Dr.Sikandar Hayat Rana

  • Home
  • Dr.Sikandar Hayat Rana

Dr.Sikandar Hayat Rana My goal is to serve humanity and support the suffering people. May Allah make me successful. Amen

ہم  وہ  محرومِ تمنا  کہ  بھری  دنیا  میں‏اپنے حصے کی محبّت بھی نہیں کر پائے
20/07/2025

ہم وہ محرومِ تمنا کہ بھری دنیا میں
‏اپنے حصے کی محبّت بھی نہیں کر پائے

28/05/2025

🚨🚨سرکاری ہسپتال خانپور کی عوام کو پیغام 🚨🚨
آ غوش کارڈ ایک ایسا کارڈ ہے جو پروگرام میں رجسٹریشن اور فوائد کے حصول کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے حاملہ خواتین اور مائیں صحت کے مراکز پر مفت طبی سہولیات اور مالی امداد حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کارڈ یا قومی شناختی کارڈ (CNIC) کو صحت کے مراکز پر لے جانا ضروری ہے۔
اغوش پروگرام اور کارڈ کی اہم خصوصیات:
1. مالی امداد:
• پروگرام کے تحت کل 23,000 روپے تک کی امداد دی جاتی ہے، جو مختلف مراحل میں ملتی ہے:
• رجسٹریشن پر: 2,000 روپے (سرکاری ہیلتھ سینٹر پر، جیسے بیسک ہیلتھ یونٹ یا مریم نواز ہیلتھ کلینک)۔
• ہر زچگی سے پہلے کے معائنہ پر (تیسرے، چھٹے، ساتویں اور نویں مہینے): 1,500 روپے فی معائنہ، کل 6,000 روپے (چار معائنوں کے لیے)۔
• سرکاری ہسپتال میں بچے کی پیدائش پر: 4,000 روپے۔
• بچے کی پیدائش کے 15 دن کے اندر پہلے چیک اپ پر: 2,000 روپے۔
• خسرہ کے پہلے اور دوسرے ٹیکوں پر: 2,000 روپے فی ٹیکہ، کل 4,000 روپے۔
• بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ (بی فارم/CRC) نادرا سے رجسٹر کروانے اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) اپ ڈیٹ کرنے پر: 5,000 روپے۔
2. صحت کی سہولیات:
• مفت طبی معائنہ، ویکسینیشن، اور دیگر صحت کی سہولیات سرکاری ہیلتھ سینٹرز پر فراہم کی جاتی ہیں۔
• حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے باقاعدہ چیک اپ اور ویکسینیشن کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

سرکاری ہسپتال BHU خانپورتحصیل کوٹ چھٹہ ضلع ڈی جی خان میں مندرجہ ذیل نوکری کرنے کے مواقع:۱-ایل ،ایچ ،وی (LHV) ۲-ڈسپنسر (D...
17/05/2025

سرکاری ہسپتال BHU خانپورتحصیل کوٹ چھٹہ ضلع ڈی جی خان میں مندرجہ ذیل نوکری کرنے کے مواقع:
۱-ایل ،ایچ ،وی (LHV)
۲-ڈسپنسر (Dispensar)
۳-سیکورٹی گارڈ (نائٹ شفٹ)
۴-خاکروب (Sweeper)
خواہشمند حضرات اپنے کاغذات موبائل پر وٹسیپ (Whatsapp) کر سکتے
ہیں
0349-0011399
Dr Sikandar Hayat

یہ تصاویراین ایچ اے (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) کے ایک منصوبے سے متعلق ہیں، جس میں راجن پور سے ڈی جی خان اور ڈی آئی خان تک س...
13/02/2025

یہ تصاویراین ایچ اے (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) کے ایک منصوبے سے متعلق ہیں، جس میں راجن پور سے ڈی جی خان اور ڈی آئی خان تک سڑکوں کی دوہری تعمیر (Dualization) اور بائی پاسز کی تعمیر شامل ہے۔

پہلا جدول (Table 1.2b): مجوزہ بائی پاسز

یہ جدول سیکشن 1B میں بننے والے مختلف بائی پاسز کی تفصیلات فراہم کر رہا ہے۔

اہم نکات:
• کل 6 بائی پاسز کی تعمیر کی جائے گی۔
• سب سے بڑا بائی پاس کوٹ چھٹہ - ڈی جی خان بائی پاس ہوگا، جو 20.20 کلومیٹر لمبا ہوگا۔
• جام پور بائی پاس دوسرا بڑا بائی پاس ہوگا، جو 14.40 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔
• ان سب بائی پاسز کی چوڑائی 100 میٹر ہوگی۔

دوسری اور تیسری تصویر: منصوبے کی تفصیلات

یہ منصوبہ CAREC Tranche-3 کے تحت راجن پور سے ڈی جی خان اور پھر ڈی آئی خان تک N-55 ہائی وے کی دوہری تعمیر سے متعلق ہے۔

اہم نکات:
1. ڈی جی خان - ڈی آئی خان روڈ کی دوہری تعمیر
• کل لمبائی 208.19 کلومیٹر
• اس میں دو بڑے پیکجز شامل ہیں:
• پیکج-3: ڈی جی خان سے ٹبی قصرانی (112 کلومیٹر)
• پیکج-4: ٹبی قصرانی سے ڈی آئی خان (96 کلومیٹر)
• کل لاگت: 1,500 ملین روپے
2. راجن پور - ڈی جی خان روڈ کی دوہری تعمیر
• کل لمبائی 121.5 کلومیٹر
• اس میں بھی دو پیکجز شامل ہیں:
• پیکج-1: راجن پور سے جام پور (58 کلومیٹر)
• پیکج-2: جام پور سے ڈی جی خان (64 کلومیٹر)
• کل لاگت: 1,500 ملین روپے

خوشخبری! گردن توڑ بخار (Meningococcal)کی ویکسین سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ختم کر دی گئی ہے اب صرف اپ کو پولیو ویکسین سرٹی...
06/02/2025

خوشخبری!
گردن توڑ بخار (Meningococcal)کی ویکسین سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ختم کر دی گئی ہے اب صرف اپ کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔

آپریشن کے بعد گاوُں سے آئے ھوئے مریض کے رشتہ داروں کی ڈاکٹر سے بات چیت...ڈاکٹر صاب مریض نوں کھان لئی کی دیئے...؟؟ڈاکٹر :...
20/01/2025

آپریشن کے بعد گاوُں سے آئے ھوئے مریض کے رشتہ داروں کی ڈاکٹر سے بات چیت...

ڈاکٹر صاب مریض نوں کھان لئی کی دیئے...؟؟

ڈاکٹر : نرم غذا دیں...!!

مطلب کیہڑی نرم...؟؟

ڈاکٹر :

دلیہ ، کھچڑی ڈبل روٹی بسکٹ پھل جوس وغیرہ...!!

پھل کیہڑے کیہڑے۔، یاں سارے...؟؟

ڈاکٹر :

کوئی بھی موسمی پھل...!!

"فروٹر" دے سکدے آں...؟؟

ڈاکٹر :

ہاں دے دیں...!!

پر ایہہ تے کھنگ کر سکدا اے...؟؟

ڈاکٹر :

اچھا تو نہ دیں...!!

نئیں ڈاکٹر صاحب جے ضروری اے تاں کِھلا دیندے آں جی...!!

پھل روٹی توں پہلے دیئے یا بعد وچ...؟؟

ڈاکٹر :

او بھائی ابھی کھانا نہیں دینا...!!

تے مریض کی کھاوے...؟؟ خوراک دا تے دس دیو... 😕

ڈاکٹر :

نرم غذا کھلائیں، دلیا کھچڑی پھل ڈبل روٹی جوس وغیرہ...!!

گوشت کیہڑا کھوایئے...؟؟

ڈاکٹر :

ابھی گوشت نہیں دینا...!!

چھوٹا وھڈّا کوئی وی نئیں دینا، مرغی وی نئیں؟

ڈاکٹر :

نہیں مرغی بھی نا دیں...؟؟

تے مچھلی ڈاکٹر صاب...؟؟

ڈاکٹر :

نہیں...!!

چوچا یا بٹیر دے دئیے...؟؟

ڈاکٹر :

نہیں بابا ابھی کوئی پکانے والی چیز نہیں دینی...!! 😟

دودھ تے پلا سکدے آں...؟؟

ڈاکٹر :

ہاں دے دیں...!!

کیہڑا...؟؟
کچا یا کاڑھ کےَ...؟؟

ڈاکٹر :

کاڑھ کے...!!

ٹھنڈا کر کے یا گرم گرم...؟؟

ڈاکٹر :

نیم گرم، کوسا کر کے دے دیں...!!

کنّاں کوسا...؟؟ 😕

ڈاکٹر :

ہلکا کوسا...!!

اتنی دیر میں مریض کا دوسرا رشتہ دار جو ساتھ ھی بیٹھا تھا بولا :

چھڈ...! تینوں تاں سمجھہ ای نئی آؤندی.. مینوں پچھن دے...!!

"ھیں جی ڈاکٹر صاحب...! مریض نوں خوراک کیہڑی دیئے...؟؟ 😄😃
Copied #

ہم اپنے پیارے بھائی رانا محمد راشدکو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزارتِ داخلہ ڈی جی خان ڈویژن تبادلہ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں
10/01/2025

ہم اپنے پیارے بھائی رانا محمد راشدکو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزارتِ داخلہ ڈی جی خان ڈویژن تبادلہ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں

13/10/2024

Pattoki Mela-Lucky Irani Circuis Vlog Lucky Irani Circus
09/09/2024

Pattoki Mela-Lucky Irani Circuis Vlog
Lucky Irani Circus

بروز ہفتہ  14-09-2024 سے  الٹراساؤنڈ کا آغاز کیا جائےگا   کلینک اوقات :صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک
08/09/2024

بروز ہفتہ 14-09-2024 سے الٹراساؤنڈ کا آغاز کیا جائےگا
کلینک اوقات :صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک

اہلیانِ علاقہ کے لیے خوشخبری۰۰!!اکبری  ہسپتال خانپور روڈ بستی فوجہ میں سند یافتہ ماہرلیڈی ڈاکٹر اور الٹراساؤنڈ کی سہولت ...
01/09/2024

اہلیانِ علاقہ کے لیے خوشخبری۰۰!!
اکبری ہسپتال خانپور روڈ بستی فوجہ میں سند یافتہ ماہرلیڈی ڈاکٹر اور الٹراساؤنڈ کی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے بُہت جلد افتتاح کیا جا رہا ہے
جس میں مناسب قیمت پر زنانہ مسائل اور بیماریوں کا مکمل اور اچھا علاج کیا جائیگا
•لیکوریا کی پریشانی
•حمل میں خون کی کمی ہونا
•دورانِ حمل اُلٹی اور چکر آنا
•بچے کی جنس کا معلوم کرنا
•پیٹ میں بچے کی دھڑکن کی رفتار
•حمل میں بلڈ پریشر کا ہونا
•دورانِ حمل پانی یا خون کا جاری ہونا
جدید الٹراساؤنڈ مشین کے ذریعے ان بیماریوں کے علاج کیلئے ہمارے پاس تشریف لائیں
محمد عارف:03003807599

تصویر میں اندر ایک لاش دکھائی دے رہی ہے۔ اچانک بارش ہونے لگتی ہے۔ ہر کوئی جلدی سے جسم کو پلاسٹک سے ڈھانپتا ہے اور برآمدے...
15/07/2024

تصویر میں اندر ایک لاش دکھائی دے رہی ہے۔ اچانک بارش ہونے لگتی ہے۔ ہر کوئی جلدی سے جسم کو پلاسٹک سے ڈھانپتا ہے اور برآمدے یا کمرے میں پناہ لیتا ہے۔ تصویر لینے والے نے بھی برآمدے سے ایسا ہی کیا۔

اپنی اصل قدر جانیں۔ آج آپ مر گئے تو لوگ تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ آپ کی لاش کو گھر کے اندر نہیں لایا جائے گا، اور کوئی آپ کے لیے بارش میں بھیگ نہیں سکے گا۔ کچھ آنسو بہا سکتے ہیں۔

لیکن اگر کوئی اپنا زیورات یا فون کا ایک ٹکڑا کھو دیتا ہے، تو یہ ان کے لیے آپ کی موت سے زیادہ معنی رکھتا ہے اس کے لیے لوگ بارش میں بھی بھیگ جائیگے اور دھوپ میں بھی تپ سکتے ہیں لیکن اس ایک میت کو اٹھا کر صحن میں نئی رکھ سکے-

اس لیے جب تک آپ زندہ ہیں اپنے لیے جیو۔

Address


Telephone

+923490011399

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Sikandar Hayat Rana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Sikandar Hayat Rana:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share