Qureshi Medi Plus

  • Home
  • Qureshi Medi Plus

Qureshi Medi Plus The most renowned and oldest Medicine store in town

08/06/2024

*قیمتی ترین دن آگئے ہیں، جو ایام معلومات بھی ہیں اور ایام معدودات بھی*

*سال بھر کے دس عظیم ترین دن.... ان کا ایک ایک منٹ ہم نے ضائع نہیں ہونے دینا ان شاء اللہ..*

*کرنے کے کام*
*1: روزے*
*2: صدقات*
3: *تہلیل*
4: *زیادہ سے زیادہ دعائیں چلتے پھرتے اور خاص کرکےسجدوں میں دعا*

*صبح سے رات تک کی روٹین کچھ اسطرح سے ترتیب دی جاسکتی ہے*

💫 *رات کو نیت کرکے سونا ھے مضبوط نیت عمل کرواۓ گی طاقت دینے والی اللہ کی ذات ھے*

💫 *اپنے دن کا آغاز تہجد سے کرنا ھے*
💫 *پورے 9 دن روزہ رکھنا ورنہ کم از کم عرفے کے دن کا روزہ لازما رکھنا*
💫 *فجر کے بعد تلاوت*
💫 *تمام نمازیں اول وقت میں ادا کرنی ہیں*
💫 *اشراق کے نفل پڑھنا*
💫 *دن کا آغاز صدقے سے کرنا ھے جتنی وسعت ہو روزانہ صدقہ کرنا ھے*
💫 *صلہ رحمی کرنا، جو ناراض ہیں انکو منالیں، جن سے ملنے جاسکتے ہیں جاکر ملیں، جو رشتے دار دور ہیں انکو میسج یا فون کے زریعہ رابطہ کیجیے*
💫 *گھریلو کاموں میں زبان مسلسل اللہ کے ذکر میں تر رہے اللہ کی بڑائی زیادہ سے زیادہ بیان کرتے رہیں*
💫 *کم از کم 100 دفعہ تکبیرات پڑھنا*
💫 *تکبیرات*

*اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ،*
*لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ،*
*اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ،*
*وللَّهِ الحمد*

*اللہُ اَکبَرْ اللہُ اَکبَرْ اللہُ اکبَرْ، لاَ اِلٰهَ اِلا اللہُ وَلِلّٰہِ الحَمْد*

*اللہُ اکبَرْ کَبِیرًا وَالحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَسُبْحَانَ اللہِ بُکرًۃً وَ اصِیلاً*

💫 *کم از کم 100 دفعہ تسبیح بیان کرنا*
💫 *سبحان اللہ والحمدللہ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر*

💫 *ان دس دنوں میں روزانہ مساکین کو روزانہ کچھ نہ کچھ ضرور دینا ھے کوئی سبزی یا کوئی بھی سالن جو میسر ہو ساتھ روٹیاں بھی دیجیے کیونکہ کھانا کھلانا بہترین عمل ھے جتنی وسعت ھے اتنے گھروں کو کھانا پکا کر دینا ھے*
💫 *ظہر پڑھ کر قیلولہ کرلیں*
💫 *اول وقت میں تمام نمازیں ادا کرنی ہیں*
💫 *تہجد اور دیگر نوافل پڑھنے ہیں*
💫 *روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن کے حصے کی تفسیر سننی ھے اور اپنا عمل بدلنا ھے اور چلتے پھرتے ڈھیروں دعائیں مانگنی ہیں*
💫 *ان دنوں میں کیا جانے والے اعمال پورے سال میں کیے جانے والے عمل سے بہترین ہیں، لہذا چھوٹی بڑی ہر نیکی کرنے کی کوشش کرنا*
💫 *صدقہ خواہ مسکراہٹ سے ہو یا کسی کی مدد سے ھو*
💫 *اپنی اخلاقی تربیت کرنی ھے*
💫 *آواز میں نرمی لانی ھے*
💫 *حسد سے بچنا ھے*
💫 *غیبت سے بچنے کی کوشش کرنی ھے*
💫 *گھر میں دین کی باتیں کرنا اور خصوصا بچوں کو دین کی باتیں سکھانا*
💫 *دوسروں کو پانی پلانا ھے*
💫 گرمی شدید ہے پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کردیں
💫 *زکاۃ باقی رہ گئ ہے تو وہ ادا کردیں*
💫 *قرآن کی زیادہ سے زیادہ تلاوۃ*
اللہ کو راضی کرلیں کمر کس لیں دعاٸیں قبول کروالیں

22/05/2024

گرمی خطرناک ہے ایک اہم معلومات ۔🌎
📢 گرم لو لگنے سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے ۔ معلومات ملاحظہ کریں

ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟

👈 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

👈 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

👈 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

👈 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

👈 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

👈 پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

👈 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

👈 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.

👈 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.

براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.

موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.

(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)

براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.

گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی
گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں لو لگ جانا بہت نقصان دہ بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے ، اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کے لیے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ، جیسے پانی کی کمی ہوگی ، پسینہ انا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور انسان '' لو لگنے '' ہا '' ہیٹ اسٹروک '' کا شکار ہوجائے گا

#وجوہات
------------
# گرم موسم میں مشقت کا کام کرنا
# زیادہ دیر سورج کی روشنی میں رہنا
# کم پانی پینا
# سر ڈھانپے بغیر گرمی میں باہر نکلنا
# گرمی میں غیر ضروری لباس پہننا
# گرمی سے اکر فوراً نہانا اور اے سی کمرے میں بیٹھ جانا

#علامات
------------
# اچانک سر میں شدید درد ہونا
# آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا
# سر چکرانا
# الٹی (قے) آنا
# سانس لینے میں مشکل پیش آنا
# بہت زیادہ پسینہ آنا
# اچانک شدید کمزوری ہونا
# بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
# جلد گرم سرخ ہا خشک ہوجانا
# بہت تیز بخار ہونا

#علاج
---------------
# پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
# سحر اور افطار کے وقت نمک چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
# گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
# براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
# بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سرڈھانپ کر جائیں یا چھتری کا استعمال کریں
# دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے جلد نہ آئیں۔
# مشقت کا کام دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
# اس موسم میں سلاد سبزی اور تربوز وغیرہ استعمال کریں

لو لگ جانے کی صورت میں اقدامات
------
# متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ یا اے سی روم میں منتقل کردیں۔
# ٹانگیں جسم سے ذرا اوپر رکھیں
# فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
# بٹن زپ وغیرہ کھول دیں
# اٖٖضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
# بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا برف ملیں ۔
# طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
# اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیں۔
----------------
یاد رکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ، اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے
٭٭ اپنے علاقے کے طلبہ اور نوجوانوں کی مدد سے درخت لگانے کی مہم کی کا آغاز کریں
٭٭٭

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں. اور مفاد عامہ میں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں ۔۔۔

Address


Opening Hours

Monday 08:00 - 19:30
Tuesday 08:00 - 19:30
Wednesday 08:00 - 19:30
Thursday 08:00 - 19:30
Friday 08:00 - 19:30
Saturday 08:00 - 19:30
Sunday 08:00 - 19:30

Telephone

+923030688886

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qureshi Medi Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qureshi Medi Plus:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram