Pharma Plus Medical Store

  • Home
  • Pharma Plus Medical Store

Pharma Plus Medical Store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pharma Plus Medical Store, Medical and health, .

13/12/2024

Check out PharmaPlusMS’s video.

𝐍𝐨𝐭 𝐕𝐚𝐥𝐢𝐝 📜 A prescription is more than just a piece of paper—it’s a key to your treatment plan! Here’s what every valid...
12/12/2024

𝐍𝐨𝐭 𝐕𝐚𝐥𝐢𝐝

📜 A prescription is more than just a piece of paper—it’s a key to your treatment plan! Here’s what every valid prescription should include:

1️⃣ Patient Details: Name, age, and address.
2️⃣ Date: The prescription’s issue date (important for its validity).
3️⃣ Doctor’s Information: Name, signature, and registration number.
4️⃣ Medicine Details: Name, strength, dosage, and frequency of use.
5️⃣ Instructions: Specific directions for use (e.g., with food, before bed).
6️⃣ Duration: How long the medication should be taken.

💡 Pro Tip: Always review your prescription for accuracy and clarify any doubts with your doctor or pharmacist.

🩺 Proper prescriptions ensure safe and effective treatment. Got questions about your prescription? Drop them below!



Developmental Milestone
23/08/2024

Developmental Milestone

11/03/2024
Insha Allah Every Tuesday انشاءاللّٰه‎‎  ہر منگل کو فارما پلس کلینک پر
17/02/2024

Insha Allah Every Tuesday
انشاءاللّٰه‎‎ ہر منگل کو فارما پلس کلینک پر

ٹھنڈے موسم میں پاؤں کی سوجن، دکھن اور خارش جو رگڑنے پہ اور گرم کرنے سے مزید بڑھتی ہو۔ جلد کا رنگ لال یا سیاہی مائل ہو جا...
28/01/2024

ٹھنڈے موسم میں پاؤں کی سوجن، دکھن اور خارش جو رگڑنے پہ اور گرم کرنے سے مزید بڑھتی ہو۔ جلد کا رنگ لال یا سیاہی مائل ہو جائے تو۔

ڈائریکٹ آگ یا ہیٹر پہ ہاتھ یا پاؤں کو گرم مت کریں۔ ٹھنڈک کی وجہ سے احساس نہیں ہوتا اور جلد جھلس سکتی ہے۔ اسی طرح رگڑنے اور مالش کرنے سے جلد کو نقصان ہوتا ہے۔

کپڑا گرم کر کے لپیٹیں یا نیم گرم پانی میں ہاتھ گرم کریں۔ اور اچھی طرح دھو کر صاف تولیے سے خشک کرلیں۔

کریم ZUDIC HC لگا کر صاف جراب/ دستانے پہن لیں ۔
گولی Voltral 50mg صبح شام کھائیں۔
گولی Kestine 20 mg رات کو کھائیں

ٹھنڈے موسم سے بچیں، ٹھنڈے پانی سے کام کرنے والے بند جوتا اور دستانے استعمال کریں۔
ورزش کمرے کے اندر کر سکتے ہیں۔

"میتھی کوبال کا ٹیکہ" پاکستان کے المشہور جادوئی ٹیکے "میتھی کوبال" سے ہر پاکستانی واقف ہے ۔ جب بھی کمزوری محسوس ہوتی ہے،...
11/12/2023

"میتھی کوبال کا ٹیکہ"

پاکستان کے المشہور جادوئی ٹیکے "میتھی کوبال" سے ہر پاکستانی واقف ہے ۔

جب بھی کمزوری محسوس ہوتی ہے، بہت سے لوگ قریبی ڈاکٹر سے میتھی کوبال کا ٹیکہ لگوا لیتے ہیں ۔ اسے ڈرپ میں ڈال کر، پٹھے میں یا ناڑ میں لگایا جاتا ہے ۔ خاص طور پر چالیس سے ساٹھ سال کی عمر کے بیشتر افراد کچھ عرصہ بعد ان کا باقاعدہ "کورس" کرتے ہیں ۔

⬅️ میتھی کوبال کیا ہے ؟

یہ وٹامن B12 ہے جسے میتھائل کوبیلامین کہا جاتا ہے ۔ مختلف برینڈز اسے بناتے ہیں ۔ میتھی کوبال بھی میتھائل کوبیلامین کا ایک برینڈ ہے۔ اسی طرح نیوروبیان ہے جس میں میتھی کوبال کے ساتھ وٹامن B1 اور B6 بھی شامل ہیں۔ یہ گولیوں یا ٹیکوں کے شکل میں ملتے ہیں ۔

⬅️ میتھی کوبال کب لگواتے ہیں ؟

اس ٹیکے کو ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق شدہ وٹامن B12 کی کمی یا نسوں کی کمزوری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

⬅️ وٹامن B12 کی کیا اہمیت ہے؟

وٹامن B12 مرکزی اعصابی نظام کی نشوونما، مائیلینیشن اور فنکشن کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ صحت مند سرخ خون کے خلیات کے بننے اور ڈی این اے کے بننے کے لئے ضروری ہے۔

⬅️ ہمیں روزانہ کتنا وٹامن B12 چاہیے ؟

وٹامن B12 کی روزانہ ضرورت = 2.4 مائکروگرام

بعض لوگ اس کی جگہ نیوروبیان کا ٹیکہ بھی لگواتے ہیں ۔

میتھیکوبال میں میتھائل کوبیلامین کی مقدار = 500 مائکروگرام
نیوروبیان میں میتھائل کوبیلامین کی مقدار = 200 مائکروگرام
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دونوں میں وٹامن B12 کی مقدار ضرورت سے کافی زیادہ ہے ، تا کہ کمی کو پورا کر سکے ۔

⬅️ خون کے ٹیسٹ کا نام - Vitamin B12 test

⬅️ میتھی کوبال- ایک ضرورت ، عادت یا نفسیاتی اثر؟

اپنی مرضی سے میتھی کوبال کے ٹکے لگوانے والا مریض عام طور پر خود اپنے پیروں پر چل کر ایک چھوٹے سے پرائیوٹ کلینک پر آتا ہے ۔ اس کے ہاتھ میں میتھی کوبال ٹیکوں اور سرنجوں کا ایک شاپر ہوتا ہے ، جسے وہ ڈاکٹر کو دکھاتا ہے کہ اس نے کتنے ٹیکے خریدے ہیں اور ڈاکٹر سے مشورہ لیتا ہے کہ کتنے ٹیکے مزید لگواؤں۔
بعض اوقات یہ اسی ڈاکٹر نے ہی بغیر ٹیسٹ کے تجویز کئے ہوتے ہیں ۔ بعض اوقات پرائیوٹ کلینک والے بھی سوچتے ہیں کہ میرا کیا جاتا ہے مریض خوش ہے تو ٹھیک ہے ، ڈرپ لگاؤ بس ۔ مری'اور ڈاکٹر دونوں خوش ۔ یہ لوگ ڈاکٹر بھی ہو سکتے ہیں اور اتائی بھی۔

یہ مریض ڈاکٹر کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں ، ٹھٹھے بھی لگاتا ہیں اور جاتے ہوئے کچھ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں:

• پھر کتنے ٹیکے لگوانے ہیں ڈاکٹر صاحب ۔۔؟ دوبارہ کب آؤں؟

• تسی میری گل صحیح طرح گل سنی اے ، ادھا ارمان تے گل کرن نال ای آ جاندا اے۔

• پچھلی دفعہ ٹیکے لگوائے تھے پورے 6 ماہ صحیح رہی ہوں۔ اب پھر سے کمزوری ہے۔

• پچھلی دفعہ لگوائے تھے کسی ڈاکٹر سے تو پورا سال میں ہٹا کٹا فٹ چلتا رہا میں۔

⬅️ میتھائل کوبیلامین کے سائیڈ ایفیکٹس:

کارڈیک اریدمیا (دل کی دھڑکن بے قاعدہ یا ارریگولر ہونا) ، خون میں تیزابیت کا بڑھنا ، سر درد، متلی، الٹی، بھوک میں تبدیلی ، اسہال، دل کی دھڑکن بہت تیز ہونا، پسینہ آنا، جلد پر دانے، گرمی کا احساس، الرجی شامل ہیں۔

اس کے سائیڈ ایفیکٹس آج تک کسی نے نہیں پوچھے ، صرف یہی پوچھا کہ فائدہ ہو گا یا نہیں۔
لیکن چونکہ کسی بھی دوائی کے سائیڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں لہذا اس کے بھی ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس آپ کو پتہ ہونے چاہئیں۔

⬅️ کیا میتھی کوبال کے ٹیکے لگوانے سے واقعی کمزوری صحیح ہو جاتی ہے؟

اس کا سادہ جواب یہی ہے کہ اگر آپ کو واقعی خون کے ٹیسٹ میں وٹامن B12 کی کمی موجود ہے تو ضرور فائدہ ہو گا۔ اگر کمی نہیں ہے ، تو بلا وجہ مت لگوائیں۔ یہ صرف نفسیاتی اثرات ہے ، جسے "پلیسیبو ایفیکٹ" کہتے ہیں۔ اس میں مریض کو جس علاج پر یقین ہوتا ہے کہ اسے فائدہ دے گی وہ کام کرتا ہے ۔

اگر مستند ڈاکٹر نے باقاعدہ ٹیسٹ اور معائنہ کر کے آپ کو تجویز کیا ہو، تو ہی لگوانے چاہئیں، ورنہ نہیں ، کیونکہ ان میں وٹامن B12 کی کافی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے ۔
مختصراً، آپ کو یہ ٹیکے صرف اس لئے نہیں لگوانے چاہئیں کہ آپ کے محلے میں کسی نے لگوائے تھے اور انہیں آرام آ گیا۔

اگر " میتھی اقبال" بارے میں مزید سوال ہوں تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔ 😁

اگر آپ کے معدے میں گیس ، جلن  اور تیزابیت ہے اور  جس کی وجہ سے منہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اس کیلئے بہترین ٹیبلٹ ہے کھا...
22/11/2023

اگر آپ کے معدے میں گیس ، جلن اور تیزابیت ہے اور جس کی وجہ سے منہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اس کیلئے بہترین ٹیبلٹ ہے
کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اور رات کو ہونے سے پہلے ایک گولی چوس لیں اور اس پریشانی سے بچیں۔۔

ہر قسم کے زخموں کے لیے بہترین گولیسکن انفکشن، کان، ناک، دانت، پیشاب کی نالی میں انفکشن ، بيكٹيريل انفکشن  میں مفیدگلے کے...
19/11/2023

ہر قسم کے زخموں کے لیے بہترین گولی
سکن انفکشن، کان، ناک، دانت، پیشاب کی نالی میں انفکشن ، بيكٹيريل انفکشن میں مفید
گلے کے زخم کا بہترین علاج

خشک الرجی دانوں والی الرجی ہر قسم کی الرجی کے لیے لوشنبر قسم کی خشک دانوں والی خارش ،الرجی، جو کہ رات کے وقت زیادہ محسوس...
31/10/2023

خشک الرجی دانوں والی الرجی ہر قسم کی الرجی کے لیے لوشن
بر قسم کی خشک دانوں والی خارش ،الرجی، جو کہ رات کے وقت زیادہ محسوس ہو اس کے لیے
انتہائی مفید لوشن
رات کو سونے سے پہلے گردن سے نیچے سارے
جسم پہ لگائیں،۔۔۔
مزید معلومات کے لیے ہمارے پیج کو لائک اور شیئر کریں

وٹامن ای vitamine‏آج کل کے دور میں مردوں کو ٹینشن ڈیپریشن دل کے امراض شوگر ہے چینی جیسی بیماریوں نے گھیر لیا ہےاور خواتی...
24/10/2023

وٹامن ای vitamine‏
آج کل کے دور میں مردوں کو ٹینشن ڈیپریشن دل کے امراض شوگر ہے چینی جیسی بیماریوں نے گھیر لیا ہے
اور خواتین کومینو پاز جسے سن یاس بھی کہتے ہیں جلدی ہونے لگا ہے
ہارمونز پرابلم pcos کا مسئلہ بدلتی ہوئی خوراک آج کے زمانے کا بے پناہ ڈیپریشن اور تناؤ اور ہر وقت کی بھاگ دوڑ اور اسٹریس نے
عورتوں کی خوبصورتی کو کم کر دیا ہے
انتہائی حیرت انگیز علاج
چہرے کی جھریاں ایکنی پمپلو داغ دھبے فرینکلو سانولا اپن گرتے بال وقت سے پہلے سفید ہوتے بال انرجی کی کمی ہر وقت کی تھکن ڈیپریشن
چڑ چڑا پن سب سے بڑھ کر عورتوں اور مردوں میں بڑھتا ہوا ہارٹایک ان سب سے بچاو کے لیے
حاملہ خواتین دودھ پلانے والی خواتین سب بلا خوف و خطر استعمال کریں
مردوں اور خواتین کے لیے ایک جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں
صدقہ جاریہ ہے لوگوں کی خدمت اور نیکی کی نیت سے شئیر کریں۔۔..

ڈوفاسٹن گولی بنیادی طور پر خواتین میں ہارمونل عدم توازن کے نتیجے میں ہونے والی حالتوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے،...
23/10/2023

ڈوفاسٹن گولی بنیادی طور پر خواتین میں ہارمونل عدم توازن کے نتیجے میں ہونے والی حالتوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جیسے بے قاعدہ ماہواری، اینڈومیٹرائیوسس، اور بانجھ پن۔ یہ جسم میں پروجیسٹرون کی سطح کو منظم کرکے کام کرتا ہے، جو ہارمونز کے اتار چڑھاؤ کو متوازن کرنے میں مدد کرتا ہے جو ان حالات کا سبب بن سکتے ہیں
ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے خواتین میں بے قاعدہ ماہواری ایک عام مسئلہ ہے۔ ڈوفاسٹن گولی ماہواری کو منظم کرنے اور بھاری خون بہنے، دردناک ادوار، اور بے قاعدہ چکروں کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔۔

Endometriosis ایک ایسی حالت ہے جس میں بچہ دانی کی لکیر والے ٹشو اس کے باہر بڑھتے ہیں، جس سے درد اور دیگر علامات پیدا ہوتی ہیں۔ ڈوفاسٹن گولی اس ٹشو کی نشوونما کو کم کرنے اور اس سے وابستہ علامات
ڈوفاسٹن گولی بچہ دانی کی پرت کو مستحکم کرکے اور اسقاط حمل کے خطرے کو کم کرکے حمل کو سہارا دینے کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے
۔ یہ ضروری ہے کہ تجویز کردہ خوراک پر عمل کریں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور سے مشورہ کیے بغیر اس سے تجاوز نہ کریں۔

Address


Opening Hours

Monday 08:00 - 12:00
Tuesday 08:00 - 12:00
Wednesday 08:00 - 12:00
Thursday 08:00 - 12:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 12:00
Sunday 08:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pharma Plus Medical Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Pharma Plus Medical Store:

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Practice
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share