
28/04/2024
جس طرح ھم زندگی کے ہر معاملے میں شارٹ کٹس کی تلاش میں ہوتے ہیں یہی رویہ ہم اپنی صحت کے ساتھ اپناتے ہیں۔
لوگ ھم سے سوال کرتے ہیں کے ڈاکٹر صاحب شوگر کی کوٸ اچھی سی گولی بتا دیں پر ساتھ میں کولڈڈرنکس ,چاۓ نہیں چھوڑ سکتے ۔
ڈاکٹر صاحب بلڈ پریشر کی کوٸ اچھی گولی بتا دیں پر وزن کم کرنا اور ورزش نہیں کر سکتے ۔
ڈاکٹر صاحب بچے کو دو ماہ سے بخار یا وزن کم ہے یا بچے کا قد نہیں بڑھ ریا ہے اسکا کوٸ سیرپ بتادیں پہلے بہت سے ڈاکٹرز کو چیک کروا چکے ہیں آپ بس بچے کو دیکھے , تفصیل سنے یا رپورٹس چیک کیے بغیر سیرپ بتا کر ہمارا مسلہ حل کردیں ہم بہت پریشان ہیں۔
ڈاکٹرز کے پاس تو ایسی کوٸ معجزاتی طاقت یا دواٸ نہیں ہوتی ہے۔
اسی سوچ کو مدنظر رکھ کر پھر یہ مارکیٹ چلتی ہے اور اس طرح کےشارٹ کٹس نظر آتے ہیں۔۔
ہر شعبے کی ھم عزت کرتے ہیں چاہے وہ ہومیو پیتھی ہو یا دیسی حکمت مگر ایسی ادویات اور کمپنیاں جو ایسے رزلٹ بتاتی جن کے استعمال سے وہ کبھی حاصل نہیں ہوتے جیسے شربت کریلہ سے شوگر کا مسلہ ختم یا شربت جگر سے ہر طرح کے یرقان کا علاج ۔ان کی کوٸ ساٸنسی تحقیقی بنیاد نہیں ہوتی ہے۔
مجھے ہومیو پیتھی یا حکمت سے کوٸ مسلہ نہیں مگر لوگوں کو گھیرنے کے لیے جو نہ حاصل ہونے والے نتاٸج کا لیبل لگایا جاتا یہ گمراہ کن ہے ۔