Baltistan TV

Baltistan TV Baltistan TV covers News stories, Current Affairs, special cultural events of Gilgit Baltistan

حکومت کی جانب سے دی جانے والی فری سولر انرجی پلیٹیں کہیں اُس ریسٹورنٹ کی خالی پلیٹ تو نہیں جس کا بل بعد میں ٹیکسوں، سرچا...
12/02/2026

حکومت کی جانب سے دی جانے والی فری سولر انرجی پلیٹیں کہیں اُس ریسٹورنٹ کی خالی پلیٹ تو نہیں جس کا بل بعد میں ٹیکسوں، سرچارج اور پالیسیوں کی تبدیلی کی صورت میں ادا کرنا پڑے؟
سولر یقیناً مستقبل ہے… لیکن سوال نیت کا نہیں، حکمتِ عملی کا ہے۔
کیا یہ مکمل منصوبہ ہے یا صرف وقتی اعلان؟
ایک غریب خاندان کو اگر حکومت مفت سولر پلیٹ فراہم بھی کر دے، تو کیا وہ دو بیٹریاں — جن کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہے — اور انورٹر، جس کی قیمت کم از کم 85 ہزار روپے ہے، اپنی جیب سے خرید سکے گا؟
آخر یہ اضافی خرچ کون برداشت کرے گا؟
کیا صرف پلیٹ دینے سے اندھیرا ختم ہو جائے گا… یا یہ ادھورا حل ہے؟
اگر نظام مکمل نہ ہو تو ریلیف صرف اعلان رہ جاتا ہے۔
حقیقی آسانی تب آئے گی جب پالیسی زمینی حقائق کے مطابق ہو، اور عام آدمی واقعی اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
ہمیں نعروں کی نہیں، پائیدار منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
ایسی روشنی چاہیے جو کل کے اندھیرے کا سبب نہ بنے۔
سوچیے… آج کی مفت پلیٹ کہیں کل کا نیا بوجھ نہ بن جائے۔
✍️ سینئر صحافی اقبال علی اقبال

تانگیر میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر ح م لہ، ڈرائیور شہید، میجر سمیت چار افراد زخمی، زرائع
12/02/2026

تانگیر میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر ح م لہ، ڈرائیور شہید، میجر سمیت چار افراد زخمی، زرائع

11/02/2026

گلگت بلتستان کے سابق گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزراء کی صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان

تحریک اسلامی اور استحکام پاکستان پارٹی کا گلگت بلتستان انتخابات میں متوقع اتحاداسلام آباد (اقبال علی اقبال) گلگت بلتستان...
11/02/2026

تحریک اسلامی اور استحکام پاکستان پارٹی کا گلگت بلتستان انتخابات میں متوقع اتحاد

اسلام آباد (اقبال علی اقبال) گلگت بلتستان کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق تحریک اسلامی اور استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ گلگت بلتستان انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد سیاسی منظرنامے میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پا گیا ہے۔ خصوصاً سکردو حلقہ نمبر 1 سمیت دیگر اہم نشستوں پر تحریک اسلامی، استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ اس فیصلے کو علاقائی سیاست میں ایک اہم حکمت عملی قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اتحاد نہ صرف انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتا ہے بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی نئی حکمت عملی ترتیب دینے پر مجبور کرے گا۔ دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان حالیہ ملاقاتوں میں مشترکہ انتخابی مہم چلانے اور ووٹ بینک کو یکجا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں میں اس پیش رفت کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔ بعض اسے سیاسی استحکام کی جانب قدم قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ حلقے اسے طاقت کے توازن میں ممکنہ تبدیلی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اتحاد انتخابی میدان میں کس حد تک کامیاب ثابت ہوتا ہے اور آیا یہ گلگت بلتستان کی سیاست میں کوئی نیا باب رقم کرتا ہے۔

ترلائی امام بارگاہ س انح ہ میں زخمی نوجوان علی نقی بوسن اور ننھا نمازی گوہر علی بھی شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہو گئے
10/02/2026

ترلائی امام بارگاہ س انح ہ میں زخمی نوجوان علی نقی بوسن اور ننھا نمازی گوہر علی بھی شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہو گئے

09/02/2026

کمشنر بلتستان کی زیرِ صدارت رمضان المبارک 2026 کے لیے سیکیورٹی و انتظامی اجلاس

سکردو: کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کی زیرِ صدارت رمضان المبارک 2026 کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماہِ مقدس کے دوران عوام کو درپیش سہولیات کی فراہمی اور مجموعی انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات، اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے سستے بازاروں کے قیام، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور صاف پانی کی مسلسل سپلائی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر بلتستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوامی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بالخصوص اکیس رمضان، یومِ شہادت حضرت امام علیؑ کے موقع پر مؤثر اور جامع سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

اجلاس میں ڈی آئی جی بلتستان رینج، چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور، ڈائریکٹر ہیلتھ، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر سکردو نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنرز شگر، کھرمنگ اور گانچھے نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

09/02/2026

ترلائی امام بارگاہ کےشھدا اور زخمیوں کیلئے حکومت پیکج کا اعلان کرے حکومت زخمیوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرے

08/02/2026

ترلائی امام بارگاہ میں شہید ڈی ایس پی بہادر علی کی سالی کا پمز ہسپتال سے ریاست کو اہم پیغام

08/02/2026

ترلائی امام بارگاہ میں شہید عون عباس کی بہادری نے سینکڑوں جانیں بچا لیں۔ چند دن بعد ان کی شادی ہونے والی تھی| بلتستان ٹی وی

07/02/2026

شہید بہادر علی کی میت ان کے آبائی قبرستان پہنچا دی گئی ہے۔ تھوڑی دیر بعد تدفین کی جائے گی

07/02/2026

دہش ت گ ردی کے خلاف آپریشن پتہ نہیں کہاں ہو رہا ہے، حکمرانوں کے جشن ختم نہیں ہو رہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پمز میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

07/02/2026

ترلائی سے براہ راست

Address

Islamabad

Telephone

+923180927408

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baltistan TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram