
15/07/2025
آج ہم نے الخدمت (سکینہ فرخ سلیم) میڈیکل کمپلیکس رحیم یار خان کے تمام ملازمین کے ساتھ نصف روزہ سیشن کا اہتمام کیا ہے جس میں ہم نے ششماہی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا اور اگلے سال کے اہداف کا تعین کیا۔
اس اہم میٹنگ میں ہم نے یونیک آئیڈینفائنگ نمبرز پر ٹریننگ کا اہتمام کیا جو کاشف جمال نے ڈیلیور کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے دیگر ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس کا انتظام جناب محمد عمر نے کیا جبکہ انتظامی امور اور درس قرآن کا انتظام اس ہسپتال کے وائس چیئرمین ڈاکٹر انوار الحق نے کیا۔
اس سیشن کے دوران امجد محمود نے کارکردگی کاجائزہ اور انعامی نظام کے بارے میں گفتگو کی۔
آخر میں جناب عابد باجوہ صاحب نے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جامع تقریر کی اور ان وعدوں کے بارے میں یاد دلایا جو اس ٹیم نے پورے کیے ہیں۔ عابد باجوہ صاحب نے کہا ہے کہ وہ سفید پوش لوگوں تک خدمات اور مراعات فراہم کرنے کے بارے میں فکر مند ہیں اور ٹیم اور ہسپتال کے لیے ترقیاتی منصوبہ دیا ہے۔ آخر میں ڈاکٹر انوار الحق صاحب کی رہنمائی میں تمام ٹیم نے دعائے خیر کی ۔