21/10/2025
آکسفورڈ کالج آف میڈیکل سائنسز میں نئے آنے والے طلباء کے لیے چار روزہ ریسکیو 1122 کی خصوصی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ تربیت اس لیے منعقد کی گئی کیونکہ ہمارے طلباء طب جیسے عظیم پیشے سے وابستہ ہیں اور ایک ماہر و ذمہ دار ڈاکٹر وہی ہوتا ہے جو ہنگامی صورتحال میں فوری اور درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
ریسکیو 1122 کے ماہر افسران نے طلباء کو مختلف موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی، جن میں ٹریفک حادثات، آگ لگنے کے واقعات، دل کا دورہ، سانس رک جانا اور دیگر ناگہانی صورتحال میں فوری امداد کے طریقے شامل تھے۔
طلباء نے اس تربیتی پروگرام میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ یہ ٹریننگ ان کے تعلیمی نصاب کے لیے بھی بے حد معاون ثابت ہوگی۔
یہ تربیت ریسکیو 1122 کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں تربیت دینے والے عصمت جاوید (کمیونٹی سیفٹی انسٹرکٹر )، افضال منہاس (کمیونٹی سیفٹی انسٹرکٹر ) اور محمد شہباز (کمیونٹی کوآرڈینیٹر) شامل تھے۔
پرنسپل ڈاکٹر محمد اسد، اساتذہ کرام اور طلباء نے ریسکیو 1122 کے تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہییں تاکہ ہمارے طلباء وطنِ عزیز پر آنے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔
🇵🇰 آکسفورڈ کالج زندہ باد
🇵🇰 پاکستان پائندہ باد
OxfordCollegeOfMedicalSciences