Dr Afraz Ali Medical Specialist

Dr Afraz Ali Medical Specialist Medical Specialist

⚠️ خبردار! والدین کیلئے خطرے کی گھنٹی ⚠️اگر آپ بچوں کو ذرا ذرا سی بیماری پر اینٹی بائیوٹک دھڑا دھڑ دے رہے ہیں...تو جان ل...
06/08/2025

⚠️ خبردار! والدین کیلئے خطرے کی گھنٹی ⚠️

اگر آپ بچوں کو ذرا ذرا سی بیماری پر اینٹی بائیوٹک دھڑا دھڑ دے رہے ہیں...
تو جان لیجیے کہ آپ ان کے خیرخواہ نہیں بلکہ خاموش دشمن بن رہے ہیں!

آج کل یہ عام رواج بنتا جا رہا ہے کہ بچے کو ذرا سا بخار یا انفیکشن ہو تو والدین فوری طور پر اینٹی بائیوٹک دے دیتے ہیں — جیسے یہ کوئی ٹافی یا چاکلیٹ ہو! چاہے یہ پیار میں ہو، لیکن حقیقت میں یہ ان کی صحت کے ساتھ ایک خطرناک کھیل ہے۔

🧬 حالیہ ریسرچ کے مطابق:
2050 تک ہر سال ایک کروڑ افراد صرف بیکٹیریا سے مر جائیں گے کیونکہ لوگ بے دریغ اینٹی بائیوٹک استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بیکٹیریا ان دواؤں کے خلاف طاقتور ہو چکے ہوں گے — یعنی اینٹی بائیوٹک کام نہیں کرے گی!

🤒 اب سوچئے، آج جو بچے پانچ یا سات سال کے ہیں، وہ جب 2050 میں تیس سال کے ہوں گے،
تو عام بخار اور انفیکشن بھی ان کے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے۔

📛 لہٰذا، براہ کرم! ہر چھوٹی بیماری پر فوراً دوائی نہ دیں۔
ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کبھی بھی اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہ کریں۔
اور اس پیغام کو آگے پھیلائیں تاکہ مزید بچوں کو اس خاموش خطرے سے بچایا جا سکے۔

گردے کی صحت کے لیے سنہری اصول: درد کم کرنے والی ادویات اور سپلیمنٹس کا غلط استعمال نہ کریں! درد کش ادویات کا زیادہ استعم...
05/08/2025

گردے کی صحت کے لیے سنہری اصول:
درد کم کرنے والی ادویات اور سپلیمنٹس کا غلط استعمال نہ کریں!
درد کش ادویات کا زیادہ استعمال نہ کریں۔
آئبوپروفین یا جڑی بوٹیوں کی دوائیوں جیسے اوور دی کاؤنٹر درد کی ادویات کا بار بار استعمال آپ کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ہمیشہ پہلے اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں!

انجیکشن ایٹروفی (Injection Atrophy) کیا ہے؟انجیکشن ایٹروفی ایک ایسی حالت ہے جس میں کسی مخصوص جگہ پر بار بار انجیکشن لگنے...
14/07/2025

انجیکشن ایٹروفی (Injection Atrophy) کیا ہے؟

انجیکشن ایٹروفی ایک ایسی حالت ہے جس میں کسی مخصوص جگہ پر بار بار انجیکشن لگنے کی وجہ سے وہاں کی چربی یا پٹھے سکڑ جاتے ہیں، جس سے جلد اندر دھنس جاتی ہے اور ایک گڑھا سا بن جاتا ہے۔

🌐 وجوہات:

بار بار ایک ہی جگہ پر انجیکشن لگانا

خاص طور پر اسٹیرائیڈز یا انسولین والے انجیکشن

نرس یا میڈیکل اسٹاف کی طرف سے غلط طریقے سے انجیکشن دینا

🔍 علامات:

جلد میں گڑھا یا دھنسا ہوا حصہ

جلد کا پتلا ہونا

اس جگہ کا رنگ بدل جانا

متاثرہ جگہ پر کمزوری یا درد

🩺 بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

ہر بار انجیکشن کی جگہ تبدیل کریں

صرف ماہر نرس یا ڈاکٹر سے انجیکشن لگوائیں

غیر ضروری طور پر اسٹیرائیڈ یا طاقتور دوائیں مت لگوائیں

انسولین استعمال کرنے والے افراد جگہیں بدل بدل کر لگائیں (مثلاً بازو، پیٹ، ران وغیرہ)

🛠 علاج:

عموماً وقت کے ساتھ بہتری آتی ہے

کچھ کیسز میں ڈاکٹر چکنائی یا فلر لگانے کا مشورہ دے سکتے ہیں

📌 نوٹ: اگر کسی کو جلد میں گڑھا، سوجن یا رنگت کی تبدیلی محسوس ہو، تو فوراً ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

27/03/2025

شوگر اور بلڈ پریشر کیطرح مستقل بیماری ھے جو زیادہ تر عورتوں میں ھوتی ھے زیادہ تر میڈل Age لوگوں میں۔۔خاندان میں رن کرتی ھے۔۔ جس میں ہاتھ کے چھوٹے چھوٹے جوڑوں سے لیکر جسم کے بڑے بڑے جوڑ متاثر ھوتے ھیں۔۔ سوزش کی بیماری ہے جو بنیادی طور پر جوڑوں کو متاثر کرتی ہے۔۔اس کے علاہ۔Skin، Eyes ،Lungs ،Heart، Kidneys، Salivary glands، Nerve tissue، Bone marrow، Blood vessels
کو بھی متاثر کرتا ھے۔۔۔
کی عام علامات میں شامل ہیں:
#جوڑوں کا درد اور سختی: خاص طور پر صبح کے وقت یا طویل غیر فعالیت کے بعد۔
#سوجن اور سرخی: جوڑوں میں سوجن، نرمی، اور گرمی ہوسکتی ہے۔
#تھکاوٹ: مستقل تھکاوٹ اور عمومی بے سکونی۔
#بخار: فلیئر اپ کے دوران ہلکا بخار۔
#بھوک میں کمی: جسم کی سوزش کے رد عمل کی وجہ سے۔
: بازوؤں پر جلد کے نیچے سخت گانٹھیں۔۔
اگر علاج صحیح طریقے سے نہ کیا جائے تو پھر۔۔ جوڑوں کی خرابی، دل۔۔ پھیپھڑوں، انکھوں۔۔ منہ کو متاثر کرسکتا ھے
#علاج شوگر اور بلڈ پریشر کیطرح مستقل دوائی کھانا ھے جس میں کچھ ہفتہ وار دوائیاں، کچھ روزانہ کے بنیاد پر دوائی انجکشن اور درد کے دوائیاں شامل ھے

26/03/2025

تقریبا شوگر کا ہر مریض یہ غلطیاں لازمی کرتا ہے

1۔ چینی سے پرییز لیکن گڑ ، شکر ، شہد کو شفاء یا غذائیت کا خزانہ سمجھنا۔۔جو کہ غلط ہے۔ ہر قسم کے میٹھے سے دور رہیں

2۔ اپنی روزانہ کی خوراک میں گوشت انڈے یا پودوں پر مشتمل پروٹین جیسا کہ چنے لوبیہ وغیرہ میں سے کچھ شامل نا کرنا۔ پروٹین شوگر کنٹرول کرنے اور پٹھے بنانے کے لیے بہت ضروری ہے البتہ جانوروں سے حاصل شدہ پروٹین میں کاربوہائیڈریٹس بھی ہوتے ہیں اس لیے احتیاط سے استعمال کریں

3۔ کریلے کا پانی تمبے کی دھونی اور مختلف کڑوی چیزیں کھانا پینا لیکن پرہیز نا کرنا۔۔شوگر کو کبھی کنٹرول نہیں کرتا

4۔ واک ایکسرسائز نہ کرنا ۔۔۔چلنے یا ایکسرسائز کرنے سے آپ کے پٹھے گلوکوز کو پی لیتے ہیں جس سے خون میں شوگر تیزی سے نہیں بڑھتی

5۔ اچھی نیند نہ لینا۔ وہ لوگ جن کی نیند پوری نہیں ہوتی ان کی اکثر شوگر بھی کنٹرول نہیں ہوتی

6۔ خوراک میں سلاد شامل نہ کرنا۔۔۔سلاد سے آپ کے خون میں شوگر ایک دم نہیں بڑھتی اور قبض نہیں ہوتی اس لیے سلاد کو 3 وقت کے کھانے کا حصہ بنائیں

ایک ٹویوٹا کرولا کے دروازے پہ ڈینٹ تھا۔ اس کے مالک نے ڈینٹ والا دروازہ کبھی مرمت نہیں کرایا. کوئی پوچھتا تو وہ بس یہی کہ...
10/03/2025

ایک ٹویوٹا کرولا کے دروازے پہ ڈینٹ تھا۔ اس کے مالک نے ڈینٹ والا دروازہ کبھی مرمت نہیں کرایا. کوئی پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔
سننے والا اس کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر قدرے حیران ہوتا اور پھر سمجھتے، نہ سمجھتے ہوئے سر ہلا دیتا؛
-سرگوشی سنو گے یا اینٹ سے بات سنو گے !
ایک نوجوان بزنس مینیجر اپنی برانڈ نیو ٹویوٹا کرولا میں دفتر سے ڈی ایچ اے میں واقع گھر جاتے ہوئے ایک پسماندہ علاقے سے گزرا جو مضافات میں ہی واقع تھا. اچانک اس نے ایک چھوٹے بچے کو بھاگ کر سڑک کی طرف آتے دیکھا تو گاڑی آہستہ کردی. مگر پھر بھی اس نے بچے کو کوئی چیز اچھالتے دیکھا۔ ٹھک کی آواز کے ساتھ ایک اینٹ اس کی نئی گاڑی کے دروازے پر لگی تھی. اس نے فوراً بریک لگائی اور گاڑی سے باہر نکل کر دروازہ دیکھا جس پر کافی بڑا ڈینٹ پڑ چکا تھا.
اس نے غصے سے ابلتے ہوئے بھاگ کر اینٹ مارنے والے بچے کو پکڑا اور زور سے جھنجھوڑا. "اندھے ہوگئے ہو، پاگل کی اولاد؟ تمہارا باپ اس کے پیسے بھرے گا؟" وہ زرو سے دھاڑا
میلی کچیلی قمیض پہنے بچے کے چہرے پر ندامت اور بے چارگی کے ملے جلے تاثرات تھے.
"سائیں، مجھے کچھ نہیں پتہ میں اور کیا کروں؟
میں ہاتھ اٹھا کر بھاگتا رہا مگر کسی نے گل نئیں سنی." اس نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کچھ کہا. اچانک اس کی آنکھوں سے آنسو ابل پڑے اور سڑک کے ایک نشیبی علاقے کی جانب اشارہ کیا "ادھر میرا ابا گرا پڑا ہے. بہت وزنی ہے. مجھ سے اُٹھ نہیں رہا تھا، میں کیا کرتا سائیں؟"۔
بزنس ایگزیکٹو کے چہرے پر ایک حیرانی آئی اور وہ بچے کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے کی طرف بڑھا تو دیکھا ایک معذور شخص اوندھے منہ مٹی میں پڑا ہوا تھا اور ساتھ ہی ایک ویل چیئر گری پڑی تھی۔ ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ شائد وزن کے باعث بچے سے ویل چیئر سنبھالی نہیں گئی اور نیچے آگری اور ساتھ ہی پکے ہوئے چاول بھی گرے ہوئے تھے جو شاید باپ بیٹا کہیں سے مانگ کے لائے تھے۔
"سائیں، مہربانی کرو. میرے ابے کو اٹھوا کر کرسی پر بٹھا دو." اب میلی شرٹ والا بچہ باقاعدہ ہچکیاں لے رہا تھا۔
نوجوان ایگزیکٹو کے گلے میں جیسے پھندا سا لگ گیا۔ اسے معاملہ سمجھ آگیا اور اپنے غصے پر بہت ندامت محسوس ہورہی تھی۔ اس نے اپنے سوٹ کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ کر پوری طاقت لگا کر کراہتے ہوئے معذور شخص کو اٹھایا اور کسی طرح ویل چیئر پر بٹھا دیا۔ بچے کے باپ کی حالت غیر تھی اور چہرہ خراشوں سے بھرا پڑا تھا۔
وہ بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور بٹوے میں سے پچاس ہزار نکالے اور کپکپاتے ہاتھوں سے معذور کی جیب میں ڈال دیے۔ پھر ٹشو پیپر سے اس کی خراشوں کو صاف کیا اور ویل چیئر کو دھکیل کر اوپر لے آیا۔ بچہ ممنونیت کے آنسوؤں سے اسے دیکھتا رہا اور پھر باپ کو لیکر اپنی جھگی کی طرف چل پڑا۔ اس کا باپ مسلسل آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے نوجوان کو دعائیں دے رہا تھا۔
نوجوان نے بعد میں ایک خیراتی ادارے کے تعاون سے جھگی میں رہنے والوں کے لیے ایک جھگی سکول کھول دیا اور آنے والے سالوں میں وہ بچہ بہت سے دوسرے بچوں کے ساتھ پڑھ لکھ کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔
وہ ٹویوٹا کرولا اس کے پاس مزید پانچ سال رہی، تاہم اس نے ڈینٹ والا دروازہ مرمت نہیں کرایا. کبھی کوئی اس سے پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔
اوپر والا کبھی ہمارے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے اور کبھی ہمارے دل سے باتیں کرتا ہے. جب ہم اس کی بات سننے سے انکار کردیتے ہیں تو وہ کبھی کبھار ہمارے طرف اینٹ بھی اچھال دیتا ہے۔
پھر وہ بات ہمیں سننا پڑتی ہے۔
ہم جہاں ملازمت، بزنس، خاندان، بیوی بچوں کی خوشیوں کے لیے بھاگے جارہے ہیں، وہیں ہمارے آس پاس بہت سی گونگی چیخیں اور سرگوشیاں بکھری پڑی ہیں۔ اچھا ہو کہ ہم اپنے ارد گرد کی سرگوشیاں سن لیں تاکہ ہم پر اینٹ اچھالنے کی نوبت نہ آئے۔😔

🌹🌹

22/02/2025

رمضان میں شوگر کے مریضوں کے لیے متوازن خوراک اور ادویات کی ایڈجسٹمنٹ بے حد ضروری ہے تاکہ بلڈ شوگر نہ زیادہ بڑھے اور نہ ہی خطرناک حد تک کم ہو۔ سحری میں فائبر اور پروٹین سے بھرپور غذا جیسے دلیہ، دالیں اور سبزیاں کھانی چاہئیں، جبکہ افطار میں زیادہ میٹھی اور چکنائی والی اشیا سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ پانی کا مناسب استعمال بھی ضروری ہے تاکہ ڈی ہائیڈریشن اور شوگر لیول میں اچانک تبدیلی سے بچا جا سکے۔

ادویات کا صحیح وقت اور مقدار طے کرنا رمضان میں بہت اہم ہے، کیونکہ عام روٹین کے مطابق دوائی لینا ہائپوگلیسیمیا یا ہائپرگلیسیمیا کا باعث بن سکتا ہے۔ روزہ رکھنے سے پہلے معالج سے مشورہ کر کے اپنی دوائیوں کی ترتیب طے کرنا ضروری ہے تاکہ روزے کے دوران شوگر کنٹرول میں رہے۔

جو مریض روزہ رکھنا چاہتے ہیں، وہ ماہر ذیابیطس سے مشاورت اور ماہر غذائیت سے رہنمائی ضرور حاصل کریں
تاکہ آپ کی رینڈم 180 سے نیچے فاسٹنگ 130 سے نیچے HbA1C کا رزلٹ 7 سے نیچے رہے
اور اس کے ساتھ ساتھ بلڈپریشر کولیسٹرول یورک ایسڈ بھی کنٹرول میں رہے
کیونکہ احتیاط اور درست معلومات کے ساتھ روزہ رکھنا ہی صحت مند رمضان گزارنے کی کنجی ہے۔

19/02/2025

آپ کا HbA1C کا رزلٹ 11 ہو 12 ہو 13 ، 14 یا اس سے بھی زیادہ
اس کو روٹی چاول کھاتے ہوئے ، 3 ماہ میں 6 ساڑھے چھ یا اس سے بھی نیچے لانا ممکن ہے

آپ کی فاسٹنگ مہینوں سے 200 ، 300 یا اس سے بھی زیادہ آ رہی ہو ، اس کو چند دنوں میں روٹی چاول کھاتے ہوئے نارمل رینج میں لایا جا سکتا ہے

آپ کی رینڈم نے ہائی آنے کے جتنے بھی ریکارڈ توڑے ہوں یہ روٹی چاول کھاتے ہوئے کنٹرول کرنا عین ممکن ہے

شوگر کے ساتھ ہی بلڈپریشر کولیسٹرول یورک ایسڈ وزن فیٹی لیور سب کنٹرول ہو جائیں گے

اگر آپ صحیح کھانا شروع کر دیں
اگر آپ روٹی چاول صحیح تناسب سے کھانا شروع کر دیں
اگر آپ واک ایکسرسائز شروع کر دیں
اگر آپ اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرنا شروع کر دیں

19/02/2025

گردوں کے فیل ہونے کے بنیادی اسباب ہیں
بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، بلڈ کولیسٹرول اور تمباکو نوشی۔
گردوں کو صحتمند رکھنا چاہتے ہیں تو تمباکو نوشی آپ کو چھوڑنی پڑے گی۔
شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول تو دوست ہیں، ایک ہو تو باقی دو بھی ساتھ ہی آ جاتے ہیں۔ اس لئے آپ کو ایسا ہمہ گیر پلان چاہئے جو ان تینوں کو ہی کنٹرول کر لے۔
ہائی بلڈ شوگر گردوں میں موجود خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ فاضل مواد اور مائع کو فلٹر کرنے کا جو کام گردے کرتے ہیں اس میں رکاوٹ آ جاتی ہے۔ گردوں میں انفلیمیشن ہوتی ہے۔ پیشاب میں پروٹین آتی ہے۔ نیوروپیتھی ہونے سے بات گردوں کے فیل ہونے تک پہنچ جاتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ کولیسٹرول بھی گردوں کے ساتھ یہی کرتے ہیں۔
گردوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیولز کو مینیج کرنا ضروری ہے۔
صحتمند خوراک لیں۔ چینی، نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔ غیر صحت بخش فیٹس سے اجتناب کریں۔
خود کو ہائیڈریٹڈ رکھیں۔
صحتمند جسمانی سرگرمیوں کی روٹین بنائیں۔

👈 یورک ایسڈ کیا ہے؟  اور یہ کیسے گاؤٹ کی بیماری کرتا ہے؟ ہمارے جسم میں موجود پیورینز  (purines)  ہمارے ڈی این اے کا حصہ ...
12/02/2025

👈 یورک ایسڈ کیا ہے؟ اور یہ کیسے گاؤٹ کی بیماری کرتا ہے؟

ہمارے جسم میں موجود پیورینز (purines) ہمارے ڈی این اے کا حصہ ہوتی ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں ہر وقت موجود ہوتی ہیں اور کل پیورینز کا دو تہائی ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ ہم جو خوراک کھاتے ہیں اس سے بھی پیورینز حاصل کرتے ہیں۔ پیورینز یورک ایسڈ میں تبدیل ہو کر کر پیشاب کے ذریعے جسم سے نکل جاتی ہیں۔ اگر ہمارے گردے اضافی یورک ایسڈ کو نہ نکال سکیں یا ہم اس کو بہت زیادہ مقدار میں لے لیں تو خون میں یورک ایسڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے، جے عام الفاظ میں کہا جاتا ہے کہ یورک ایسڈ بڑھ گیا ہے۔

• گاؤٹ کیا ہے ؟

جب خون میں یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہو اور اس کے ساتھ علامات بھی ہوں تو اسے گاؤٹ کہتے ہیں۔ صرف یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہو اور کوئی علامات نہ ہوں تو اسے گاؤٹ نہیں کہتے بلکہ یہ گاؤٹ کی پہلی سٹیج ہو سکتی ہے۔

• علامات:

عام طور پر سب سے پہلے پاؤں کا انگوٹھا متاثر ہوتا ہے۔

یورک ایسڈ کے کرسٹل ہمارے جوڑوں کے بیچ جا کر جم جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں سوجن اور درد ہوتا ہے ۔
ہر جوڑوں کا درد گاؤٹ نہیں ہوتا ۔ گاؤٹ زیادہ تر پاؤں کے انگوٹھے سے شروع ہوتا ہے اور کافی بعد میں دوسرے جوڑوں کو متاثر کرتا ہے ۔

پاؤں کے انگوٹھے کے علاوہ کلائی اور گھٹنے کے جوڑوں میں بھی درد ہو سکتا ہے ۔

درد بار بار اٹیک کی صورت میں ہونا۔

• علاج :

ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق دوا یورک ایسڈ کو کم کرنے والی دوائیں استعمال کریں۔


⬅️ گاؤٹ میں کھانے کے لیے غذائیں:

✅ پھل اور سبزیاں:
- چیری، سٹرابیری، سیب، کیلا
- پالک، بھنڈی، گاجر، کریلا، ٹماٹر

✅ کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات:
- دہی، دودھ، پنیر

✅ پروٹین کے صحت مند ذرائع:
- دالیں، چنے، لوبیا کم مقدار میں لیں کیونکہ ان میں پیورینز زیادہ ہیں(ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ لے سکتے ہیں )
- انڈے

✅ پینے کی چیزیں:
- زیادہ پانی (یورک ایسڈ خارج کرنے میں مددگار)
- سبز چائے، لیموں پانی، ہربل چائے

✅ مکمل اناج:
- بغیر چھنا آٹا، دلیہ، جو، گندم کی روٹی

⬅️ گاؤٹ میں پرہیز کرنے والی غذائیں:

❌ زیادہ پیورین والی غذائیں (یورک ایسڈ بڑھاتی ہیں، اس لئے اگر کھائیں تو کم مقدار میں کھائیں
- لال گوشت (بیف، بکرے کا گوشت)
- کلیجی، گردے، مغز
- کچھ مچھلیاں (سارڈین، میکریل)
- جھینگے، کیکڑا

❌ بہت زیادہ فروکٹوز والی غذائیں:
- سوفٹ ڈرنکس، مصنوعی مٹھائیاں، چینی سے بھرپور جوس

❌ زیادہ چکنائی والی اشیاء:
- فرائیڈ فوڈز، فاسٹ فوڈ، زیادہ کریمی کھانے

❌ کیفین:
- زیادہ چائے، کافی

- وزن کو متوازن رکھیں، کیونکہ موٹاپا گاؤٹ کو بڑھا سکتا ہے۔
- روزانہ کم از کم 2 سے 3 لیٹر پانی پئیں تاکہ یورک ایسڈ کم ہو۔
- ورزش کو معمول بنائیں، خاص طور پر ہلکی واک یا یوگا۔

یہ خوراک کی احتیاطیں گاؤٹ کے حملوں کو کم کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دے سکتی ہیں

نیند کی کمی: ذیابیطس کا خاموش دشمنایک حالیہ تحقیق نے ایک تشویش ناک انکشاف کیا ہے کہ نیند کی کمی ذیابیطس کا ایک بڑا خطرہ ...
31/01/2025

نیند کی کمی: ذیابیطس کا خاموش دشمن

ایک حالیہ تحقیق نے ایک تشویش ناک انکشاف کیا ہے کہ نیند کی کمی ذیابیطس کا ایک بڑا خطرہ ہے۔ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اگر ہماری نیند باقاعدگی سے پوری نہ ہو تو اس سے نہ صرف ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے بلکہ دل اور دماغ کی دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

نیند کی کمی اور ذیابیطس: کیا ہے تعلق؟

انسولین مزاحمت:
نیند کی کمی سے جسم میں انسولین مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔ انسولین ایک ہارمون ہے جو خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے۔ جب جسم انسولین کا مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا تو خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کورٹیسول کا اضافہ:
نیند کی کمی سے کورٹیسول نامی ہارمون کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ کورٹیسول ایک سٹریس ہارمون ہے جو خون میں شکر کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
سوزش:(inflammation)
نیند کی کمی سے جسم میں سوزش کا عمل بڑھ جاتا ہے جو ذیابیطس کا ایک اہم خطرہ ہے۔

نیند کی کمی کے دیگر نقصانات
ذیابیطس کے علاوہ، نیند کی کمی کے دیگر نقصانات بھی ہیں جن میں شامل ہیں:
دل کی بیماری:
نیند کی کمی سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
دماغ کی بیماریاں:
نیند کی کمی سے یادداشت کمزور ہوتی ہے، توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور موڈ میں تبدیلیاں آتی ہیں۔
وزن بڑھنے کا خطرہ:
نیند کی کمی سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور میٹابولزم سست ہو جاتا ہے جس سے وزن بڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کمزور مدافعتی نظام:
نیند کی کمی سے مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کیسے حاصل کی جائے کافی نیند؟

روزانہ ایک ہی وقت پر سونے اور اٹھنے کی کوشش کریں۔
سونے سے پہلے کم از کم ایک گھنٹہ تک الیکٹرانک آلات کا استعمال نہ کریں۔
سونے سے پہلے آرام دہ اور پرسکون ماحول بنائیں۔
دن میں کافی جسمانی سرگرمی کریں۔
کافیین اور الکحل سے پرہیز کریں۔
اگر آپ کو نیند نہ آنے کی شکایت ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
نتیجہ
نیند کی کمی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو ذیابیطس سمیت کئی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ لہذا، ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کافی نیند لینی چاہیے۔ اگر آپ کو نیند نہ آنے کی شکایت ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
نوٹ:
یہ صرف عام معلومات ہے اور یہ کسی بھی طبی مشورے کے متبادل کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے۔ کسی بھی طبی مسئلے کے لیے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

HMPV, a virus which can be fatal, is spreading rapidly in China, causing panic and overcrowded hospitals. Neighbouring c...
03/01/2025

HMPV, a virus which can be fatal, is spreading rapidly in China, causing panic and overcrowded hospitals. Neighbouring countries are monitoring the outbreak closely. Here is everything you need to know.

Address

Charbagh

Opening Hours

Monday 15:00 - 20:00
Tuesday 15:00 - 20:00
Wednesday 15:00 - 20:00
Thursday 15:00 - 20:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 15:00 - 20:00

Telephone

+923476098445

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Afraz Ali Medical Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share