Dr Sajid Akhtar Meo

  • Home
  • Dr Sajid Akhtar Meo

Dr Sajid Akhtar Meo Paediatric Medicine Nishtar Medical University
& Hospital Multan

17/08/2025

گوبوستان، آذربائیجان کے مٹی کے آتش فشاں کا خوبصورت منظر۔ قدرت کے اس نایاب مظہر کو اس ویڈیو میں دیکھیں۔

#گوبوستان #آذربائیجان

03/08/2025
03/08/2025

"جب دل سے کام کیا جائے تو دعائیں خودبخود پیچھے آتی ہیں۔" 🌸
الحمدللہ! ایک اور کامیاب علاج 🙏

کچھ وقت پہلے ایک مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں Faraz Surgical Hospital, Shujaabad لایا گیا۔ فوری طور پر مکمل توجہ دی، علاج کیا، اور اللہ کے کرم سے وہ اب مکمل صحتیاب ہے۔

آج اُس کے والد نے دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی — یہ میرے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی کہ محنت، اخلاص اور بروقت علاج کس طرح زندگیاں بچاتا ہے۔

یہ ویڈیو اُن کے جذبات کی ایک جھلک ہے، اور آپ سب کے ساتھ بطور مثبت فیڈبیک شیئر کر رہا ہوں۔

آپ سب کی دعاؤں، اعتماد اور سپورٹ کا شکریہ۔

Dr. Sajid Akhtar Meo
Faraz Surgical Hospital, Shujaabad

#شکریہ #الحمدللہ #دعائیں

03/07/2025

پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے Neonatal Resuscitation یعنی نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے کی تربیت پر ایک کامیاب اور انتہائی مفید ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
چائلڈ سپیشلسٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیڈذ میڈیسن ڈاکٹر ساجد اختر مئیو نے ورکشاپ میں ٹریننگ کرائی

✅ ورکشاپ کا مقصد شریک ڈاکٹر اور عملہ کو یہ سکھانا تھا کہ پیدائش کے فوراً بعد اگر بچہ سانس نہ لے، نہ روئے، یا اس کے پھیپڑے کام نہ کریں تو فوری اور درست طبی مداخلت کیسے کی جائے۔

🌬️ نوزائیدہ بچوں میں پیدائش کے فوراً بعد سانس لینے میں تاخیر، آکسیجن کی کمی اور دماغی نقصان (Brain Hypoxia) کے خطرات ہوتے ہیں۔ اگر بروقت ریسیسیٹیشن نہ کی جائے تو یہ بچے زندگی بھر کی ذہنی یا جسمانی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

🔄 اس ورکشاپ میں شامل موضوعات:
• نوزائیدہ کی ابتدائی جانچ اور فیصلہ
• وینٹیلیشن، سکشن اور دیگر Life-saving اقدامات
• NRP (Neonatal Resuscitation Program) پروٹوکولز کی عملی مشق
• ٹیم ورک اور فوری فیصلہ سازی کی تربیت

🌱 انشاءاللہ، اس تربیت کے ذریعے ہم کئی بچوں کو معذوری اور پیچیدگیوں سے بچا سکیں گے، کیونکہ بروقت قدم ہی ان کی زندگی کا رخ بدل سکتا ہے۔

👏 ہم ٹی ایچ کیو شجاع آباد کی انتظامیہ، ڈاکٹروں، نرسز اور تمام شرکاء بالخصوص کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ اس علم کو سیکھا اور آگے پہنچانے کا عزم کیا۔

کیا چھوٹے بچے آم کھا سکتے ھیں ؟ آم کس عمر کے بچے کو دیا جاسکتا ؟  کس بچے کو آم نہیں کھلا سکتے؟آم کھلانے کے کونسے فوائد  ...
14/06/2025

کیا چھوٹے بچے آم کھا سکتے ھیں ؟
آم کس عمر کے بچے کو دیا جاسکتا ؟
کس بچے کو آم نہیں کھلا سکتے؟
آم کھلانے کے کونسے فوائد ہیں ؟
یہ سب اور بہت کچھ جاننے کیلئےپہلے کمنٹ میں موجود لنک میں ویڈیو دیکھیں

Good job Dear Brother Nasheed Anjum Very positive and good reporting Also very positive approach towards life & issues T...
17/04/2025

Good job Dear Brother Nasheed Anjum
Very positive and good reporting
Also very positive approach towards life & issues
Thank you

دیکھیں ہر شعبہ میں ہمیشہ ایک طرح کے افراد کام نہیں کرتے
ہر کوئی دوسرے سے مختلف ہوتا ہے
لیکن میں اور آپ ہمیشہ منفی باتوں رویوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں

زندگی کے ہر قدم پر اگر ہم مثبت پہلو تلاش کریں تو سب کچھ اتنا برا بھی نہیں
جاننے کیلئے یہ ویڈیو دیکھئے
اور مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کیجئے

https://youtu.be/GD8p7WFENq0?si=vUxofc88zFDyFWw0

چار سالہ بچے نے چھوٹا سیل نگل لیا

اللہ کے کرم سے ڈاکٹروں نے کس طرح بروقت آپریشن کر کے چار سالہ بچے کی جان بچا لی

اس آگاہی ویڈیو کو یوٹیوب پر ہی دیکھئے اور ایسی معلوماتی آگاہی ویڈیوز اگر آپ کو پسند ہیں تو چینل سبسکرائب لازمی کیجئے اور اس ویڈیو کا یو ٹیوب لنک ہی سب سے شئیر کیجئے
شکریہ
نشید انجم شاہ

راجن پور کے رہائشی چار سالہ بچے محمد فیض نے سیل سے کھیلتے ہوئے اس کی بیٹری نگل لی، ڈیرہ غازیخان کے مسیحا نے بچے کو ...

پاکستان میں ہیٹ ویو Heat Wave in Pakistan  بچوں کو شدید گرمی اور بیماری سے بچا کر رکھنے کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر پہلے ک...
13/04/2025

پاکستان میں ہیٹ ویو Heat Wave in Pakistan
بچوں کو شدید گرمی اور بیماری سے بچا کر رکھنے کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر پہلے کمنٹ میں موجود لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں

04/04/2025

آج کل خسرہ کے کیسز دوبارہ سے دیکھنے میں آرہے ہیں
خسرہ شدید متعدی بیماری ہے جو بخار، سرخ دانوں، کھانسی اور آنکھوں کی سرخی اور آنکھوں سے پانی بہنے کا باعث بنتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر خسرے سے متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے پھیلتی ھے
آگاہی حاصل کرنے کے لیۓ لنک میں موجود ویڈیو دیکھ سکتے ہیں
https://youtu.be/SSAVcUQc6XE?si=bC4XeLMpFPagZ2pX

Address


Telephone

+923008549470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Sajid Akhtar Meo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Sajid Akhtar Meo:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram