کا تو ایمان تھا اللہ مجھے ضائع نہی ہونے دے گا۔۔۔اللہ نے نہی کیا ضائع۔۔۔ایسا مقام دیا کہ کسی کا وہ مقام نہی ۔۔۔

عورت اپنے آپ کو کمزور سمجھتی ہے لیکن اللہ جانتا ہے اس میں کتنی ہمت کتنا potential ہے کتنی صابر ہے

یہ اللہ نے مثال سیٹ کر دی نا ہمارے لیے کہ اگر تم اللہ کی رضا میں راضی ہو ،اللہ کے حکم پر صبر کرتی ہو ،اس راستے کی تکلیفیں سہتی ہو تو تمہارا مقام بہت بلند ہو گا اللہ تمہیں بھی ضائع نہی کرے گا

وہ عظیم ہستی صحراوں میں اکیلی ہے یعنی کوئی وسائل نہی کوئی انسان دلاسا دلانے والا نہی ۔۔۔

صحرا کبھی دیکھا ہے؟ اسکی تنہائی ہی انسان کو مار دینے کے لیے کافی ہوتی ہے ۔۔۔قید تنہائی بڑی ظالم ہوا کرتی ہے لیکن جن کا مقصد حیات بلند ہو ،جنکا بھروسا عرش والے پر ہو وہ ایسے صحراوں میں بھی survive کر جایا کرتے ہیں جی جایا کرتے ہیں!!

آپ سوچ رہی ہوں گی منیبہ ہم تو عام عورت ہیں ہم کیسے ہمت کریں ۔۔کچھ نہی ہمارے پاس۔۔یہ باتیں پیٹ نہی بھرا کرتیں !

تو سنیں ! اللہ مثالیں بناتا ہے آپ کے لیے اور پھر انھیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتا ہے ۔۔۔وہ آپکو سخت سے سخت حالات کی مثال دیتا ہے جبکہ آپ پر ایسے حالات تو کبھی آتے ہی نہی۔۔۔ وہ ہستیاں عظیم تھی تو ان جیسے امتحان بھی کسی کے نا تھے ۔۔۔آپ کیوں بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی تو آخر انسان تھے!! کیا تکلیف صرف آپکو محسوس ہوتی ہے انکو نہی ہوا کرتی تھی؟

کچھ باتیں سمجھ لیں !یہ سب جو قرآنی واقعات پڑھتے ہیں ان میں اہم بات یہ ہے کہ " اللہ پر مکمل بھروسا کیا جائے جبکہ حالات اور فطری قانون بھی آپکے مخالف ہوں "

تو اس بھروسے ،اس توکل پر اللہ آپ کے ساتھ بھی ایسے غیر فطری حالات جنہیں میں" amazing واقعات" کہتی ہوں ایسے حالات پیش کر دے گا

تو وہ عظیم ہستی جب اپنے بچے کو بھوکا دیکھ کر بیتاب ہوتی ہے تو وہ کیا کرتی ہے؟؟ کیا چھوڑ چھاڑ کر بیٹھ جاتی ہے اور خالی دعائیں فریادیں کرتی ہے؟؟؟ نہی نہی!!!

وہ دو پہاڑیوں کے درمیان چکر کاٹتی ہیں جنہیں ہر مسلمان کو چاہے مرد ہے یا عورت وہ عمرہ کرنے جائے تو اسے اسی عظیم "عورت" اسی تنہا لیکن توکل سے بھری ہوئی عورت کے قدموں پر دوڑنا ہے

اللہ سکھاتا ہے نا حرکت میں برکت ہے ،توکل کرو اور دوڑ لگاو ہمت ہار کے نا بیٹھ جاو ،مرد یا عورت جو بھی اللہ پر توکل کرے گا اللہ اس کو ضائع نہی کرئے گا ۔۔۔اللہ نے وہیں زم زم نکالا جو سراسر شفا ہے جسے جس نیت سے پیا جائے اسکی دعا قبول ہوتی ہے اللہ اکبر! پانی زندگی ہے اور زندگی کو اللہ نے کہا پیدا کیا ؟ جہاں صحرا ہے ، جینے کی کوئی امید نہی لیکن اللہ ایسے ہی بے جان مٹی کو دوبارہ زندگی بخشتا ہے ۔۔۔

ایک اور اہم بات اللہ اس عظیم عورت کے ذریعے صحرا کو مکہ بناتا ہے۔۔۔ہم کہتے ہیں نا عورت سے گھر بنتا ہے اللہ نے تو پورا شہر اس عورت کی وجہ سے آباد کر دیا ۔۔میں قربان جاوں اللہ ہمیں جنت میں حضرت ہاجرا علیہ السلام کا دیدار کروائے آمین

اب دیکھیں وہ اکیلی عورت آنے والے وقت کے پیغمبر یعنی حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پرورش کرتی ہیں اور وہی بیٹا ایک دن عظیم باپ: اللہ کے خلیل یعنی اللہ کے گہرے دوست حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ مل کر اللہ کا گھر یعنی کعبہ تعمیر کرتے ہیں اللہ اکبر

یہ ہے قربانی کا صلہ، یہ ہوتا ہے چنے جانا، یہ ہوتی ہے برکت ، یہ ہوتی ہے اللہ سے بے پنا محبت کا ثمر ، یہ ہوتا ہے اللی سے راضی رہنے کا صلہ ، یہ ہوتا ہے توکل کا نتیجہ ، یہ ہوتی ہے اسباب اختیار کرنے کی حکمت!!!

اب کیا بیٹھنا ہے سب چھوڑ چھاڑ کر؟ اور کرنا ہے انتظار کے کب موت آ پکڑے؟
کیا کرنا ہے انتظار کہ کوئی کہے میں تمہیں کبھی اکیلے نہی چھوڑوں گا؟؟ اور پلٹ کر کبھی آئے بھی نا؟

آپ ایک عظیم عورت ہیں اور میں نے مضبوط اعصاب کی عورتوں کو دیکھا تو یہ محسوس کیا کہ "وہ دبتی ہیں ، گھرتی ہیں ، روتی ہیں اور پھر زمین پر نہی چلتی آسمانوں میں پرواز کیا کرتی ہیں"

Its Your time to Fly higher and Higher💪

Copied

07/07/2020

تھی کسی دور میں ، علیلوں کی عیادت واجب
لیکن اب قُربتِ بیمار۔۔۔۔۔۔۔۔ سے ڈر لگتا ہے

جِنکی آمد کو سمجھتے تھے خُدا کی رحمت
ایسے مہمانوں کے آثار ۔۔۔۔سے ڈر لگتا ہے

جو گلے مل لے مری جان کا دُشمن ٹھہرے
اب ہر اک یارِ وفادار۔۔۔۔۔۔۔۔ سے ڈر لگتا ہے

ایک نادیدہ سی ہستی نے جھنجوڑا ایسے
خلق کو گُنبد و مینار سے۔۔۔۔۔ ڈر لگتا ہے

بن کے ماجوج، نمودار ہوا۔۔۔۔ چاروں اور
اِسکی یاجوج سی رفتار سے ڈر لگتا ہے

عین ممکن ہے یہاں سب ہوں کورونا آلود
شہر کے کُوچہ و بازار سے ۔۔۔۔ڈر لگتا ہے

اب تو اپنوں سے مصافحہ ہےخطرناک بہت
یوں نہیں ہے کہ فقط اَغیار سے ڈر لگتا ہے

06/07/2020
01/07/2020

ہاز تک سب کچھ خرید سکتے ہیں۔۔۔

اسٹور کے مالک نے انٹروویو کے دوران پوچھا
"آپکے ڈاکومنٹس کے مطابق آپ کا تعلق کسی ایشیائی ملک پاکستان سے ہے۔۔۔پہلے بھی کہیں سیلزمینی کی جاب کی "

"جی میں آٹھ سال کراچی پاکستان کی ایک کمپنی میں جاب کر چکا ہوں"

مالک کو یہ لڑکا پسند آیا
"دیکھو۔۔۔میں آپ کو جاب دے رہاہوں۔۔۔آپ نے اپنی کارگردگی سے میرے فیصلے کو درست ثابت کرنا ہے۔۔۔کل سے آ جاؤ۔۔۔۔گڈلک"

اگلے دن وہ پاکستانی لڑکا اپنی جاب پر پہنچا۔۔۔پہلا دن تھا۔۔۔طویل اور تھکا دینے والا دن۔۔۔بہرحال شام کے چھ بج گئے۔۔۔

