مدارس کے بچے سنت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پوری کرتے ہوئے
نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
بہترین علاج حجامہ کروانا ہے
15/06/2023
قیمتی ترین دن آ رہے ہیں۔ ذی الحج کے۔
سال بھر کے دس عظیم ترین دن آ رہے ہیں. ان کا ایک ایک منٹ بہت قیمتی ہے. اس کو ان شاء اللہ ضائع نہیں ہونے دینا. اپنا شیڈول لکھ لیں تاکہ روٹین سے سب کام کر سکیں.
*کرنے کے کام*
*1: روزے*
*2: صدقات*
3: *تہلیل*
4: *زیادہ سے زیادہ دعائیں، چلتے پھرتے اور خاص کر سجدوں میں دعا.*
اپنے دن کا آغاز تہجد سے کریں.
روزہ رکھیں.
فجر کے بعد تلاوت کریں.
تمام نمازیں اول وقت میں ادا کریں. اشراق کے نفل پڑھیں.
دن کا آغاز صدقے سے کریں. جتنی استطاعت ہو روزانہ صدقہ کریں.
گھریلو کاموں میں زبان مسلسل اللہ کے ذکر سے تر رہے. اللہ کی بڑائی زیادہ سے زیادہ بیان کریں.
کم از کم 100 دفعہ تسبیح بیان کریں.
*سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُلِلّٰهِ، وَلَا اِلٰهَ إِلَّا اَللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ.*
ممکن ہو تو ان دس دنوں میں روزانہ یا کبھی کبھار خود کھانا پکا کر کسی نہ کسی مسکین کو ایک سالن ضرور دیں۔ روٹی سالن زیادہ بنا لیں. کھانا کھلانا بہترین عمل ہے. جتنی وسعت ہے اتنے گھروں میں بھیج دیں.
اول وقت میں تمام نمازیں ادا کرنے کی کوشش کریں.
رات کو 2 نفل زائد ادا کرلیں.
دعاؤں کی کثرت کریں..
*ان دنوں میں کیا جانے والا کام پورے سال میں کیے جانے والے عمل سے بہترین ہے.*
آواز میں نرمی پیدا کرنے کی کوشش کریں. حسد سے بچنے کے لیے خود پر محنت کریں.
غیبت سے بچنے کی کوشش کرنی ہے.
اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Al shifa Hijama clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.