
24/12/2024
وشنی ویلفیئر آ رگنائزیشن کی زیر سرپرستی راجہ پارک میں کھیلے گئے راجہ جی کرکٹ میلہ کے اختتامی تقریب
مہمان خصوصی طاہر جمیل صاحب نے بھی اس میں شرکت کی اور بچوں کو سراہا اوربچوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالی ہم راجہ پارک کو اور بھی خوبصورت بنائیں گے تاکہ
آ پ لوگ اچھے کھلا ڑ ی بن سکو اور ملک کا نام روشن کر سکو.
راجہ نعمان ( راجہ جی کرکٹ میلہ راجہ پارک کے آ رگنائزر ) خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہ جس قوم کے کھیل کے میدان آ باد ہوں اس قوم کے نوجوان معاشرے کی تمام برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اس قدر خوبصورت اور مثالی کرکٹ میلے کے انعقاد کے لیے تعاون کرنے والے تمام افراد کے افراد کا مشکور ہوں.
با نی شبانہ گلناز ( روشنی ویلفیئر آ رگنائزیشن ) نے کہا ہم نوجوان نسل کوفضول کی مصروفیات سوشل میڈیا سے نکال کر کھیلوں کے میدان کی طرف لانا چاہتے ہیں انہوں نے نوجوان نسل سے کہا کہ منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت سر گر میوں میں حصہ لیں اور معاشرے کا مفید شہری بن کرقوم و ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ کریں .
بانی شبانہ گلناز ( روشنی ویلفیئر آ رگنائزیشن / نیشنل ہاکی پلیئر ) نے کہا ایک صحت مند دماغ' صحت مند جسم ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ بری عادات ترک کر کے مثبت کھیلوں میں حصہ لیں. تا کہ معا شرے میں عزت ا و ر و قا ر کی زند گی بسر کر سکیں.
کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کا اہم طبقہ ہوتے ہیں ان کے کردار سے ثا بت ہونا چاہیےکہ وہ واقعی حقیقی سفیر ہیں اور اپنے ملک کا نام ہر فارم پر بلند رکھنے میں ہمہ تن گوش ہیں.
بانی شبانہ گلناز ( روشنی ویلفیئر آ رگنائزیشن / نیشنل ہاکی پلیئر ) راجہ جی کرکٹ میلہ کے
آ رگنائزر راجہ نعمان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اتنا منظم
اور خوبصورت کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور
کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمارا تعاون ہمیشہ آ پ کے ساتھ ہے.