مالک نے اسے اپنے دفتر میں بلایا
" ہاں بھئی۔۔اپ نے آج دن میں کتنی سیل ڈیل کیں؟"
"ایک" اس نے جواب دیا
"صرف ایک" مالک مایوسی سے بولا "دیکھو۔۔۔میرے سیلزمین دن میں کم سے کم 20 سے 30 ڈیلز کرتے ہیں۔۔۔آپ کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا ورنہ مشکل ہو جائیگی"
"بہتر سر"

مالک نے پھر پوچھا "اچھا۔۔۔یہ بتاؤ تمہاری یہ ڈیل کتنے ڈالر کی تھی؟"

"سر نو لاکھ پچاس ہزار سات سو نو ڈالر کی" وہ بولا

"کیا۔۔۔نو لاکھ ڈالر۔۔۔۔نو لاکھ ڈالر کی ایک ڈیل" مالک حیرت سے کھڑا ہو گیا تھا
"نو لاکھ نہیں۔۔۔۔سر۔۔۔نو لاکھ پچاس ہزار سات سو نو ڈالر"

"او خدا کے بندے! کیا بیچا" ملک چیخ ہی پڑا تھا

"سر! ایک آدمی آیا ۔پہلے میں نے اسے مچھلی پکڑنے والی چھوٹی، پھر درمیانی اور پھر سب سے بڑی رسی ROD بیچی۔۔۔پھر میں نے اس سے پوچھا کہ وہ مچھلی کہاں پکڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ کہنے لگا کہ سمندر کے خاموش پانیوں میں۔۔۔تو میں نے اسے کہا کہ تب تو اسے ایک کشتی کی ضرورت ہو گی۔۔۔۔میں اسے کشتی والے پورشن میں لے گیا۔۔۔اس نے ایک بڑی کشتی خریدی۔۔۔پھر میں نے اس سے کہا کہ اس کی گاڑی یہ کشتی ساحل تک نہیں لے جا سکے گی۔۔۔۔میں اسے آٹوموبائل والے پورشن میں لے گیا۔۔۔۔جہاں اس نے ایک 4*4 بلیزر گاڑی خریدی۔۔۔۔پھر میں اسے کہا کہ "آپ کسی ہوٹل کے خشک کمرے میں ٹھہرینگے یا رونق بھرے جگمگاتے جاگتے ساحل پر" اسے میرا آئیڈیا پسند آیا۔۔۔اور ساحل پر رات گزارنے کیلئے ایک 6*6 کا خیمہ ، خیمہ ڈیپارٹمنٹ سے خریدا۔۔۔کھانے پینے کی چیزوں، میوزک سسٹم ، کچھ دیگر ضروری سامان کے علاوہ دو کارٹن بیئر کے خریدے۔۔۔"

مالک گویا پاگل ہونے کو تھا۔۔۔"یعنی۔۔۔ایک ہی گاہک کو تم نے یہ سب کچھ بیچا۔۔۔ایک ہی گاہک جو صرف مچھلی پکڑنے والی چھوٹی Rod خریدنے آیا تھا"

"جی نہیں۔۔۔۔وہ بوریت اور یکسانیت کی وجہ سے سر میں ہونے والے درد کو دور کرنے کیلیے گولی خریدنے آیا تھا۔۔۔میں نے اسے بتایا کہ گولی کی بجائے وہ مچھلی پکڑنے جیسی دلچسپ ایکٹویٹی کیوں شروع نہیں کر دیتا۔۔۔۔۔بس پھر اس نے ایک ڈالر کی دو گولیوں کی ڈیل کی بجائے ساڑھے نو لاکھ

01/07/2020
01/07/2020

Published on: Sep 23, 2016 The word called cancer is a lie… You might not believe this but cancer is not a disease; it is a business. Cancer has become widespread; it has affected the old, young, baby and everyone. Sharing this wonderful post will expose many of the hidden hands of the world’s m...

01/07/2020

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arin Plasma Donors for Crona ارائیں پلازما ڈونرز کرونا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Arin Plasma Donors for Crona ارائیں پلازما ڈونرز کرونا:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Practice
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share