اس پبج پر ہیلتھ کے حوالے سے اور خاص کر ہومیو پیتھک طریقہ
18/02/2022
ریپرٹری سے ذہنی علامات کے ملتے جلتے روبرک
Disgust.جب مریض تمام علاج کرواکر تھک جاہے اور مذید کوہی علاج نہ کرنا چاہے۔ مریض کچھ کہے گا نہی کچھ بتاہے گا نہی بس علاج سے تھک چکا ہوگا۔
Ennui.بیزارگی۔اداسی ایسی اداسی جو بہت ذیادہ کام کے بعد پیدا ہوہی ہو۔یا ایسی ببزارگی جو مسلسل کام کے بعد پیدا ہوہی ہو۔مثلا ایک شخص مسلسل کوہی کام کرتا ہے جس کے بعد بیزار ہوجاتا ہے۔۔یا کوہی بندہ کلینک میں آکر کہے کہومیں آپ سے مسلسل چھ مہنے علاج کر رہا ہوں اب میں تھک چکا ہوں اب میں آپ کا علاج چوڑنا چاہتا ہوں۔
indifference.آپنی بیماری سے لاپرواہی ہوتی ہے بلکل بھی آپنی بیماری کے بارے میں نہی سوچتا مثلا ایک بندے کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے لیکن پھر بھی سیگریٹ پیتا ہے یا کسی کو داڑھ کا کینسر ہے لیکن پھر بھی نسوار پان گوٹکا نہی چھوڑتا
۔Apathy.عدم دلچسپی۔۔کسی بھی معاملے میں بھی دلچسپی نہ لے مثلا گھر کا سربرا گھریلو معاملات میں دلچپی بلکل نہی لیتا۔حالنکہ بہت آہم معاملہ ہوگا۔
Estranged.بے رخی بے۔پروا پرایا پن۔ مثلا مریض کا آپنے فیملی قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے پیار کم ہوجانا اور وہ اس سے دور ہونے لگتا ہے۔نوٹ۔مریض غیروں کیساتھ پیار محبت کیساتھ رہتا ہے۔
Affection Lack of.عدم دلچسپی دمطلب لوگوں میں یا چیزوں میں دل چسپی کا کم ہو جانا
30/10/2021
اسلام علیکم معزز پیج ممبرز۔
میرے موباہل میں نوٹ پیڈ تھا جس میں تقریبا 250 میڈیسن پر میں نے لیکچر دیا تھا وہ غلطی سے موباہل سے ریمو ہو چکا ہے ۔اب دو تین نوٹ پیڈ پلے سٹور سے ڈاونلوڈ کیے لیکن ڈیٹا واپس نہی آیا ۔کوہی نوٹ پیڈ آگر ایسا ہو یا کوہی طریقہ کہ میرا ڈیٹا واپس آجاہے تو براہی مہربانی مدد کیجیے۔شکریہ۔نوٹ پیڈ میں نے پچھلے دنوں آپڈیٹ کیا تھا۔
28/10/2021
پارٹ 57 ( N سیریز ) Nuv-v.Nux-m
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و براکاتہ
نکس وامیکا ( کچلا ) Nux vomica
بہت بڑی پولی کرسٹ دوا ہے نکس وامیکا کے علامات تو بہت ذیادہیں کوشیش کرونگا کہ مختصر مگر جامع آنداز میں اس کو بیان کرسکو۔
1.نکس وامیکا ہر قسم کشتہ جات اور ایلو پیتھک کے وہ میڈیسن جو غلط طریقے سے اور کثیر مقدار میں مریض کو کھلاہی گہی ہو ان کی سب سے پہلی دوا جو ان ادویات اور کشتہ جات کا آثر ذاہل کردے وہ نکس وامیکا ہے۔ ایسی صورت میں آکثر سینیر ڈاکٹرز مریض کو پہلی خوراک نکس 200 کی سنگل ڈوز ہی دیتے ہیں
2.ایسے لوگ جو ذیادہ گرم مصالہ جات چاہے کافی شراب اور بازاری کھانے کھاکر معدے کو خراب کرچکے ہو تو ایسے مریضوں کی شفاہ کیلیے ضروری ہے کہ ان لوگوں کو نکس وامیکا دی جاہے۔3.نکس وامیکا میں معدے میں بوجھ درد جلن ۔کڑوا پانی منہ میں آنا یہ علامات آکثر کھانے کے ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بعد شروع ہوتے ہیں۔یہ لازم نہی کہ یا سارے علامات ایک ساتھ موجود ہو آگر ان میں سے کوہی ایک علامت ہو ساتھ میں نکس کی ذہنی علامات یا باقی کچھ جسمانی علامات مل جاہے تو بھی نکس بہتر ریزلٹ دے گا۔نکس وامیکا کے مریض آکثر اوقات قبض کا شکار رہتے ہیں ان لوگوں میں بواسیر کی ہسٹر ی بھی پاہی جاتی ہے اور ایک آہم علامت پیچس ہے لیکن نکس وامیکا میں چاہے قبض ہو ۔پیچس ہو یا اسہال ان میں ایک آہم علامت یہ ہوگا کہ پاخانہ کرنے کے بعد کچھ دیر آرام رہے گا۔یہ خاص علامت ہے۔اب دیکھے مرک سال میں پیچس ہوگا تو پیٹ میں مسلسل مروڑ ہوگا لیکن نکس میں پاخانہ کے بعد کچھ دیر آرام رہتا ہے ۔با قی علامات کو چھوڑ کر آگر پیچس میں اسی ایک علامت پر دوا دی جاہے تو کارگر ثابت ہوتی ہے۔نکس وامیکا کے مریض کی ایک خاص علامت اور بھی ہے کہ بار بار پاخانہ کی حاجت۔اسکے ساتھ ایک اور آہم علامت نکس کے آکثر علامات میں اضافہ صبح کے وقت ہوتا ہیں۔ بخار میں ایک آہم علامت بخار کے دوران شدید سردی مریض بلکل کپڑا نہی اتارتا۔نکس کا کمر درد رات کو بستر میں ہوتا ہے کروٹ بدلنے کیلیے مریض بیٹھ جاتا ہے پھر ساہڈ چینج کرلیتا ہے۔
ذہنی علامات
چڑ چڑاپن اور غصہ تو بات کرتے ہیں ان دونوں پر چونکہ اس مزاج کے لوگ ذیادہ تر وہ آفراد ہوتے ہیں جو سارہ دن دفتروں میں کام کرتے ہیں تاجر لوگ بزنس مین لوگ کلرک یا ایسے آفراد جو سارہ دن کام میں مصروف رہتے جو کھاتے پیتے آچھے ہو چاہے کافی شراب جن سے ان کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔اور ان لوگوں کو ورزش کیلیے وقت نہ ملتا ہو۔چونکہ یہ لوگ سارہ دن ذہنی وجسمانی کام کر کے تھک جاتے ہیں جب شام کو گھر آجاہے تو بھی پورے دن کے کاروبار دفتر تجارت وغیرہ کی باتیں ان لوگوں کی ذہنوں پر سوار ہوتی ہے اور انہی کے باریں میں سوچتے ہیں جن کی وجہ سے ان کی نیند بھی خراب ہوجاتی ہیں اور ذیادہ تر یہ لوگ دن بھر کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو ذہن پر سوار رکھتے ہیں جن کی وجہ سے ان میں چڑ چڑا پے پیدا ہوجاتا ہے۔پھر ان لوگوں کو معمولی باتوں پر بھی غصہ آجاتا ہیں۔غصہ بھی ایسا شدید ہوتا ہے کہ آگر راستے پر جاتے وقت سامنے کوہی چیز آجاے تو لاتھ سے ٹھوکر مار دیتے ہیں مثلا میز کرسی کوہی سامان وغیرہ ایک دوسری علامت مثلا غصے کی حالت میں جب کپڑے تبدیل کرتے ہو اور اس دوران آگر گاچ میں بٹن پھنس جاہے تو ذیادہ غصے کی وجہ سے کپڑے ہی پھاڑ ڈالتا ہے۔
آخر میں ایک بات یاد آہی ڈاکینٹ کہتے ہے کہ آگر دمہ کا عارضہ کسی کو معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہو تو نکس وامیکا کے استعمال سے ایک سال تک دمہ کے حملے سے محفوظ رہتا ہے۔
نکس وامیکا کا ذیادا استعمال 30 اور 200 میں ہوتا ہیں نکس رات کو لینا ذیادہ مفید ہیں جبکہ سلفر صبح کے وقت
دشمنی=Ac-acet.ign.zinc
نکس ماسکاٹا( جاہفل ) Nux Moschata
مریض ہر وقت عنودگی میں ہوتا ہے۔اونگتا رہتا ہے سونے پر محبور ہوجاتاہے۔ایسی حالت کیوجہ سے ہر وقت مریض غیر حاضر دماغ رہتا ہے۔آچھی طرح سوچ نہی سکتا۔عام سادہ سے سوال کا جواب دینے سے پہلے دماغ پر زور ڈال کر خیالات کواکٹھا کرتا ہے۔بولتے وقت ۔لیکھتے وقت۔پڑھتے وقت خیالات غاہب ہو جاتے ہیں۔یاداشت بہت کمزور ہوتے ہیں۔کھانے کے فورا بعد اپھارہ ہوجاتا ہے۔منہ اور گلہ خشک ہوتاہے۔زبان خشکی کی وجہ سے تالو سےجا لگتی ہے اور تھوک لیسدار ہوتی ہے مگر باوجود اس خشکی کے مریض کو پیاس نہی لگتی۔سردمرطوب موسم میں علامات خراب خشک موسم میں آرام ۔اس دوا کے ذیادہ تر علامات عورتوں میں ہیسٹریا کے حالت میں پاہے جاتے ہیں۔
طاقت=200.
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات
Like my page =homoeopathy health tips
27/10/2021
پارٹ 56 ( M سیریز ) Mag-c.Mez
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و براکاتہ۔
میکنیشیا کاربو نیکا Magnesia Carbonica
میگ کارب کے نام سے جانی جاتی ہے مختصرا Mag-cلیکھا جاتا ہے۔میگ میور کی طرح آکثر علامات ایک جیسے ہیں۔ بس میگ میور میں قبض ہوتی ہے اور پاخانہ بیھڑ کی مینگنیوں جیسا ہوتا ہے۔اور اس دوا میں اسہال نمایاں ہوتا ہے۔پاخانہ گھاس کی طرح سبز رنگ کا کھٹا اور جھاگدار ہوتا ہے۔پاخانے سے پہلے قولنجی درد ہوتا ہے پاخانے کے بعد آرام آجاتا ہے۔حیض کا خون سیاہ رنگ کا رات کو اور لیٹنے کی حالت میں خارج ہوتا ہے ۔بغیر درد کے ہوتا ہے۔جلد جلد اور ذیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔دانت کا درد رات کو ہوتا ہے آرام کرنے کے دوران ناقابل برداشت ہوجاتا ہے مریض اٹھ کر چلنے پھرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔درد ٹھنڈے پانی سے بڑھتا ہے۔آکثر حمل کے دوران دانت درد ہوتا ہے۔ہر قسم درد آرام کی حالت میں بڑھ جاتے ہیں مریض چلنے پھرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
ذیادتی=رات کو۔آرام کرنے سے ۔کھڑے ہونے سے۔حیض سے پہلے اور دوران۔دودھ سے۔درجہ حرارت کے تبدیلی سے۔دوران حمل۔
کمی=پاخانہ کرنے کے بعد.گرم ہوا میں۔کھلی ہوا میں چلنے سے۔
طاقت=200.30.3
میزیریم Mezereum
اس کو مختصرا Mez لیکھا جاتا ہے۔یہ دوا ذیادہ تر جلدی علامات میں کام آتی ہے۔کھجلی بستر میں گرم ہونے سے۔رات کو۔گرم کمرہ میں بڑھ جاتی ہے کھجلانے سے کجھلی جگہ بدلتی ہے۔کھجلانے کے بعد کھجلی والی جگہ سرد ہوجاتی ہے۔ایگزیمہ میں موٹے موٹے چھلکے بنتے ہیں جنکے نیچے بدبودار پیپ ہوتی ہے۔ایگزیمہ ذیادا تر سر پر ہوتاہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سر پر چمڑے کی ٹوپی چڑھی ہویا چکنی مٹی کا لیپ دیا گیا ہو جسکے نیچے پیپ نظر آتی ہے۔لمبی ہڈیوں میں رات کو شدید دردیں ہوتی ہے۔گرمی سے دردوں میں اضافہ ہوتا ہے۔آعصابی دردیں ہوتی ہے۔چہرے کے آعصابی درد میں آنگھیٹی پر سینکنے سے آرام۔ٹکور سے آرام نہی ہوتا ۔دانت جڑ میں گلتے ہیں مرکیورس میں دانت چوٹی پر گلتے ہیں مرکیورس میں بھی خارش اوردردیں رات کو بڑھتے ہیں۔
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات
Like my page=homoeopathy health tips
26/10/2021
پارٹ55 ( M سیریز ) Mag-ph.Mag-Mur
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و براکاتہ۔
میگنیشیا فاسفوریکا Magnesia phosphorica
اس دوا کو عام طور پر میگ فاس کہا جاتا ہے مختصرا Mag-ph لیکھا جاتاہے.اس دوا میں تشنجی دردیں جسم کے مختلف حصوں میں پاہے جاتے ہیں خاص کر انتڑیوں۔پنڈلیوں۔پیڑومیں۔درد قولنج۔پردرد حیض۔چہرے کا آعصابی درد پپوٹوں کی تشنجی پھڑکن۔۔چہرے کی عضلات کی پھڑکن ہچکی۔رعشہ۔کالی کھانسی۔تشنجی کھانسی۔خواب میں پیشاب کا خطا ہوجانا وغیرہ وغیرہ جیسے علامات اس دوا میں پاہے جاتے ہیں۔اس دوا کو پہچاننے کیلیے دو تین باتوں کو یاد رکھنا ضروری تے۔نمبر ایک اس دوا کے دردیں کبھی جلن دار نہی ہوتی۔نمبر 2 اس دوا کے دردوں میں دباؤں اور گرمی سے آفاقہ ہوتا ہے۔نمبر 3 سردی سے اور نہانے سے مریض کے علامات میں اضافہ ہوتا ہے۔
طاقت=200.30.12x.6x اور اونچی طاقتیں
میگنیشیا میورآ ٹیکا۔Magnesia Muriatica
