
copied
ڈاکٹر صاحب آپ بار بار بتا رہے ہیں کہ نومولود بچےکو گائےکا دودھ نہ دیں ۔
میں نے کئی ماؤں کو گائے یا بھینس کا دودھ بچوں کو دیتے دیکھاہے جنکے بچے ذیادہ تندرست نظر آتے ھیں ۔ وضاحت فرمایں۔۔۔
#جواب ۔
سب سے پہلی بات یہ کہ گا ئےکا دودھ قدرت نے گا ئے کے بچھڑ ے کے لئے بنا یا ہے ۔ بچھڑے کی غذا کی ضرو ریات انسان کے بچے سےبا لکل مختلف ہیں ۔ گائے کے بچھڑے کا معدہ اور نظام ہضم انسان کے نازک بے بی سے بالکل مختلف ہے ۔
جس طر ح ایک بالغ انسان گا ئے کی غذا ہضم نہں کر سکتا اسی طر ح بے بی کا معدہ بھی بچھڑ ے کا خوراک ہضم نہیں کر سکتا ۔اس لئے ما ں کا دودھ ایک نو مو لود بچےکے لئے بہتر ین غذا ہے ۔
اگر ما ں کا دودھ کسی وجہ سے میسرنہیں ہے تو دوسرے نمبر پر فا رمو لا یا ڈبے کا دودھ /formula milk ہے ۔
اگر چہ ڈبے کا دودھ گا ئے کے دودھ سے ہی بنا یا جاتا ہے مگر اس کو ایک بہت پیچیدہ طر یقہ سےگزار کر ما ں کےدودھ کے سا خت کے قریب ترکیا جا تا ہے ۔
کر یں ؛
»» گا ئے کے دودھ میں ائرن/iron بہت کم مقدار میں ہے اور جس شکل میں ہےا میں بہت کم مقدار میں جذب ہو تا ہے۔
»» گا ئے کے دودھ میں پروٹین/proteins اورمنرل/minerals کی مقدر بہت زیا دہ ہے جوکہ نو مو لود بے بی کے گردوں/kidneys کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔
»» گائےکےدودوھ میں جو لیپڈ کی مختلف شکل مو جود ہے ۔وہ انسا نی بے کے لئے مو زوں نہیں ۔
»» اور ایک انتہا ئی اہم چیز گائے کادودھ بہت ابتدائی عمر میں دینے سے کا و ملک الرجی/cow_milk_allergy کا رسک بہت بڑھ جا تا ہے جس سے بے بی کے انت سے خون بہتا ہےجو بظاہرپاخانے میں نظر نہیں آ تا مگر اگر مائیکروسکوپ/ microscope کے اندر دیکھے تو یہ اوکلٹ بلڈ/occult blood کی صورت میں نظرآتا ہے ۔
اس سے نہ صرف انت کو نقصان ہو تا ہےبلکہ خون میں مو جو د رہا سہا ائرن بھی پاخانے کے راستے ضائع ہو جا تا ہے ۔
»»ا گر گا ئے کا دودھ پینے والا بچہ بظاہرصحت مند نظر آئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی ذہنی اور جسما نی صحت بہتر ہے ۔
ہمیں نہیں معلوم ا س میں ائرن کی کمی کتنی ہے جو کہ ذہنی صحت/mental_health اور ائی کیو/IQ کے لئے ضروری ہے ۔
اور اسکا بھی اندازہ لگا نا اسان نہیں کہ بچے کے گر دوں پر کتنا بو جھ ہے -
»» ایک اور چیز کی وضاحت ضروری ہے کہ بچھڑے کیلئے جسامت کاجلدبڑھنا زیا دہ ضروری ہے ۔
اس لئے قدرت نے گائے کے دودھ میں پر و ٹیں ا ور منرل کی مقدار انسانی حد سے زیا دہ رکھا ہے ۔
انسان کے لئے پہلی تر جیح دما غ اور ذہنی صحت ہے اس لئے ماں کے دودھ میں سینکڑوں ایسے اجزا ہیں جو دماغ کے نشو نما میں مددکرتے ہیں۔۔
ایک سال کی عمر میں بچے کا ہا ضمہ اورگردے/kidneys اتنے میچو ر ہو تے ہیں کہ بے بی ارام سے گا ئے کا دودھ ہضم کرسکتا ہے ۔
ہمارا کام بچو ں کی صحت کے با رے میں جدید سا ئنسی معلومات فرا ہم کرناہے-
بچو ں کو جو بھی وا لدین پلا ئیں ان کی مر ضی ہے ۔
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔آ مین !۔