Zuhra Memorial Hospital Dargai Malakand

  • Home
  • Zuhra Memorial Hospital Dargai Malakand

Zuhra Memorial Hospital Dargai Malakand Hospital

خواتین میں چھاتی کا کینسر ہر نو (9) میں سے ایک کو زندگی کے کسی حصے میں واقع ہو سکتا ہے ۔ اگر اسکی بروقت تشخیص اور علاج ہ...
06/07/2025

خواتین میں چھاتی کا کینسر ہر نو (9) میں سے ایک کو زندگی کے کسی حصے میں واقع ہو سکتا ہے ۔ اگر اسکی بروقت تشخیص اور علاج ہوجاے تو اسکا علاج کامیاب ہو سکتا ہے ۔

اٹھائیس سالہ ایم فِل سوشیالوجی کی طالبہ نازیہ* نے نہاتے ہوئے محسوس کیا کہ چھاتی میں ایک اُبھار سا بنا ہوا ہے۔ ہاتھ لگانے پر کچھ گُھٹلی جیسا احساس ہوتا تھا۔ لیکن کوئی خاص درد تکلیف وغیرہ نہ تھی۔ اس نے سوچا والدہ سے ڈسکس کر لے گی۔ چند ہفتے یونہی بےدھیانی میں یاد نہ رہا۔ ایک دن دوبارہ نہاتے ہوئے اس طرف دھیان گیا تو ماں سے اس بارے مشورہ کر ہی لیا۔ ماں نے کہا کوئی درد یا تکلیف ہے تو دکھا لیتے ہیں ڈاکٹر کو، ساتھ مشورہ دیا کہ زیادہ مسئلہ نہیں لگ رہا تو پیاز باندھ لو اور ساتھ وظیفہ پڑھ لو یہ آپ ہی “گُھل” جائے گی۔ چند ہفتے وظیفہ پڑھا، اور پیاز بھی باندھا اور ساتھ ساتھ زیتون کے تیل سے ہلکے ہاتھ مالش بھی کی۔ گویا نازیہ نے نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو یقین دلا دیا کہ ٹوٹکوں سے ابھار کا سائز کچھ کم ہو گیا ہے۔ وہ مطمئن ہو گئی۔ ابھار اپنی جگہ موجود رہا۔ خاموش۔ کسی تکلیف یا درد کے بغیر۔ جیسے طوفان سے پہلے سمندر ہوتا ہے۔

چھے مہینے ایسے ہی گزر گئے۔ نازیہ کو بھول گیا کہ ایک چھاتی میں ابھار ہے۔ اب کے نازیہ کو عجیب سا درد دائیں بازو میں اٹھا، جیسے اس کی ہڈی میں کوئی سوراخ سا کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔ درد کی دوا لی چند دن، اور درد کو آرام آ گیا۔ لیکن دوا چھوڑتے ہی درد نے پھر زور پکڑا۔ آخرکار قریبی ڈاکٹر سے مشورہ ہوا۔ اس نے کہا جوان لڑکی ہے اسے کیا ہونا ہے۔ کیلشیئم اور وٹامن ڈی تجویز کیا، ساتھ ایک تگڑا سا پین کِلر انجیکشن ٹھوکا اور گولیاں دے کر چلتا کیا۔ پھر سے عارضی آرام آ گیا۔ لیکن دوا کا کورس ختم ہوتے ہی پھر وہی تنگی شروع!

اب نازیہ کو پریشانی ہوئی کہ یہ موئی درد جان کیوں نہیں چھوڑ رہی۔ اس نے اپنی ڈاکٹر دوست کو کہہ کر سرکاری ہسپتال سے ایکسرے کروایا۔ ایکسرے کروا کے ہڈی والے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ اس نے ایکسرے دیکھ کر کہا کہ اس میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، آپ اس کو ذرا کینسر آوٹ ڈور میں دکھا کر آئیں۔ اور یوں میری نازیہ سے پہلی ملاقات کا بندوبست ہوا۔۔۔۔

نازیہ نے مجھے سلام کر کے ایکسرے پکڑاتے ہوئے کہا کہ اسے بازو کی ہڈی میں درد کی شکایت ہے۔ میں نے ایکسرے دیکھتے ہی ہڈی کا پوچھنے کی بجائے اس سے پوچھا “آپ کو جسم میں کہیں کوئی گِلٹی محسوس ہوتی ہے”، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ہاں بس چھاتی میں ابھار سا تھا لیکن وہ وظیفے اور مالش سے بہتر ہو گیا، لیکن “تھوڑا سا” ابھی بھی ہے۔ وہ “تھوڑا سا” ابھار چیک کرتے ہی الارم بجنے لگے۔ میں نے نازیہ کو بائیاپسی، ہڈیوں کا اسکین اور سی ٹی اسکین لکھ کر دیے۔ رپورٹ میں چوتھی اسٹیج کا انتہائی اگریسیو بریسٹ کینسر تھا، جس کی جڑیں ہڈیوں میں ہی نہیں بلکہ جگر، پھیپھڑوں اور ایڈرینل گلینڈ میں بھی پہنچ چکی تھیں۔۔۔۔

نازیہ کے علاج کا دورانیہ لگ بھگ اٹھارہ ماہ کا تھا۔ زندگی کے آخری چار ماہ اس نے بہت تکلیف میں گزارے۔ بستر پر معذوری کے عالم میں وہ کبھی کبھار اپنے دل کی باتیں کیاکرتی تھی۔ وہ شادی کرنا چاہتی تھی۔ ڈگری مکمل کرنا چاہتی تھی۔ ماں بننا چاہتی تھی۔ کچھ اور جینا چاہتی تھی۔ لیکن مقدر کا فیصلہ کچھ اور ہی تھا۔۔۔

شاید ہمارے ارد گرد بہت سی نازیہ موجود ہوں۔ کیونکہ ہر نو میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں اس کا شکار ہوتی ہے۔ خواتین کو بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ چھاتی میں تبدیلیاں ہوں تو ڈاکٹر سے مشورے میں تاخیر نہ کریں۔ پہلی اسٹیجز میں اگر ہم اس بیماری کو پکڑ لیں تو اللہ کی مہربانی سے اسے جڑ سے اکھاڑنے کے اچھے چانسز ہوتے ہیں۔ اگر آپ خاتون ہیں اور تصویر میں دکھائی گئی کوئی علامات آپ میں ہیں تو فوراً کسی ڈھنگ کے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔ اگر آپ مرد ہیں تو اپنی خواتین کو آگہی دیں کہ جھجک، اور خواہ مخواہ کی شرم کو زندگی اور صحت سے قیمتی نہ جانیں۔

-Dr. Uzair Saroya

Importance of CPR in case of cardiac arrest. سینے میں دباؤ یا سی پی آ ر کی اہمیت کے بارے میں ایک معلوماتی ویڈیو جو میڈیک...
01/07/2025

Importance of CPR in case of cardiac arrest.
سینے میں دباؤ یا سی پی آ ر کی اہمیت کے بارے میں ایک معلوماتی ویڈیو جو میڈیکل پروفیشنلز کے علاؤہ نان میڈیکل شہریوں کیلئے ازحد ضروری ہے ۔

09/06/2025

زہرہ میموریل ہاسپٹل کی طر ف سے آ پ سب کو دلی عید مبارک ۔
عید کی چھٹیوں کے بعد انشاء اللہ ہاسپٹل کل بروز منگل کھلا رہے گا ۔
شکریہ

رابطہ نمبر۔ 03005567999
0932331482

19/05/2025
12/10/2024

𝐒𝐡𝐚𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐨𝐟 𝐃𝐞𝐧𝐠𝐮𝐞 𝐂𝐚𝐬𝐞𝐬 𝐃𝐚𝐭𝐚 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐏𝐫𝐢𝐯𝐚𝐭𝐞 𝐇𝐨𝐬𝐩𝐢𝐭𝐚𝐥𝐬 𝐀𝐜𝐫𝐨𝐬𝐬 𝐊𝐡𝐲𝐛𝐞𝐫 𝐏𝐚𝐤𝐡𝐭𝐮𝐧𝐤𝐡𝐰𝐚.

The concerning rise in dengue cases within the province necessitates the effective implementation of the Dengue Action Plan 2024, focusing on surveillance, control, and management of dengue cases. It has been observed that some of the private sector hospitals are not sharing data on dengue cases in a timely manner with the Integrated Disease Surveillance and Response System (IDSRS), as it is mandated by section 12 of the Khyber Pakhtunkhwa Public Health(Surveillance and Response) Act 2017. 𝗜𝗻 𝗹𝗶𝗴𝗵𝘁 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲𝘀𝗲 𝗰𝗼𝗻𝗰𝗲𝗿𝗻𝘀, 𝗮𝗹𝗹 𝗽𝗿𝗶𝘃𝗮𝘁𝗲 𝗵𝗼𝘀𝗽𝗶𝘁𝗮𝗹𝘀 𝗮𝗰𝗿𝗼𝘀𝘀 𝘁𝗵𝗲 𝗽𝗿𝗼𝘃𝗶𝗻𝗰𝗲 𝗮𝗿𝗲 𝗱𝗶𝗿𝗲𝗰𝘁𝗲𝗱 𝘁𝗼 𝗱𝗲𝘀𝗶𝗴𝗻𝗮𝘁𝗲 𝗮 𝗙𝗼𝗰𝗮𝗹 𝗣𝗲𝗿𝘀𝗼𝗻( 𝗶𝗻𝗰𝗹𝘂𝗱𝗶𝗻𝗴 𝗰𝗼𝗻𝘁𝗮𝗰𝘁 𝗻𝘂𝗺𝗯𝗲𝗿 𝗮𝗻𝗱 𝗲𝗺𝗮𝗶𝗹 𝗜𝗗) 𝗿𝗲𝘀𝗽𝗼𝗻𝘀𝗶𝗯𝗹𝗲 𝗳𝗼𝗿 𝘀𝗵𝗮𝗿𝗶𝗻𝗴 𝗱𝗮𝗶𝗹𝘆 𝗱𝗮𝘁𝗮 𝗼𝗻 𝗱𝗲𝗻𝗴𝘂𝗲 𝗰𝗮𝘀𝗲𝘀 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝘁𝗵𝗲 𝗿𝗲𝗹𝗲𝘃𝗮𝗻𝘁 𝗱𝗶𝘀𝘁𝗿𝗶𝗰𝘁 𝗵𝗲𝗮𝗹𝘁𝗵 𝗼𝗳𝗳𝗶𝗰𝗲.

𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫𝐚𝐭𝐞 𝐨𝐟 𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐭𝐲
𝐊𝐡𝐲𝐛𝐞𝐫 𝐏𝐚𝐤𝐡𝐭𝐮𝐧𝐤𝐡𝐰𝐚 𝐇𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡 𝐂𝐚𝐫𝐞 𝐂𝐨𝐦𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧

CHIKUNGUNYA Virus Alert!Protect yourself and your loved ones from the Chikungunya virus! This virus can cause severe joi...
11/10/2024

CHIKUNGUNYA Virus Alert!

Protect yourself and your loved ones from the Chikungunya virus! This virus can cause severe joint pain, fever, headaches, muscle pain, and rash. To reduce the risk of infection, wear protective clothing, use insect repellents, and eliminate any standing water around your home to prevent mosquitoes from breeding. Using mosquito nets is also an effective way to stay protected.

If you or someone you know experiences any of these symptoms, report the case to local health authorities immediately. For assistance, you can contact the National Institute of Health (NIH), Islamabad at (92-05) 9255237 or visit their website at www.nih.org.pk. Additional information is available on the Health Department Khyber Pakhtunkhwa website at healthkp.gov.pk.

Stay vigilant and help stop the spread of the Chikungunya virus!

National Institutes of Health is one of the most prestigious institutions of the country involved in multi disciplinary public health related activities like diagnostic services, research and production of various vaccines, making its mission to improve the health infrastructure of Pakistan.

Required Urgently!
01/10/2024

Required Urgently!

20/06/2024

السلام علیکم ۔

انشاء اللہ آج 20 جون بروز جمعرات سے ہسپتال حسب معمول کھلا رہےگا ۔

ڈاکٹر مہوش اخلاق
گائناکالوجسٹ ،فیملی فزیشن
معائنہ روزانہ ، صبح سے شام

ڈاکٹر اخلاق احمد
کنسلٹنٹ اورل ،ڈینٹل سرجن
(فکسڈ بریسز اینڈ کاسمیٹک ڈینٹسری )

سرجن ڈاکٹر فضل قیوم
جنرل اینڈ لیپروسکوپک سرجن

ڈاکٹر شمال جاوید
فزیوتھراپسٹ
معائنہ ہفتہ ،اتوار

مزید معلومات کیلئے

03005567999
0932331482

پر رابطہ کریں
زہرہ میموریل ہاسپٹل
درگئ ملا کنڈ

زہرہ میموریل ہاسپٹل درگئ میں آج 29 اپریل کو  ڈاکٹر مہوش اخلاق کے زیر نگرانی چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ۔  بچوں میں دو...
29/04/2024

زہرہ میموریل ہاسپٹل درگئ میں آج 29 اپریل کو ڈاکٹر مہوش اخلاق کے زیر نگرانی چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ بچوں میں دو میل اور دو فیمیل ہیں۔
الحمدللہ ماں اور بچوں کو ابزرویشن کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔

Quadruplets ( چار جڑواں بچے ) (2 Baby girls ,2 baby boys) were delivered uneventfully at Zuhra Memorial Hospital Dargai today on 29 April 2024 under the supervision of Dr Mehwish Akhlaq.

Babies and mother were discharged from the hospital from the observation ward.

24/02/2024

فزیوتھراپسٹ
ڈاکٹر شمال جاوید

(ڈی پی ٹی ۔ ایم ایس پی ٹی ۔ کے ایم یو )
ڈرائی نیڈلنگ اینڈ ٹیپنگ سرٹیفائیڈ (یو -کے)
نیورو، لمبر ، سپائین اینڈ سروائیکل سرٹیفائیڈ ۔

کلینک زہرہ میموریل ہاسپٹل درگئی ۔

بروز ہفتہ ،اتوار
صبح 9 بجے تا شام 6 بجے

مزید معلومات اور اپوائنٹمنٹ کیلئے

موبائیل

03128156457
03005567999


پی ٹی سی ایل

0932331482

کارٹیکوبیزل ڈینٹل ایمپلانٹس جدید امپلانٹ سسٹم ہے جس میں مصنوعی فکسڈ امپلانٹ اور کراؤن کم ترین وقت میں لگاے جاتے ھیں ۔ مز...
17/12/2023

کارٹیکوبیزل ڈینٹل ایمپلانٹس جدید امپلانٹ سسٹم ہے جس میں مصنوعی فکسڈ امپلانٹ اور کراؤن کم ترین وقت میں لگاے جاتے ھیں ۔
مزید معلومات اور اپوائنٹمنٹ کیلئے
03005567999
0932331482

ڈاکٹر اخلاق احمد
سپیشلسٹ اورل اینڈ ڈینٹل سرجن

Address


Telephone

+923005567999

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zuhra Memorial Hospital Dargai Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Zuhra Memorial Hospital Dargai Malakand:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share