اس دوا کو عام طور پر میگنیشیا میور کہا جاتا ہے مختصرا Mag-Mur لیکھا جاتا ہے۔اس دوا کے ذیادہ تر علامات جگر اور مقعد میں پاہے جاتے ہیں ۔جگر کی مزمن بیماری میں دکھن اور دردفم معدہ تک غذا کھانے کے بعد بڑ ھ جاتا ہے۔داہیں طرف لیٹنے سے جگر کی تکلیف بڑھ جاتی ہے مرکیورس کی طرح۔مریض کا پاخانہ گانٹھ دار بیھڑ کی مینگنیوں کی طرح ہوتا ہے مقعد سے نکل کر ٹکڑے ٹکڑے گرتا ہے۔نیٹرم میور اور امونیم میور کی طرح۔بعض اوقات پاخانہ پیٹ کے عضلات پر بہت ذور لگانے کے بعد ہی خارج ہوتا ہے۔اسی طرح پیشاب بھی مثانہ پر ذور لگانے کے بعد خارج ہوتا ہے۔بچے دودھ ہضم نہی کرسکتے دودھ سے پیٹ درد اورغیر ہضم شدہ غذا کے پاخانے شروع ہوجاتے ہیں۔ہسٹریکل مزاج عورتوں میں حیض کا خون سیاہ لوتھڑوں کی طرح پردرد ہوتا ہے.اور خون صرف رات کو جاری ہوتا دن کو چھلنے پھرنے سے نہی آتا ۔آعصابی سر درد کو کس کر باندھنے اور کپڑے سے لپٹنے سے آرام ہوتا ہے۔نمکین آشیاہ سے علامات میں اضافہ اسی طرح سمندر میں نہانے سے اضافہ ہوتاہے.کھلی ہوا میں چلتے پھرتے رہنے سے علامات میں کمی ہوتی ہے۔رات کو آنکھیں بند کر کے لیٹنے سے تشویش اور بے آرامی بڑھ جاتی ہیں
گہرا آثر کرنے والی دافع سورا دوا ہے۔
طاقت = 200.30.30
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات
Like my page=homoeopathy health tips
24/10/2021
پارٹ 54 ( M سیریز ) Merc.Merc-c
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و براکاتہ۔
مرکیورس سالوبیلس Mercurius Solubilis
عام طور مرک سال کے نام سے جانی جاتی ہے۔مختصرا Merc لیکھا جاتا ہے۔اس دوا کے علامات بہت ذیادہ ہیں میں مختصر آہم علامات کا ذکر کرونگا۔
رات کے وقت شدید پھاڑنے والی دردیں۔اور پسینے ہوتے ہیں۔پسینہ آنے سے مریض کو افاقہ نہی ہوتا۔
منہ سے بکثرا رال بہتی ہے۔زبان تر ہوتی ہے مگر شدید پیاس ہوتی ہے۔بچوں کی غدود اور خنازیری تکالیف مرک میں پاہے جاتے ہیں۔پاخانہ کرنے کے بعد بھی پیٹ میں شدید مروڑ اور حاجت بنی رہتی ہےحاجت ختم ہی نہی ہوتی ( نکس میں پاخانہ کے بعد کچھ وقت کیلی آفاقہ ہوتا ہے ) مرک سال کی ایسی حالت خاص کر پیچس جس میں میوکس کا اخراج ہوتا ہو مفید ہے۔
اس دوا میں خشک خارش ہوتی ہے کھجانے کے بعد خون نکلتا ہے۔جس میں ذیادتی رات کو ہوتی ہیں۔
مرک سال میں گول گہرے زخم پاہے جاتے ہیں خاص کر آعضاہے تناسل پر۔
بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کی بہتر ین دوا ہے ۔اس طرح یرقان کی حالت میں آگر مریض کی علامات مرک سال کے ساتھ میچ ہوتی ہو تو بہترین دوا ہے
اضافہ=رات کو۔بستر کی گرمی سے۔ٹھنڈے موسم سے۔پسینہ آنے کےدوران۔پاخانہ کرنے کے دوران۔روشنی سے ۔متاثرہ کروٹ لیٹنے سے۔
کمی=صبح کے وقت۔لیٹ جانے سے۔کھجانے سے۔
دشمنی=سلیشیا
طاقت=200.30 اور اونچی طاقتیں
مرکیورسکوروسیوس Mercurius Corrosivus
مرک کار کے نام سے جانی جاتی ہے۔مختصرا Merc-c لیکھاجاتا ہے۔ذیادہ تر علامات مرک سال کی طرح ہے مگر اس میں علامات ذیادہ شدید ہوتے ہیں۔پیچس کی حالت میں میوکس کے بجاہے خون کا اخراج ہوتا ہے۔مقعد میں جلن اور پردرد نہ ختم ہونے والی حاجت ہوتی ہے۔پیٹ میں مسلسل اینٹھن ہوتی ہے۔پیشاب میں البیو من کا اخراج ہوتا ہے۔پیشاب میں خالص خون کا اخراج ہوتا ہے۔مثانہ اور مقعد میں ایک ہی وقت میں شدید مروڑ اور درد پیدا ہوتا ہے۔پیشاب درد کیساتھ قطرہ قطرہ خارج ہوتا ہے۔اس دوا میں گنگرین۔گلنے سڑنے والے زخم اور آتشکی زخم پاہے جاتے ہیں جو چاروں طرف پھیلتے ہیں۔
اضافہ=رات کو۔کھلی ہوا میں۔حرکت سے۔چکناہی والی غذا کھانے سے۔ترش وٹھنڈی آشیاء سے۔موسم خزان میں۔گرم دنوں اور ٹھنڈی راتوں میں۔پیشاب و پاخانہ کرنے کی بعد
کمی=آرام سے۔گرم ٹکور سے۔گرم آشیاء لگانے سے۔
طاقت=200.30 اور اونچی طاقتیں۔
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات۔
Like Page=homoeopathy health tips.
23/10/2021
پارٹ 53 ( L سیریز ) Lyc.Lac-c
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و براکاتہ۔
لاہیکو پوڈیم کلیویٹم Lycopodium clavatum
اس دوا کو عام طور پر لاہکو پوڈیم کہا جاتا ہے مختصرا Lyc لیکھا جاتا ہے۔
ذہنی علامات=پست حوصلہ۔غمگین ۔مایوس۔نرم دل حساس طبیت معمولی باتوں پر رونے والا۔خود اعتمادی کی کمی۔کسی پر بھی بھروسہ نہی کرسکنا بلکہ خود آپنے آپ پر بھی بھروسہ نہی کرتا
احباب میں مل بیٹھنے سے پرہیز مگر آکیلے رہنے سے بھی ڈر۔نیا پیشہ اختیار کرنے سے پرہیز کوہی نیا کام نہی کرنا چاہتا۔نہی آشیاء نہی دیھکنا چاہتا آپنا کام سر آنجام دینے کی نا اہلیت اور ڈر کہ میں یہ کام صیح طرح نہ کرسکونگا۔حالنکہ اس کام میں لاہکو پوڈیم بہت ماہر ہوگا اور جب اس کو کرنے کیلے کہاجاہے تو بہت آچھے طریقے سے اس کام کو سر آنجام دیگا۔ڈاکٹرکینٹ کے مطابق یہ علامت سلیشیاء میں بھی پاہی جاتی ہے۔کم گو خود بھی ذیادہ باتیں نہی کرتا اور دوسروں کی بھی ذیادہ باتیں پسند نہی کرتا۔خاموش رہنا چاہتا ہے۔لاہکو پوڈیم دماغی طور پر تیز اور ذہین مگر جسمانی طور پر کمذور ہوتا ہے۔ڈاکٹر لپی لاہکو کے باریں میں مزید کہتے ہے کہ لالچی حریص کنجوس اور حاسد ہوتاہے ڈاکٹر ڈیوی نے یہاں تک لیکھا کہ لاہکو مغرور۔منہ زور۔ظالم اور ذبر دستی کرنے والا ہوتا ہے۔ڈاکٹرایلن لیکھتا ہے بہت حساس طبیت والا شکریہ آدا کرنے پر بھی روتا ہے بچہ سارہ دن روتا ہے اور ساری رات سوتا ہے۔
نظام ہضم کے علامات=پیاز گوبھی لوبیا مٹرکھانے سے معدے اور پیٹ میں گیس بننا اسکے علاوہ گیس پیداکرنے والے ہر قسم غذا سے پیٹ میں گیس کی ذیادتی ہوتی ہے لیکن پیاز گوبھی لوبیا اور مٹر کھانے سے گیس بہت ذیادہ بنتی ہے۔معمولی سا کھانا کھانے سے سیری ہو جاتی ہے پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے پیٹ ڈھول کی طرح پھول جاتا ہے جسم میں عصبیت بڑھ جاتی ہے جسکی وجہ سے لاہیکو پوڈیم شور برداشت نہی کرسکتا آکثر آپ نے سنا ہوگا مریض کہتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب میرا گیس سر کو چڑھ جاتا ہے پھر شور برداشت نہی ہوتا غصہ ذیادہ آتا ہے اور ایسا در آصل گیس کی ذیادتی کیوجہ سے عصبیت کا بڑھ جانا ہے نہ کہ گیس دماغ میں چڑھ جاہے پیٹ یامعدے کا گیس سر یادماغ میں نہی چڑھتا۔لاہکو پوڈیم میں گیس کی ذیادتی پیٹ کے نچلے حصے میں ہوتی ہے ریاح اور ڈھکار کے اخراج سے مریض کو آرام آتا ہے۔گیس کی ذیادتی کی وجہ سے پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے۔شکم میں مسلسل گڑگڑاہٹ بھی لاہکو میں پاہی جاتی ہے۔لاہکو پوڈیم میں ذیادہ تر قبض کی شکایت ہوتی ہے پاخانہ سخت اور خشک ہوتا ہے بعض اوقات پاخانے کا پہلا حصہ خشک اور پھر نرم ہو جاتا ہے۔اسکے علاوہ اس میں بواسیر کی علامات بھی پاہے جاتے ہیں۔معدے میں بوجھ اور بھاری پن آگر وقت مقررہ پر روٹی نہ ملے تو سر درد ہونے لگتا ہے۔اسکے علاوہ جگر اور پتہ کے مختلف علامات لاہیکو میں ملتے ہیں۔لاہکو پوڈیم بھی چیلی ڈونیم کی طرح گرم مشروبات اور غذاہیں کھاناپسند کرتا ہے۔اور اس سے ان کے علامات میں کمی بھی ہوتی ہے۔
نطام اخراج=گردوں میں درد۔سوزش۔گردوں کا آپنا کام صیح طور پر نہ کرنا پیشاب میں سرخ رنگ کی ریت گردوں کی پھتری خصوصا داہیں گردے کی پیشاب کرنے کے بعد تکلالیف میں کمی پیشاب بہت آہیستہ آہیستہ آتا ہے اور لاہیکو پیشاب خارج کرنے کیلیے بہت زور لگا تا ہے رات کو کہی بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے خصوصا بوڑھے آفراد میں یہ علامات گردہ و مثانہ دونوں میں پاہے جاتے ہیں گردوں میں درد و پھتری کی لاجواب دوا ہے۔
جنرل مگر خاص =علامات ذیادا تر جسم کے داہیں جانب پیدا ہوتے ہیں داہیں سے باہیں کے طرف جاتے ہیں۔گلے میں درد کھانے کے بعد اور ٹھنڈے مشروبات سے۔ناک کے نتھنے پنکھے کی طرح حرکت کرتے ہیں۔ڈاکٹر نیش کے مطابق ایک پاؤں گرم جبکہ دوسرا پاؤں ٹھنڈا ہوتا ہے۔منہ کا ذاہقہ کٹھا۔جگر اور پیھپھڑوں کا فعل بگڑ جاتا ہے ۔داہیں پھپھڑے کے نچلے حصے کا نمونیہ جسکا غلط طریقے سے علاج کیا گیا ہو۔کمذور لڑکو ں میں مزمن خشک کھانسی (ڈاکٹر کینٹ)۔نا مردی سرعت انزال خاص کر بوڑے آفراد کی نامردی
ایک بہت ہی آہم علامت جو باقی سب علامات پر بھاری ہے ۔ سپہر 4 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان علامات میں ذیادتی ہے۔باقی اوقات میں بھی علامات ہوتی ہے لیکن اس وقت بہت ذیادتی ہوتی ہیں۔
لیک کیناہنم Lac caninum
اس دوا کے بارے میں اتنا کہونگا جسم کے داہیں باہیں بدلتے ہوہے علامات۔مثلا کبھی ایک طرف درد کبھی دوسری طرف کبھی داہیں لوزتین میں سوزش کبھی باہیں۔کبھی ایک نتھا بند کبھی دوسرا۔اس طرح تمام جسم کے مختلف علامات میں داہیں باہیں علامات بدلتے ہیں یہ علامات کبھی گھنٹوں میں بدلتے ہیں کبھی دنوں اور مہنوں میں۔جس عورت کا بچہ مر جاہے اور دودھ خشک کرنا مقصود ہو اسکے لیے مفید ہے۔پستانوں میں درد دکھن سوزش وغیرہ مریضہ پستانوں کو ہاتھوں سے تھام کر چلتی ہے۔
طاقت=30 سے Cm تک
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات
Like My page=homoeopathy health tips
20/10/2021
پارٹ 52 ( L سیریز ) Lach.Lemn
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و براکاتہ
لیکسس Lachesis ( Surucucu Snake )
یہ دوا جنوبی آمریکہ کے سیاہ پھندار سانپ کی زہر سے بناہی گہی ہے۔ڈاکٹر ہیرنگ نے 28 جولاہی 1828 کو اس سانپ کی زہر سے 1 طاقت تیار کی تھی۔پھر 9 سال تجریبات کے بعد 1837 میں اس کو میٹریا میڈیکا ہیرنگ گاہیڈنگ سمٹم میں شامل کیا۔لیکسس کی مخصوص علامات درج ذیل ہیں۔
1.علامات جسم کے باہیں طرف پیدا ہوتے ہیں۔اور باہیں سے داہیں طرف کو جاتے ہیں۔یا باہیں طرف ہی رہتے ہیں۔
2.نیند سے جاگنے پر تکالیف کا بڑھ جانا۔
3.ماوفہ حصہ جسم شدید ذکی الحس چھوہا جانا تک برداشت نہ ہو۔
4.رطوبات دب جانے کے بد آثرات ۔رطوبات کے اخراج سے علامات میں کمی ہوتی ہیں۔
5.چھوٹے زخموں سے ذیادہ مقدار میں خون بہتا ہے خون کا رنگ سیاہ اور نہ جمنے والا ہوتا ہے۔
6.گرمی اور دھوپ سے علامات میں اضافہ ہوتا ہے۔
7.حیض مقررہ وقت پر آتا ہے مگر بہت کم اور کم وقت کیلیے ہوتا ہے۔حیض کا خون آکثر کالے رنگ کا ہوتا ہے۔
8.سرطانی چھالے۔مہلک پھوڑے جو گہرے نیلی رنگ کے نظر آتے یا جانی رنگ کے
9چہرے کا سرخ بادہ باہیں طرف ہوتا ہے پہلے سرخ رنگ کا ہوتا ہے اسکے بعد نیلا یا گہرا جامنی رنگ کا ہوجاتا ہے۔
10.ذیادہ تر دبلے پتلے مریضوں میں اس دوا کی علامات پاہی جاتے ہیں۔
11.زبان لرزتی ہے اور باہر نکل آتی ہے
ذہنی علامات=حاسد۔کمینہ۔زہر دہے جانے کا خوف۔الہامی باتیں کرنے والا۔ہر وقت بولتا رہتا ہے ایک موضوع سے دوسری موضع پر چلا جاتا ہے۔خیال کرے کہ اس پر کسی آعلی طاقت کا کنٹرول ہے۔
طاقت=ذیادہ تر 200
دشمن دواہیں=
Ac-acet.Ac-carbol.Ac-n.Dulc.Am-c.psor
لمنا ماہنر Lemna Minor
اس دوا کا آثر ناک اور نتھنوں پر ہوتا ہے ناک میں بد گوشت ۔ناک سے متعفن بو اور صبح جاگنے پر منہ میں متعفن ذاہقہ۔ناک کی بندش چاہے بد گوشت کی وجہ سے ہو یا نزلہ کی وجہ سے۔ناک کی بندش کی وجہ سے دمہ لاحق ہونا۔یہ تمام علامات مرطوب موسم اور برسات کی موسم میں بڑھ جاتے ہیں یہ اسکی مخصوص علامت ہے ناک میں بار بار بتوڑیا پیدا ہونا جو نتھنوں کو بھر لے۔اسکے علاوہ ناک کے بلغمی جھلیوں کی ورم میں اس وقت مفید ہے جب ناک سے کھرنڈ اور رطوبت کثرت سے خارج ہو۔سونگھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے۔
طاقت= مدرٹنکچر سے 30 تک
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات
Like my page=homoeopathy health tips
18/10/2021
پارٹ 51 ( L سیریز ) Led.Lili
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و براکاتہ
لیڈم پالسٹری Lesum Palustre
اس دوا کو عام طور پر لیڈم پال کے نام سے جانا جاتا ہے۔اور مختصرا Led لیکھا جاتا ہے۔اس دوا کے ذیادہ تر علامات گنٹھیاوی دردوں میں پاہے جاتے ہیں یہ دردیں بستر کی گرمی اور شام سے لیکر آدھی رات تک بڑھتے ہیں۔گنٹھیا کا درد پیروں سے شروع ہوکر اوپر کی طرف جاتا ہے۔پاوں کے آنگو ٹھے کا گول حصہ سوج جاتا ہے اور درد کرتا ہے۔ہر وقت ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔متاثرہ آعضاہ کو برف کی مانند ٹھنڈے پانی میں رکھنے سے آرام ہوتا ہے حالنکہ مریض سردی بہت محسوس کرتا ہے۔حشرات الا رض کے کاٹنے خصوصا مچھروں کے کاٹنے میں مفید دوا ہے۔تیز نوک دار چیزوں سے پیدا شدہ زخم مثلا کیل لگنا۔ڈنگ دار جانوروں کا کاٹنا۔مثلا چوہا مچھر وغیرہ۔موچ آجانے کے بعد یا پاؤں غلط پڑجانے کے بعد ٹخنے میں سوجن ہوجاتی جس سے چلنے پھرنے میں ناقابل برداشت درد ہوتا ہے۔تلوے درد کرتے ہیں مریض مشکل سے زمین پر رکھتا ہے۔آنکھ پر چوٹ لگ جانے کے بعد خون کا جمنا ۔آنکھ پر چوٹ لگنے پر آرنیکا سے بہتر ریزلٹ دیتی ہے.
