Dr Muhammad Touseef Ijaz - ENT Surgeon

  • Home
  • Dr Muhammad Touseef Ijaz - ENT Surgeon

Dr Muhammad Touseef Ijaz - ENT Surgeon MBBS (AIMC), FCPS (ENT)
ENT and Head & Neck Surgeon
Endoscopic Sinus Surgeon

کان کے پردے کا آپریشن۔ الحمدللہ۔
02/08/2025

کان کے پردے کا آپریشن۔ الحمدللہ۔

گلے میں بار بار درد، نگلنے میں تکلیف، بخار اور آواز بیٹھ جانا ٹانسلائٹس کی عام علامات ہیں۔یہ بیماری بچوں اور نوجوانوں می...
27/07/2025

گلے میں بار بار درد، نگلنے میں تکلیف، بخار اور آواز بیٹھ جانا ٹانسلائٹس کی عام علامات ہیں۔
یہ بیماری بچوں اور نوجوانوں میں زیادہ عام ہے، خاص طور پر موسمِ گرما یا سردی میں۔

🦠 اگر گلے میں سوجن یا بار بار گلے کی خرابی ہو تو ENT ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
🔹 بر وقت علاج سے پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

🧒 بچوں کو ٹھنڈی اشیاء، آئس کریم اور غیر ضروری اینٹی بائیوٹک سے پرہیز کروائیں

19/07/2025
اوٹومائیکوسس ان دنوں اپنے عروج پر ہے، خاص طور پر گرمی اور نمی کے موسم میں جب کان میں پسینہ، پانی یا نمی زیادہ دیر تک رہت...
08/07/2025

اوٹومائیکوسس ان دنوں اپنے عروج پر ہے، خاص طور پر گرمی اور نمی کے موسم میں جب کان میں پسینہ، پانی یا نمی زیادہ دیر تک رہتی ہے۔ یہ ایک فنگل انفیکشن ہے جو اکثر ان افراد کو متاثر کرتا ہے جو بار بار کان میں پانی جانے دیتے ہیں، یا خود سے کان صاف کرتے رہتے ہیں، جس سے کان کی قدرتی حفاظت متاثر ہوتی ہے۔ مریضوں کو عام طور پر کان میں خارش، بدبو دار رطوبت، ہلکا درد اور سننے میں کمی کی شکایت ہوتی ہے۔ اکثر لوگ اسے عام کان کا میل یا الرجی سمجھ کر خود سے قطرے ڈالنا شروع کر دیتے ہیں جو مسئلے کو مزید بگاڑ دیتا ہے۔ بروقت ENT اسپیشلسٹ سے رجوع اور کان کی صفائی کے ساتھ مخصوص دوا کا استعمال اس مرض کا مؤثر علاج ہے۔ اس موسم میں احتیاطی تدابیر جیسے کان کو خشک رکھنا اور خود علاج سے گریز کرنا نہایت ضروری ہیں۔

28/04/2025

✨ کامیابی سے ایک 17 سالہ نوجوان کے دائیں کان سے کیڑے کو کیمرے کی مدد سے نہایت احتیاط کے ساتھ نکالا گیا ✨

الحمدللہ آج 6 سالہ لڑکے کی ناک سے بیٹری سیل کامیابی سے  کیمرے کے ذریعے  نکال دیا گیا۔ بیٹری سیل ایک ایمرجنسی ہے۔🚨🚑ناک می...
24/04/2025

الحمدللہ آج 6 سالہ لڑکے کی ناک سے بیٹری سیل کامیابی سے کیمرے کے ذریعے نکال دیا گیا۔ بیٹری سیل ایک ایمرجنسی ہے۔
🚨🚑
ناک میں بٹن کی بیٹریاں خطرناک ہیں اور مریضوں کے لیے طویل مدتی نتائج کے ساتھ ابتدائی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ ابتدائی تشخیص کی ضرورت ہے تاکہ پیچیدگیوں کی نشوونما اور طویل مدتی نتیجہ کو روکنے کے لیے انہیں جلد از جلد نکالا جا سکے۔

25/08/2024
کیا آپ جانتے ہیں کہ کان صاف کرنے والے ear bids آپکے کان کے لئے کتنے خطرناک ہو سکتے ہے؟ دیکھنے میں اور سائز میں یہ بہت چھ...
20/07/2024

کیا آپ جانتے ہیں کہ کان صاف کرنے والے ear bids آپکے کان کے لئے کتنے خطرناک ہو سکتے ہے؟

دیکھنے میں اور سائز میں یہ بہت چھوٹا ہے لیکن اس کا استعمال آپکو کسی بڑی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے.

لیکن کیسے؟؟؟

1:ہear bud کا استعمال کان کے پردے کو شدید متاثر کرتا ہے.

2:زیادہ تر ear bud سے کان کی صفائی کی جاتی ہے. اور کان سے ویکس کو صاف کیا جاتا ہے. جبکہ یہ ویکس کان کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے. اسی ویکس کی بدبو سے ہمارا کان کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہتا ہے اور اگر ویکس صاف کر دیا جائے تو کیڑے مکوڑوں کے لئے رکاوٹ ختم ہو جاتی ہے اور وہ بآسانی کان میں داخل ہو کر کان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں.

3: جب ہم ear bud سے کان صاف کرتے ہیں تو ear bud ویکس کو متواتر اندر کی طرف دھکیل رہا ہوتا ہے. اگر متواتر کان سے ویکس صاف کیا جائے تو کچھ عرصے بعد یہ ویکس کان کے اندرونی حصے میں داخل ہو جاتا ہے اور سخت ہو جاتا ہے. جس کی وجہ سے کان میں تکلیف کا آغاز ہوتا ہے.

4:کان کے اندرونی حصے میں داخل ویکس کی وجہ سے اکثر و بیشتر مریض کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جن میں عام طور پر آواز کم آنا، کانوں میں سیٹی کی آواز اور تکلیف جیسے مسائل عام طور پر دیکھے گئے ہیں.

نوٹ : کان کے متعلق مسائل کے حل اور مزید معلومات کے لئے کامنٹ سیکشن میں سوال پوچھ سکتے ہیں.

Address


Opening Hours

Monday 17:00 - 19:00
Tuesday 17:00 - 19:00
Wednesday 17:00 - 19:00
Thursday 17:00 - 19:00
Friday 17:00 - 19:00
Saturday 17:00 - 19:00

Telephone

+923134520633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammad Touseef Ijaz - ENT Surgeon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram