Muzammil clinic

  • Home
  • Muzammil clinic

Muzammil clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muzammil clinic, Medical and health, .

04/09/2024

How to use inhaler.
Proper technique

29/08/2024

ٹائیفائیڈ بخار کیا ہے، کیسے پھیلتا ہے اسکی تشخیص کیسے کرنی چاہیے اور ویکسین کو کا کیا کردار ہے؟

پروفیسر سید ملازم حسین بخاری
پروفیسر جاوید اکرم
پروفیسر خالد محمود
تعارف
ٹائیفائیڈ بخار یا میعادی بخار یا آنتڑیوں کا بخار ایک خاص قسم کے بیکٹیریا سے پھیلتا ہے جسکا نام سالمونیلا ٹائفی اور سالمونیلا پیرا ٹائفی ہے
(Salmonella serotype Typhi and Salmonella Paratyphi,)
یہ زیادہ تر دس سال سے بارہ سال کے کم بچوں میں ہوتا ہے مگر اس سے کم عمر ، جوانوان کو بھی ہو سکتا ہے مگر بوڑھوں میں کم پایا جاتا ہے
اسکی وجہ awareness ہے جو بچوں میں کم ہوتی ہے ببڑوں کی نسبتا
زیادہ آبادی اور غریب ممالک میں یہ بہت عام ہے، اب تو ہر ملک کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔ عالمی سطح پر سالانہ ٹائیفائیڈ بخار کے 21 ملین اور اموات کے 220,000معاملات واقع ہوتے ہیں۔
پاکستان بھی انہیں ممالک کے زمرے میں آتا ہے پاکستان میں سنہ 2017 میں ٹائیفائیڈ کے باعث ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں سے 70 فیصد ہلاکتیں 15 سال سے کم عمر بچوں کی تھی اور اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ تھا جہاں ٹائیفائیڈ کے 63 فیصد کیس رپورٹ ہوئے۔

ٹائیفائیڈ بخار کیسے پھیلتا ہے ؟
حفظان صحت کے اصولوں کو نہ اپنانا اور ہاتھوں کی صفائی اور بازار کی کھلی چیزوں، پھلوں، جوس، پانی اور باسی سلاد اہم ذرائع ہیں جن سے یہ پھیلتا ہے مختصرا آلودہ خوراک اور پانی کے ذریعہ ٹائیفائیڈ کا بخار ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے۔

سالمونیلا بیکٹیریا کو سفر
یہ جراثیم خوراک سے منہ کے ذریعے آنتوں کے روٹ کے ذریعہ جاتا ہے، اس کا مطب یہ ہے کہ آلودہ فضلات (اور کبھی کبھی پیشاب) پانی کی فراہمی یا غذا کی فراہمی میں داخل ہو سکتے ہیں، اس کے بعد ان کا استعمال ہو سکتا ہے اور اس سے دوسرے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایس ٹائفی صرف انسانوں میں موجود ہوتی ہے؛ بیکٹیریا کے لئے کسی بھی جانور ذخائر نہیں ہیں۔
یہ بیکٹیریا چھوٹی آنت کے Peyer’s patches لمف نوڈز اور تلی میں جاتا ہے اور وہ بڑھ جاتے ہیں وہاں اس کی نشو و نما ہوتی ہے اور پھر خون میں شامل ہو کر اپنا رنگ جماتا ہے
علامات
یہ بخار تین حالتوں میں آتا ہے e
۱-آنتڑیوں کا بخار
۲-فوڈ پوایزنگ
۳-سپٹی سیمیا یا پورے جسم میں بیکٹریا کی زہر کا پھیلنا
۴-کیرئیرز
کتنے عرصے میں بیکٹریا اپنا اثر دیکھاتا ہے
عام حالات میں پانچ سے چودہ دن لگتے ہیں مگر فوڈ پوائزنگ والی قسم کا اثر چوبیس سے بہتر گھنٹے میں ہوتا ہے اور بہت جلد اثر دیکھاتا ہے مندرجہ ذیل علامات سامنے آ سکتی ہیں
بخار‮ ‬آھستہ‮ ‬آہستہ‮ سے‮ ‬سو سے ایک سو چار تک جاتا ہے اور اس کے ساتھ دل کی دھڑکن اور نبض کم زیادہ ہوتی ہے
سر‮ ‬درد
تھکاوٹ
پیچس مگر بعض مریض قبض کی شکایت بھی کرتے ہیں متلی اور پیٹ میں مڑوڑ اور بھوک میں کمی علامات ہیں مگر بچوں میں جسم پر سرخ رنگ کے نشانات بھی ملتے ہیں

لیباریٹری تشخیص
۱-سب سے پہلے خون کا معائنہ کروایا جائے جسے سی بی سی کہتے ہیں
اس میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوتی ہے اور خاص طور پر نیوٹروفلز مگر لمفوسائیٹ تھوڑا سا اپنی تعداد سے زیادہ ہوتے ہیں
۲-کوئی ویڈال یا ٹائفی ڈاٹ نہ کروائیں یہ غلط معلومات دیتے ہیں
۳- خون کا کلچر جو ایک ہفتہ سے چار ہفتوں تک پازیٹیو آتا ہے مگر پھر اس سے بھی مدد نہیں لی جاسکتی
پاخانے کا کلچر جو پہلے ہفتہ کافی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے
پشاب کا کلچر
یہ بھی پہلے ہفتہ مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں

بائیو کیمیکل ٹیسٹ

میکانیکی میڈیا جو لیکٹوز فرمنیٹر ز اور نان فرمینٹرز میں تمیز کرتے ہیں

سالمونیلا نان موٹائیل، نان لیکٹوزفرمینٹرز ہیں اور ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس پیدا کرتے ہیں

میعادی بخار کی پیچیدگیاں
اس کی بہت ساری پیچیدگیاں ہیں
۱-سب سے بڑی پیچیدگی یہ ہے کہ کم مقدار میں دوائی کو استعمال اسے پرانا بخار بنا دیتا ہے
اور یہ بیکٹریا پتے میں چھپ جاتا ہے اور ہڈیوں کے گودے میں چلا جاتا ہے
۲-پاکستانی اور غیرملکی ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ملنے والی ٹائیفائیڈ کی ایک ایسی نئی قسم کے جائزے سے معلوم ہوا ہے اس پر مدافعتی ادویات کا اثر نہیں ہو رہا ہے اور ماہرین اس پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔
۳- آنتوں کا پھٹ جانا
اکثر مریض کی اموات اس وجہ سے ہوتی ہے جس کے نتیجے میں acute abdomen ہوتا ہے مریض کے پیٹ میں شدید درد، متلی، قے، اور عفونت پیدا ہو جاتی ہے۔ ان حالات میں فورا ہسپتال لے جانا ضروری ہے
۴-اس کے علاوہ جسم کے ہر نظام کو متاثر کر سکتا ہے
مثلاً دل، پھیپھڑے، ہڈیاں، گردے، دماغ کی جھلیاں وغیرہ

اس بخار کے بیکٹریا کے پھیلاؤ کے بچاو
ٹائیفائیڈ ایک ایسی بیماری ہے جو ان علاقوں میں زیادہ پھیلتا ہے جہاں نکاسی کا انتظام ناقص ہوتا اور بچے اس پانی سے نہاتے ہیں اور دودھ دینے والے جانور اس میں نہاتے ہیں اور انکا دودھ گوالے بیچتے ہیں سبزیاں اور پھل فروش اس پانی سے انہیں دھوتے ہیں
دوسرا بڑا ذریعہ دیہات کے وہ سکولز ہیں جہاں بچوں کیلیے مناسب ٹایلٹس اور پینے کے پانی کا ناقص انتظام ہے
تیسری بڑی وجہ گلی کوچوں میں بکنے والی اشیا بچے کھاتے ہیں جن میں دہی بلے، قلفیاں، آیس کریمز اور فروٹ چاٹ شامل ہیں
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل ذرائع بہت اہم ہیں

۱-پانی صاف استعمال کریں ہوٹل میں جائیں تو انکے گلاس استعمال نہ کریں اور چھوٹی بوتل سے خود پانی پیئں
۲-ہوٹلوں کے سلاد کا استعمال نہ کریں اور گھروں میں بھی باسی سلاد نہ لیں خاص طور پر بچے ہوئے پیاز اور ٹماٹرزُ
۳-باسی کھانوں سے پرہیز کریں
۴-اپنے واش رومز صاف رکھیں اور اگر کوئی مہمان استعمال کرتا ہے تو اسے دوبارہ صاف کئے بغیر استعمال نہ کریں
۵- ٹایلئٹ استعمال کرنے کے فورا بعد ہاتھ دھوئیں اور ساتھ رکھے ہوئے سوپ سے اپنے ہاتھ صاف کرییں صیح فلش کریں اور دوبارہ ہاتھ دھوئیں
۶-تمام پھلوں اور سبزیوں کو دھو کر کھائیں
مریض کی زیر استعمال چیز یں استعمال نہ کریں
۷- مستند ڈاکٹرز سے رجوع کریں اور دوائی کا استعمال پورا کریں بیشک بخار اتر کیوں نہ جائے

ویکسین کا کردار
عالمی ادارہ صحت (WHO) نے دو قسم ٹائیفائیڈ ویکسین کی سفارش کی ہے۔
لائیو ویکسین
کیپسول
‏Ty21a زبانی کیپسول کی شکل میں دیا جانے والا ایک لائیو، رقیق ویکسین ہے۔
اس کی ویکسینیشن کے پہلے دو سالوں کے اندر اندر، ویکسین بیماری کی روک تھام میں مناسب حد تک مؤثر ہوتی ہے۔
ابتدائی ویکسینیشن کے تین سال بعد، ویکسین کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتا ہے۔ اس ویکسین کے لئے کم از کم عمر 5 سال سے زیادہ ہے۔

کلڈ بیکٹریا ویکسینیشن
وی کیپسولر سیکارائیڈ (ViCPS) ایک انجیکٹ شدہ سب یونٹ ویکسین ہے۔ اس ویکسین کی سفارش چھ سال یا اس سے بڑی عمر کے لئے کی جاتی ہے۔
۳-ٹی سی وی ویکسین دیے جانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان پہلا ملک ہے جس میں یہ ویکسین دی گئی ہے اور یہ کم عمر بچوں میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے

Address


Telephone

+923334476417

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzammil clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share