لیڈم پال کی دشمن چاہنہ اور دافع آثر کیمفر ہے۔
طاقت=عام طور پر 30 اور 200
لیلیم ٹیگرینم Lilium Tigrinum
اس کو لیلیم ٹیگ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔اس دوا کے آکثر علامات عورتوں میں پاہے جاتے ہیں۔رحم کی کمذوری رحم کا گرنا یہ احساس کے پیٹ کے تمام آعضاہ شرم گا کے راستے باہر نکل جاہنگے یہ احساس ختم کرنے کیلیے مریضہ آعضاہ تناسلی کو ہاتھوں سے دباتی ہے جس سے مریضہ کی علامات میں کمی ہوتی ہے ۔یہ احساس سیپیا میں بھی پایا جاتا ہے لیکن اس میں ٹانگ پر ٹانگ رکھنے سے آفاقہ ہوتا ہے اور لیلیم میں ہاتھوں سے دبانے سے آرام۔ذیادہ تر اس قسم کے علامات وضع حمل کے بعد چلنے پھرنے سے پیدا ہوجاتے ہیں۔آکثر رحم کی تکلیف کیساتھ دل کی تکلیف بھی ہوتی ہے جیسے دل کو کوہی بینچ رہا ہو کیکٹس کی طرح جب رحم کی تکلیف ساتھ ہو تو پھر کیکٹس کی جگہ یہ دوا استعمال ہوتی ہے۔لیلیم کی مریضہ بے مقصد تیز تیز کام کرتی ہے ۔اور خیال کرتی ہے کہ اسے کوہی ٹھیک نہ ہونے والی بیماری لگ گہی ہو۔حیض صرف چلتے وقت ٹھرنے پر رک جاتا ہے۔مریضہ پلسٹیلا کے مانند گرم مزاج ہوتی ہے۔مریضہ کو تسلی دینے سے علامات میں اضافہ ہوتا ہے۔آپنے تحفظ کے باریں میں تشویش ہوتی ہے۔
طاقت= 30 سے 200
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات۔
17/10/2021
پارٹ 50 ( K سیریز ) Kreos.Kali-p
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبراکاتہ
کریوزوٹم Kreosotum
اسکو مختصرا Kreos لیکھا جاتا ہے۔اس دوا کے ذیادہ تر علامات عورتوں اور بچوں میں پاہے جاتے ہیں۔اس دوا میں جریان خون کا رحجان ہوتا ہے۔چھوٹے سے زخم سے بہت ذیادہ خون بہتا ہے۔حیض خون صرف لیٹنے کی حالت میں جاری ہوتا ہے بیٹھنے یا لیٹنے کی حالت میں رک جاتا ہے۔حیض کے دوران اور حیض کے بعد قولنجی دردیں ہوتی ہے۔شدید جلن جیسے سرخ گرم کوہلہ پیڑوں میں رکھا ہو جس سے مریضہ کی آہ نکل جاتی ہے۔اور ساتھ بدبو بودار خون کے لوتھڑے خارج ہوتی ہیں۔شرم گاہ کے آندرونی اور بیرونی لبوں پر جلن اور سوزش ہوتی ہے۔جماع کے وقت شرم گاہ سے خون جاری ہوتا ہے۔مباشرت کے دوران شدید جلن ہوتی ہے۔لیکوریہ بدبو دار تیزابی اور خراش دار ہوتا ہے۔لیکوریہ کپڑے پر ذرد داغ ڈالتا ہے۔لیکوریہ تیزابی ہونے کی وجہ سے ارد گرد خارش اور جلن ہوتی ہے جس میں کھجانے سے آفاقہ نہی ہوتا بلکہ متاثرہ جگہ متورم ہوجاتی ہے۔اسکے علاوہ رحم کے کینسر میں جب کثیر مقدار میں جمے ہوہے گہرے رنگ کے خون کا اخراج ہوتا ہواور ساتھ کمر درد ہو میں مفید ہے۔ بعض خواتین میں آکثر سن یاس کے دنوں میں اس دوا کے علامات پیدا ہوتے ہیں۔
بچوں میں مسوڑےپردرد گہرے سرخ یا نیلے رنگ کے ہوتے ہیں جیسے ہی دانت نکلتے ہیں پہلے ذرد رنگ کے ہوجاتے ہیں پھر سیا ہ رنک اختیار کرنے کے بعد گل سڑ جاتے ہیں ۔پیشاب غیر اختیاری طور پر خارج ہوتا ہے۔آچانک پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔پہلے ہی نیند میں پیشاب خارج ہوتا ہے۔آکثر پیشاب صرف لیٹنے کی حالت میں خارج ہوتا ہے۔اسکے علاوہ دوران حمل کی قے اور منہ سے میٹھی رال بہتی ہے.
