
16/07/2025
آؤٹ سورسڈ ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
(16 جولائی 2025)
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت ضلع باجوڑ کیٹیگری-ڈی آؤٹ سورسڈ ہسپتالوں (ناواگئی، ماموند اور پشت) کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر گوہر ایوب، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آئی ایم یو ہیلتھ اور مذکورہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز نے پریزنٹیشنز کے ذریعے ہسپتالوں کی کارکردگی، دستیاب سہولیات، درپیش مسائل اور بہتری کے پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام نکات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو مزید فعال بنانے، عملے کی حاضری کو یقینی بنانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات وقت پر میسر آ سکیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے بہترین کارکردگی پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ناواگئی کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ڈی ایچ او باجوڑ کوکیٹیگری-ڈی آؤٹ سورسڈ ہسپتالوں میں مختلف نوعیت کے مسائل کو فی الفور حل کرانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں