Dr ihsan

Dr ihsan health care professional with Morden methodology

21/05/2025

Dangue virus cases increasing...ihtyat lazmi

21/05/2025

میڈیکل سٹور سے علاج – ایک خطرناک رجحان

حال ہی میں ایک جاننے والے کے قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوا۔ عمر تقریباً پچپن سال تھی اور وہ بظاہر تندرست نظر آتے تھے۔ بدقسمتی سے انہیں ڈاکٹروں کے پاس جانے سے گریز تھا۔ وہ معمولی بیماری کی صورت میں ہمیشہ محلے کے میڈیکل سٹور سے دوا لے لیا کرتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ ڈاکٹر صرف پیسے بٹورتے ہیں اور بالآخر وہی دوا تجویز کرتے ہیں جو میڈیکل سٹور سے مفت مشورے کے ساتھ مل جاتی ہے۔

چند روز قبل انہیں سینے میں معدے کے قریب درد محسوس ہوا۔ حسبِ عادت وہ قریبی میڈیکل سٹور چلے گئے۔ وہاں موجود سیلز مین نے بتایا کہ یہ ہاضمے کا مسئلہ ہو سکتا ہے اور اومیپرازول تجویز کر دی۔ دوا کھا کر وہ گھر آ کر سو گئے، مگر درد برقرار رہا۔ چند گھنٹے بعد دوبارہ سٹور گئے تو میوکین شربت کی صلاح دی گئی۔ وقت گزرتا گیا مگر تکلیف بڑھتی رہی، یہاں تک کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جانچ سے معلوم ہوا کہ انہیں شدید نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہو چکا ہے۔ بدقسمتی سے تاخیر کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ایسے واقعات ہمارے اردگرد عام ہو چکے ہیں، جہاں بروقت اور درست تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دوا تجویز کرنا صرف ڈاکٹر کا کام ہے۔

میڈیکل سٹور سے علاج کروانا ایسے ہی ہے جیسے جہاز کا ٹکٹ بیچنے والا کیشئر خود طیارہ اڑا لے۔ کیا آپ اپنی جان اس کے حوالے کریں گے؟ اگر نہیں، تو اپنی صحت کے معاملے میں بھی ایسی غیر ذمہ داری کیوں؟

اکثر میڈیکل سٹورز پر نہ کوئی ماہر فارمیسیسٹ ہوتا ہے، نہ مستند تربیت یافتہ عملہ۔ بعض اوقات ایسی دوائیں تجویز کر دی جاتی ہیں جن سے وقتی فائدہ تو ہو سکتا ہے، مگر طویل المدتی نقصان بہت شدید ہو سکتا ہے۔

یقیناً، زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے، مگر ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ڈاکٹر چننے میں بھی ہوشیاری برتنا ضروری ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے مستند، رجسٹرڈ ڈاکٹر سے مشورہ لینا ہی بہتر ہے۔

اللہ ہم سب کو صحت، شعور اور حفاظت عطا فرمائے۔ آمین۔

06/04/2024

مسئلہ جینیرک یا برانڈ کا نہیں ہے ، مسئلہ غیر معیاری ادویات اور ڈریپ کی طرف سے 3rd کلاس دوائی کو لائسنس کی فراہمی ہے ۔
صحت کارڈ میں جو ہسپتالوں میں جینرک نام سے جو دوائی ملتی تھی وہ نہ صرف غیر معیاری بلکہ مضر صحت بھی تھی ۔
اگر کوئی ڈاکٹر صرف جینرک نام لکھ کے مریض کو میڈیکل سٹور ، ڈریپ اور ڈرگ انسپکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دے تو کیا وہ نمک منڈی میں بنائے جانے والی دوائی نہیں دینگے؟
کیا ڈرگ انسپکٹر اور ڈریپ کو او ٹی سی اور مارکیٹ میں 3rd کلاس دوائی نظر نہیں اتی؟
کیا ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کو عطائی ڈاکٹرز ، حکیم اور دم سے ڈایلاسس اور بند اپریشن کرنے والے جعل ساز نظر نہیں آتے؟

یہ جینرک والا تجویز ان ترقی یافتہ ممالک میں کار آمد ہے جہاں 2 نمبر دوائی بنانے پر سزائے دی جاتی ہے ،جہاں ملاوٹ کرنے پر لوگوں کو جھیل میں ڈالے جاتے ہیں اور جہاں عطائیت کا تصور بھی نہ ہو ۔
اہک ایسے ملک میں جہاں دوائی جنرل سٹورز میں دستیاب ہو ، جہاں ہر برانڈ کی دوائی نمک منڈی کے تہہ خانوں میں تیار کی جارہی ہو جہاں ڈریپ اور فارماسسٹ سستی اور غیر معیاری دوائی بنانے میں ملوث ہو ، جہاں فارماسسٹ 20 ہزار ماہانہ پر اپنا لائیسنس ہر میڈیکل سٹور میں اویزاں کرکے مریضوں کو میڈیکل سٹور کے مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہوں وہاں جینیرک نام کی دوائی لکھوا کے مریضوں کو ایک مافیہ کے ہاوتھوں لوٹنا اور مارنے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر جو نہ صرف مریض کے مرض سے باخبر ہوتا ہے بلکہ دوائی کا مکمل علم اور فہم رکھتے ہوئے وہ دوائی لکھ دیتے ہیں جو مریض کیلئے مفید ہو ، اور جو ڈاکٹر (جو بہت کم ہیں) غلط پریکٹس کرتے ہیم وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن اس مسئلے پر کام کر رہی ہے اور کسی بھی مافیہ کو اپنے مضموم اراادے میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

آپ دواٸیاں لکھنے کا اختیار دکانداروں کو دینے کی بجاۓ۔اپنے لوکل ڈرگ مافیا کو کنٹرول کریں۔ پراٸس ٬ کوالٹی کنٹرول اور ادویات کر فراہمی یقینی بناٸیں۔جوکرنے کے کام ہیں وہ کیے جاٸیں۔پڑھے لکھے ڈاکٹر طبقے کی تضحیک نہ کی جاۓ۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

04/03/2024

Protocol is corruption

21/01/2024
24/11/2023

Aj kal cough fever body ach headache se bahoot se log shakayat karti hai ...covid19 ke tarah symptoms hai ehtyat wahid elaaj hai ...

24/11/2023

Due to covid19 like symptoms most people are suffering and death ration increased avoid rushed places and be careful

24/10/2023

Dunya main hum Ek azeem qaum thy...hoye jab bedar khwab se Bezameen qaum thy...

08/01/2023

پی ڈی ایم نے گندم سے م کو نکال کر گند کھلانے کا پروگرام بنایا ھے ،

31/12/2022

Yesterday is history tomorrow is a mystery today is your present so celebrate your gift(present)not history and mystery..

31/12/2022

I've just reached 100 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉

10/11/2022

سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا۔لیکن 75 سال مںی عمل نںہی ہوا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr ihsan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr ihsan:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Practice
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share