طاقت= 200.30.3 اور اونچی طاقتیں۔
کالی فاسفوریکم Kali phosphoricum
اس دوا کو عام طور پر کالی فاس کہا جاتا تے اور مختصرا Kali-p لیکھا جاتا ہے۔یہ بایو کیمک کی آعصابی کمزوری کی سب سے بڑی دوا ہے۔کالی فاس آعصابی دماغی اور جسمانی کمذوری کی ان علامات میں آکثر استعمال ہوتی ہے جو کثرت مباشرت و مشت زنی ۔غم فکر پریشانی ۔جزبات۔ذیادہ دماغی و جسمانی محنت۔دماغی محنت مثلا طالب علموں میں ذیادہ مطالعہ کرنا۔اور حاد بیماریوں کے بعد ہونے والی کمذوری میں اس دوا کا استعمال ہوتا ہے۔کالی فاس کے مریض کو معمولی کام بہت بڑی مہم معلوم ہوتی ہے۔اس دوا کے تمام اخراجات سخت بدبو دار ہوتے ہیں۔گینگرین کی حالت میں اسکا استعمال ہوتا ہے۔آعصابی کمذوری کی وجہ سے پیشاب نیند میں یا ویسے خطا ہو جاتا ہے۔وضع حمل میں آعصابی کمذوری کی وجع سے دقت کی صورت میں 200 طاقت تھوڑے تھوڑے وقفے سے دوتین خوراکیں دینے سے وضع حمل میں آسانی ہوجاتی ہے۔اسکے علاوہ دماغی انیمیا۔فالج اور بچوں کا رات کو ڈرنا بھی اس دوا میں پایا جاتا ہے۔
طاقت=6x.12x.30.اور 200
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات
16/10/2021
پارٹ 49 ( K سیریز ) kali-b.kreos
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و براکاتہ۔
کالی باہی کرومیکم Kali Bichromicum
اس دوا کے علامات ذیادا تر موٹے آفراد میں پاہے جاتے ہیں۔ذرد لیسدار بلغم کا اخراج ناک منہ حنجرہ رحم وغیرہ سے ہوتا ہے جو تاگے کی مانند کینچھی جاسکے۔ناک میں بڑے لوتھڑے بنتے ہیں۔ناک سے بدبودار مواد خارج ہوتا ہے ۔ناک کی درمیانی ہڈی میں زخم بن جاتے ہیں۔جس سے خون رستا ہے یا سخت بلغم کے ٹکڑے خارج ہوتی ہیں۔سونگھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے۔آنکھ کے گڑھے کے اوپر نوبتی سردرد شروع ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے نظر چلی جاتی ہے اس وقت نظر ٹھیک ہوتی ہے جب سردرد بڑھ جاتا ہے۔یہ درد سر عموما داہیں طرف ہوتا ہے۔کالی باہی کروم میں گول گہرے زخم جو باقاعدہ۔کٹے ہوہے کنارے رکھتے ہیں ناک کی درمیانی ہڈی میں تالو میں اور دیگرجگہات میں ملتے ہیں۔معدے میں اور بارہ اگشتی آنت میں زخم ہوتے ہیں۔رسی نما تار دار بلغم اور خون کی قے ہوتی ہے۔تھوڑی مقدار میں کچھ کھانے کے بعد معدے میں بھرے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔گوشت کھانے سے اضافہ ہوتا ہے۔لیکوریہ رسی کی طرح تار دار ہوتا ہے۔(مخصوص اشارات)آعصابی دردیں روزانہ اسی گھنٹہ میں واپس آتی ہے۔چھوٹی چھوٹی جگہوں میں دردیں ہوتی انگلی کے برابر۔دردیں ایک جگہ سے دوسری جگہ تیزی سے جگہ بدلتی ہے۔دردیں آچانک نمودار ہوتی ہے اور آچانک ختم ہوجاتی ہیں۔
اس دوا کے آکثر تکالیف موسم گرما میں واقع ہوتے ہیں۔
طاقت=200.30.3 اور اونچی طاقتیں۔
کالمیا لیٹی فولیا Kalmia Latifolia
یہ دوا کالمیا کی نام سے مشہور ہے۔اس میں گھنٹیا کی شدید دردیں جو اچانک جگہ بدلتی ہے دردیں ایک جوڑ سے دوسرے جوڑ میں پاہی جاتی ہیں۔جوڑ گرم ہوتے ہیں۔سرخ سوجے ہوہے ہوتے ہیں۔معمولی سی حرکت سے دردوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔دردوں کے بعد متاثرہ حصے سن ہو جاتے ہیں۔دردیں اوپر سے نیچے کو جاتے ہیں۔نبض ڈجی ٹیلس کی مانند بہت سست اور کمذور ہوتی ہے۔دل کی تکالیف میں بایا بازوں سن ہوجاتا ہے۔
طاقت= 30
آپ سب کا دوست ہومیو ڈاکٹر انور خان یوسفزہی سوات
homoeopathy health tips
14/10/2021
یہ ویڈیوں Dhms اور Bhms سٹوڈنٹ اور خاص کر وہ ڈاکٹران صاحبان جنہوں نے حال ہی میں کورس کمپلیٹ کیا ہو اور پریکٹس شروع کرنا چاہتے ہیں ان کیلیے بنا رہا ہوں کہ کسطرح شوگر ملک میں میڈیسن بنا کر دیتے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Homoeopathy Healt tips posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.